yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کراچی کے میئر کے لئے ایم کیو ایم نے 3 اہم ناموں پر غور شروع کر دیا

Yes 1 Webmaster December 7, 2015 1 min read
MQM
Share this:
MQM
MQM

کراچی : بلدیاتی الیکشن میں متحدہ قومی موومنٹ کی پتنگ نے سب کی ڈوریں کاٹ دیں لیکن اب باری ہے شہر کے میئر کا تاج سر سجانے کی اور اس حوالے سے مختلف چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

ملک کے کسی دوسرے شہر میں مئیر کی مقبولیت اور افادیت اس طرح نہیں سمجھی جاتی جس طرح کراچی میں ہے، کراچی کےسابق اور مقبول میئر مصطفیٰ کمال تو بیرون ملک جا چکے ہیں اس لیے اب متحدہ کی جانب سے میئر کے لئے نئے نام سامنے آرہے ہیں۔

ان ناموں میں ایک نام وسیم اختر کا ہے جو کئی مرتبہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں۔ وسیم اختر صوبائی وزیر داخلہ بھی رہ چکے ہیں۔ سانحہ 12 مئی کے وقت بھی وہ سندھ کے وزیرداخلہ تھے اور انہیں اس وقت خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وسیم اختر1988 سے ایم کیو ایم سے وابستہ ہیں جوعموماً ٹی وی ٹاک شوز میں بھی نظرآتے ہیں اوراپنے سخت موقف کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

دوسری طرف بعض حلقوں کی جانب سے ارشد وہرہ کا نام سامنے آرہا ہے جو کہ ایک کاروباری شخصیت ہیں۔ 2008 سے 2013 تک وہ سندھ اسمبلی کے ممبررہے۔ ارشد وہرہ کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں انھوں نے ٹیکسٹائل میں برطانیہ سے پی ایچ ڈی کی۔ برطانیہ میں ایم ایس کرنے کے علاوہ انھوں نے این ای ڈی یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ میں ڈگری بھی حاصل کی۔ ایم کیو ایم میں ان کی خدمات خاص طور پر خدمت خلق فائونڈیشن سے وابستہ رہی ہیں۔

بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ کراچی کے میئر کے لئے ایم کیو ایم نے انجینئرناصرجمال کے نام پر بھی غور شروع کردیا جنہیں نارتھ ناظم آباد کی ایک یوسی سے نہایت خاموشی سے میدان میں اُتارا گیا تھا۔ انجینئرناصر جمال این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹرک انجینئرہیں۔ وہ مئی 2010 سے فروری 2015 تک کے الیکٹرک میں بطور منیجر فرائض انجام دیتے رہے ہیں جنہیں بعد ازاں کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجربنا دیا گیا۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے 2 برس قبل سیکٹرسے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے لئے اچھے ناموں کا تقاضا کیا تھا اس وقت کراچی شادمان ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے انجینئرناصر جمال کا نام سیکٹر کی جانب سے سامنے آیا جنہیں بعدازاں الطاف حسین نے انہیں ڈپٹی کنوینئر رابطہ کمیٹی بنا دیا تھا۔

شہرقائد کا میئرکون ہوگا اس کا فیصلہ جلد ہوجائے گا مگر کراچی کے شہری ان سے ویسی ہی توقعات وابستہ کریں گے جیسی کارکردگی مصطفیٰ کمال نے اپنے دورمیں دکھائی تھی۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Conference
Previous Post براعظم افریقہ کے لئے چین کا 60 ارب ڈالر کا امدادی پیکج
Next Post قصور: ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک
Kasur

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.