yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی بمقابلہ لاہور،ایک جائزہ

MH Kazmi January 17, 2017 1 min read
Karachi vs Lahore, an overview by Muzammil Saherwardi
Share this:

اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ ملک بھر میں باران رحمت برسی  ہے۔ ورنہ بارش نہ ہونے کی وجہ سے پورا ملک پریشان تھا۔ صدر مملکت نے تو نماز استسقاء پڑھنے کی اجازت دے دی تھی ۔ حالانکہ یہ کہا جا تا ہے کہ یہ نماز حکمرانوں پر بھاری ہو تی ہے۔ خیر اللہ کا شکر ہے کہ پورے ملک میں بارشیں ہو رہی ہیں۔ پہاڑوں پر برف پڑ رہی ہے۔  حالیہ بارشوں نے پاکستان کے دو بڑوں شہروں کراچی و لاہور میں دلچسپ صورتحال پیدا کی ہے۔

دونوں شہروں میں پیدا ہونے والی صورتحال نے مجھے دونوں شہروں میں موازنہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ جب لاہور کراچی کا موازنہ کیا جائے گا تو سندھ اور پنجاب کی حکومتوں کا موازنہ بھی ہو گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے سندھ اور پنجاب میں حکومتوں کا دورانیہ ایک جیسا ہے۔ سندھ میں پیپلزپارٹی 2008 سے جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ 2008 سے برسر اقتدار ہے۔ اس طرح دونوں کا کم از کم سندھ اور پنجاب کے بڑے شہروں کی حد تک موازنہ تو جائز ہے۔ کراچی پاکستان کا سب سے برا شہر ہے۔ کراچی پاکستان کا معاشی دارلخلافہ ہے۔ اس کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی ہے۔ لیکن پھر بھی نہ جانے کراچی لاہور سے کیوں پیچھے رہ گیا ہے۔ اس ضمن میں پیپلزپارٹی نہ تو وسائل کی کمی کا بہانہ کر سکتی ہے اور نہ ہی اس ضمن میں پنجاب کو کسی بھی طرح مورد الزام ٹھہرایا جا سکتا ہے۔

لاہور پاکستان کا دوسرا بڑا شہر ہے ۔ لیکن شہری سہولتوں اور شہری ترقی میں یہ شاید پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ کراچی میں بارش کے بعد پورے شہر میں پانی کھڑا ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر کھڑے پانی نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان  لگا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بارش کا مزہ لینے اور سڑکوں پر کھڑے پانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے دورہ پر نکلے۔ ان کے شہر کے دورہ پر نکلنے پر مجھے وزیر اعلیٰ پنجاب کی کا فی سال پہلے کی ایک تصویر یاد آگئی جسے میڈیا میں بہت شہرت ملی تھی۔ لاہور کے مشہور لکشمی چوک جہاں کئی دہائیوں سے بارش کے بعد کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا تھا میں وہ بارش کے بعد کھڑے پانی میں اپنے لانگ شوز پہن کر چلے گئے۔ شہباز شریف کا لانگ شوز پہن کر بارش کے کھڑے پانی میں گھس جانے کو ان کے مخالفین نے شعبدہ بازی قرار دیا۔ اور ان پر بہت تنقید کی ۔ لیکن آج لکشمی چوک میں پانی کھڑا ہونے کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

وہاں جمع ہونے والا پانی اب آدھے گھنٹے میں ہی نکل جاتا ہے۔ یقینا لاہور میں نکاسی آب پر شہباز شریف حکومت کی جانب سے گزشتہ سالوں میں بہت توجہ دی گئی ہے۔ جن کے ثمر ات آج نظر بھی آرہے ہیں۔ جب کہ دوسری طرف کراچی میں نکاسی آب پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کا نتیجہ حالیہ بارشوں کے بعد نظر بھی آرہا ہے۔ میئر کراچی وسیم اختر کراچی کی اس ابتر صورتحال کا ذمے دار پیپلزپارٹی کے آٹھ سالہ دور حکومت کو قرار دے رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ ان آٹھ سالوں میں وسیم اختر کی جماعت کتنے سال پیپلزپارٹی کے ساتھ شریک اقتدار رہی ہے۔لیکن چلیں یہ مسئلہ اس طرح حل ہو گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارشیں نہ ہونے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔   آپ صفائی کو ہی لے لیں۔

