yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شہر قائد میں جرائم کی سیاسی سرپرستی

Yes 1 Webmaster March 25, 2015March 25, 2015 1 min read
Karachi Crime
Share this:
Karachi Crime
Karachi Crime

تحریر: ایم آر ملک
جس کا خمیازہ روشنیوں کا شہر ایک طویل عرصہ سے بھگت رہا ہے اِسے ہم جرائم کی سیاسی سرپرستی کا نام دے سکتے ہیں پاک فوج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وطن عزیز میں محب وطن ،محب عوام اگر کوئی ادارہ ہے تو وہ پاک آرمی ہے انسان دشمنی میں سیاست کے ڈاکٹر نے جہاں تک جانا تھا وہ جاچکا اس سے بڑی انسانیت دشمنی اور کیا ہو سکتی ہے کہ نائن زیرو سے ”دہشت گرد ” پکڑے جائیں اور سیاست کا ڈاکٹر اُن کے سر پرستوں کو حکمرانی میں حصہ دار بنانے پر بضد ہو زرداری کی منصوبہ سازی اور ذہن سازی یہ ثابت کررہی ہے کہ وہ سینکڑوں لوگوں کے قاتلوں کو براہ راست حکمرانی سے بالواسطہ حاکمیت کا اختیار اقتدار کی شراکت کے ذریعے دینا چاہتے ہیں۔

اسے ملک دشمن قوتوں کی دلالی کہا جاسکتا ہے دو بڑی پارٹیوں کی مفاہمت کی سیاست نے جمہوریت کو متروک اور اکثریت کی زندگی کو عذاب مسلسل میں ڈال دیا ہے ،ذلت اور سماجی اذیت سے پیچھا چھڑانا مشکل ہوتا جارہا ہے ان جمہوری مافیاز میں گھرے ہوئے عوام پاک فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں جو روشنیوں کے شہر کے باسیوں کے اعتماد کی بحالی اور دلوں میں اُمید کی شمع ہے کہ اپنے سوا دو سالہ دور اقتدار میں جمہوریت نے شہر کی رگوں پر اپنے دانت پیوست کئے ڈریکولا سے نمٹنے کیلئے اپنی ناممکن کے تصور کی سوچ کے تحت وطیرہ اپنایا ،فیکٹری میں بھتہ خوروں نے زندہ انسانوں کو راکھ بنا ڈالا ،ولی بابر کی لاش گری مگر زرداری نے ان لاشوں پر بھی منافعوں کی سیاست کی اُس کے گماشتے اویس مظفر ٹپی خون میں ڈوبے شہر سے اپنے ناجائز منافعے سمیٹتے رہے۔

آج بھٹو پارٹی کی قیادت کی راسیں ایک ایسی لمپن قیادت کے ہاتھوں میں ہے جو بھٹو دشمن قوتوں کی اطاعت پر اترا رہی ہے جس نے قائد عوام کی پارٹی کو ضیاء باقیات کا گماشتہ بنا کر رکھ دیا نواب شاہ کی فضائوں میں حاکم علی زرداری کے الفاظ ایک بازگشت کی شکل میں معلق ہیں کہ ”ہم بھٹو خاندان کو داستان عبر ت بنا دیں گے”اور پارٹی چیئرمین کی شکل میں ایک زرداری کو جعلی بھٹو بنا کر بے ہودہ ناٹک رچایا جا رہا ہے۔

بھٹو کو پھانسی دینے والا ضیاء جس پارٹی کو گیارہ برس میں ختم نہ کر سکا ایک لمپن قیادت نے اُس کا تیا پانچہ کر ڈالا حادثاتی طور پر مسلط ایک ایسی نو مولود قیادت جو نظریاتی ورکروں کے روایتی تنقیدی رویئے کو ”پارٹی دشمنی ”قرار دیکر اُنہیں عُزیر بلوچ جیسے لے پالک غنڈوں کے ذریعے رستہ سے ہٹاتی رہی احباب کی محافل میں یہ سچ اکثر سُننے کو ملتا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا کا قاتل وہی ہے جسے سب سے زیادہ مفاد محترمہ کی موت سے ہوا نظریاتی ورکروں کے بے وقت کھو جانے کا دُکھ جتنا محترمہ بے نظیر بھٹو کو تھا اُتنا بھلا جعلی قیادت کو کیسے ہو سکتا ہے اس کا اندازہ ہم 17جون 2004میں شہر قائد میں گرنے والی ایک نظریاتی ورکر منور سہر وردی کی لاش سے لگا سکتے ہیں جس کی موت کے کرب کی پرچھائیاں محترمہ بے نظیر بھٹو کے حواس پر چھائی رہیں اُن کے ان ریمارکس کو اس موت پر بھلایا نہیں جاسکتا کہ ”مجھے منور سہر وردی کے کھو جانے کا غم اتنا ہی ہے جتنا اپنے سگے بھائیوں شاہ نواز اور مرتضٰی بھٹو کے جدا ہو جانے کا ہے۔

