yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق

Yes 2 Webmaster March 21, 2015 1 min read
Ishaq Dar and Mehmood Qureshi
Share this:
Ishaq Dar and Mehmood Qureshi
Ishaq Dar and Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کے الزامات کی عدالتی تحقیقات کے لیے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے تمام نکات پر اتفاق ہوگیا ہے اس معاملے میں تحریک انصاف نے بہت لچک دکھائی، سیاسی جرگے نے کمیشن کے قیام کے لیے بہت کوششیں کیں جب کہ سیاسی جماعتوں سے بھی اس میں مشاورت کی گئی تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے کی کاپی تمام سیاسی جماعتوں کو دی جائے گی۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عام انتخابات 2013 گزشتہ 2 سال سے زیر بحث ہیں، انتخابات پر ہمارا اور حکومت کا الگ نکتہ نظر ہے جس میں حکومت کے نزدیک انتخابات شفاف جب کہ ہمارے نزدیک اس میں دھاندلی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں گفت و شنید سے ہی تمام مسائل حل کیے جاتے ہیں ہم نے آئین کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی راشتہ تلاش کیا اور جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا کیونکہ کمیشن کا قیام ہماری بنیادی شرط تھی اور اب دونوں فریقین نے دھاندلی سے متعلق تحقیقات کے لیے معاملات طے کرلیے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے جج شامل ہوں گے جو دونوں فریقین کا نکتہ نظر سن کر فیصلہ دیں گے، پاکستان میں الیکشن پر سوالیہ نشان لگتا رہا ہے، 70 کے بعد ہونے والے انتخابات پر انگلیاں اٹھائی گئیں، جوڈیشل کمیشن کے لیے بات چیت کا مقصد مستقبل کے انتخابات کو شفاف بنانا ہے، کمیشن کو بنیاد بناتے ہوئے مستقبل میں شفاف انتخابات ہوں گے اور ہم اس کی بنیاد پر ہی بہتر مستقبل کی امید رکھتے ہیں جس سے جمہوریت کو فائدہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں انہیں اس کمیشن کےقیام پر خوش ہونا چاہئے کیونکہ اگر ہم ملک میں جمہوریت مستحکم ومضبوط کرنا چاہتے ہیں تو اس کی بنیادی شرط ہے کہ ایسا خودمختار الیکشن کمیشن اور نظام بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔

پی ٹی آئی کے وائس چیرمین نے کہا کہ جمہوریت کو لپیٹنا ہمارا ایجنڈا نہیں تھا، تحریک انصاف کی قیادت جوڈیشل کمیشن کے قیام کے بعد اب نئی صورتحال پر غور کرے گے جب کہ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن فورم جو بھی نتیجے دے گا ہم اس کے پابند ہوں گے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سے عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے جس کے بعد تحریک انصاف نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیا تاہم سانحہ پشاور کےبعد عمران خان نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا جس میں ان کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Chaudhry Shabeer
Previous Post پیرس ۔ نمائندہ خصوصی ۔فرانس میں سینئر صحافی نجی تی وی چینل کے فرانس میں نمائندہ چوہدری شبیر بھدر رضا الہی سے وفات پا چکے ہیں۔
Next Post صولت مرزا کی 90 اور شفقت حسین کی پھانسی 30 روز کیلئے موخر
Sulat Mirza

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.