لاہور میں صفائی کی صورتحال کو دیکھیں اور کراچی میں صفائی کی صورتحال کو دیکھیں۔ ویسے تو مئیر کراچی وسیم اختر نے شہر کی صفائی کے سو دن کا پروگرام شروع کیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ شہر کی صفائی کے لیے انھیں اختیارات درکار ہیں۔یعنی نہ نو من تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی۔ جب کہ کراچی ہی کے سابق میئر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ شہر کی صفائی کے لیے کسی اختیارکی کوئی ضرورت نہیں۔لاہور میں صفائی کے لیے پانچ سال قبل ایک ترک کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔ جب یہ ٹھیکہ دیا گیا تو پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کا بہت مذاق اڑایا تھا۔لیکن وقت نے ثابت کیا ہے کہ شہر کی صفائی ایک جدید کام ہے۔ آپ دیکھیں کہ شہباز شریف کے فیصلہ کے پانچ سال بعد پیپلزپارٹی بھی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کراچی کی صفائی کے لیے انھیں بھی ایک ماہر کمپنی کی ضرورت ہے۔لیکن پانچ سال ضایع کرنے کے بعد یہ بات  پیپلزپارٹی کی سمجھ میںآئی ہے۔ اس طرح بلا شبہ صفائی میں بھی کراچی لاہور سے پانچ سال پیچھے رہ گیا ہے۔ میٹرو بھی اسی طرح کی ایک مثال ہے۔

اسی پیپلزپارٹی نے جب لاہور میں پہلی میٹرو بنائی گئی تو تنقید کی انتہا کر دی۔ اور اس کو ایک فرسودہ اور نا کام منصوبہ قرار دیا۔ لیکن آج وہی پیپلزپارٹی خود کراچی کے لیے سرکلر ریلوے سمیت میٹرو طرز کے منصوبوں کی قائل ہو چکی ہے۔ لیکن شاید  یہ بات سمجھنے میں بھی پیپلزپارٹی کو پانچ سال لگ گئے۔ ان پانچ سالوں میں لاہور اورنج لائن کے قریب پہنچ گیا ہے۔ راولپنڈی ملتان اور فیصل آباد میں بھی میٹرو بن گئی ہیں۔ جب کہ پیپلزپارٹی ابھی کراچی کا ہی کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ سندھ کے باقی شہروں کے بارے میں سوچنا تو دور کی بات ہے۔

اسی طرح لاہور میں بننے والے پل سڑکیں انڈر پاس یقینا کراچی سے ترقی میں جیت کا اعلان کر رہے ہیں۔ کراچی سے سوشل میڈیا activist  ریحان اللہ والا لاہور آئے اور ان سے ملاقات ہوئی۔ ان سے کراچی اور لاہور کے موازنہ پر بھی بات ہوئی تو وہ کہنے لگے کہ ایک وقت تھا کہ اہل لاہور جب کراچی آتے تھے تو کراچی پرر شک کرتے تھے اور کراچی کو روشنیوں کا شہر کہتے تھے لیکن کراچی کا شہری ہونے کے ناطے میں یہ کہتا ہوں کہ اب صورتحال بدل گئی ہے اب اہل کراچی لاہور پہنچ کر رشک کرتے ہیں اور لاہور کو روشنیوں کا شہر کہتے ہیں۔ ایک وقت تھا کہ کراچی کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ ہر رنگ نسل کو بلا امتیاز روزگار دیتا ہے لیکن اب یہ امتیاز بھی لاہور کو حاصل ہوتا جا رہا حتیٰ کہ  یہاں ہر رنگ نسل کو بلا امتیاز روزگار مل رہا ہے۔ پہلے لوگ لاہور سے کراچی ہجرت کرتے تھے اور اب کراچی سے لاہور ہجرت کرتے ہیں۔

جہاں تک تحریک انصاف کا تعلق ہے تو ان کی جانب سے نئی تشہیری مہم بدل گیا ہے خیبر پختونخواہ میں سڑکوں اور پلوں کو دکھانا بھی اس بات کی دلیل ہے کہ تحریک انصاف بھی اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتی کہ کسی بھی شہر کی ترقی میں انفرااسٹرکچر بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے بھی پہلے شہباز شریف کے ان اقدامات کی بہت مخالفت کی لیکن اب شاید آہستہ آہستہ انھیں بھی ان اقدامات کی اہمیت کا انداذہ ہو گیا ہے۔ لیکن شاید تحریک انصاف سے بھی بہت دیر ہو گئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Jai Ho of Mao Zedong by Wasat Ullah khan on today
Previous Post جے ہو ماؤزے تنگ کی…
Next Post چکری کے راجپوت لال ٹوپی والے سے رجوع کریں
Chakri Rajput refer to with Red Hat by Nusrat Javed on today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.