کیا بمبینو سینما کی ٹکٹیں بلیک میں فروخت کرنے والے کسی ”ہوس زدہ ”کو اس کیفیت میں شمار کیا جاسکتا ہے جس کی حکمرانی اُن 650شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو انصاف نہ دے پائی جنہوں نے پیپلز پارٹی کے دور میں امن کی قیمت اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر چکائی جمہوریت تو ہر دور میں لاشوں کا تماشا رہی انسانیت کے نبض شناس شہید حکیم سعید کو بھتہ خور مافیا کے مذموم عزائم کی بھینٹ اسی سنگدل جمہوریت نے دانستہ چڑھایا ایک مجاہد غازی صلاح الدین کی اذاں کو خاموش کرادیا گیا قاتل دن دندناتے ہوئے خونی جمہوریت کی سر پرستی میں انسانیت کی پو شاک لہو سے تر کرتے رہے ،جمہوری ناخدا ان لاشوں کی بساط پر اپنی چالیں چلتے رہے محب وطن دانشوروں کا دامن تو اس سوچ میں اُلجھا ہوا ہے کہ نیٹو اسلحہ کے 19ہزار کنٹینرز زرداری دور حکومت میں روشنیوں کے شہر نے نگل لئے شہر قائد پر مسلط مافیا کا موقف ہے کہ ہم نے 92ء کا آپریشن بھگت لیا یہ بھی بھگت لیں گے مگر اس بار جمہوریت کی مصلحت مفلوج ہو کر رہ جائے گی جمہور کا قتل عام کرنے کیلئے مفاہمت کی جمہوریت قاتلوں کے جتھے پال کر تاریخ کے چہرے پر دھوکے اور فریب کی کالک ملتی رہی۔

کیا ایسا نہیں کہ پیپلز پارٹی آج جعلی قیادت کی غداریوں سے ثریا کی بلندیوں سے ذلت کی گہرائیوں میں جاگری ہے ؟ پھر بھلا ایسی جمہوریت جس کا منہ عوام کے لہو سے رنگین ہو کب تک جاری رہ سکتی ہے ؟ عوام ایسے نظام کو جو اُن کی زندگیوں کو بر باد کرنے تُلا ہو کب تک برداشت کر سکتے ہیں ؟اس جمہوریت کا ،اس نظام کا کہیں نہ کہیں تو The End بھی آنا ہے ماضی کے بغیر کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور زرداری نے اپنی پارٹی کی ماضی سے جان چھڑا دی ہے۔

زرداری کے اس نظریئے نے کہ ”ایم کیو ایم کو سندھ میں شریک اقتدار بنایا جائے” ایک ایسے وقت میں جب رینجر تمام سیاسی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر معصوم انسانوں کی جانوں کے ضیاع پر بند باندھنا چاہتی ہے یہ باور کرایا ہے کہ وہ انسانیت کے قاتلوں کے شانہ بشانہ ہے پیپلز پارٹی کی نظریاتی اکثریت کو باور ہو کہ اُس کی قیادت ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جس کا باپ جنرل ضیاء کا دست راست تھا وہ اُن بھتہ خوروں کا سر پرست ہے جنہیں ضیاء کی آمریت نے جنم دیا اِسے نہ تو بھٹو کی پارٹی کا چہرہ کہا جا سکتا ہے اور نہ ہی اُس کی حقیقی قیادت کا نام دیا جاسکتا ہے؟

کیا محترمہ بے نظیر بھٹو اگر زندہ ہوتیں تو کراچی کے حالات یہ ہوتے ؟ ،کیا خونریزی کا دریا اس طرح بہتا ؟کیا مظلوم اور استحصال زدہ نظریاتی ورکرتبدیلی کی جدوجہد سے لاتعلق رہتے ؟کیا قاتلوں کی سر پرستی کرنے والا جمہوریت کا بھیانک کردار شہر قائد میں اِس طرح دندناتا ؟ ہرگز نہیں۔ جمہوری نا خدائوں کے مد مقابل پاک فوج نے تو ثابت کر دیا ہے کہ قائد اور اقبال کے پاکستان کی بقا کی جنگ اگر کوئی لڑ رہا ہے تو وہ پاک آرمی ہی ہے۔

M.R.Malik
M.R.Malik

تحریر: ایم آر ملک

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Khurshid Shah
Previous Post دھاندلی ثابت ہوگئی تو نواز شریف اسمبلی توڑنے کے پابند ہونگے :خورشید شاہ
Next Post پاکستان کی ترقی کے سفر میں چین شانہ بشانہ کھڑا ہے، چینی وزیر خارجہ
Wang Yi

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.