yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

انصاف چاہئے

Yes 1 Webmaster March 2, 2016 1 min read
Asmat Siddiqui
Share this:
Dr Fauzia Siddiqui
Dr Fauzia Siddiqui

تحریر : حفیظ خٹک
ایک نہیں، سینکڑوں، ہزاروں بلکہ لاکھوں رضا کار آج بھی موجود ہیں اور ان کی تعداد میں وقت گذرنے کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان رضاکاروں میں صرف مرد نہیں بلکہ بہنیں ، بیٹیاں اور مائیں بھی شامل ہیں۔ ہر رنگ و نسل ،فرد و قوم او ر مذہب سے عاری ہوکر یہ سب رضاکار صرف ایک مقصد کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ وہ غرض و مقصد بہت واضح اور وہ ایک بہن، ایک بیٹی کی باعزت رہائی، اس کی وطن واپسی ہے۔ ایک بہن کی، ایک بیٹی کی قید سے رہائی ایک فرض بھی ہے اور ایک قرض بھی، جو یہ بات جانتے ہیں وہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ساتھ ہیں۔

جو نہیں جانتے وہ یہ بات جان آج ہی جان جائیں۔ یہ بات نہ جاننے کے باعث اب تک وہ بے حس و خاموش رہے، کیوں؟ کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں صرف ان کی ہیں جو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور جلد واپسی کیلئے کوشاں ہیں اور ان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں گھروں میں ہیں اور محفوظ بھی۔ اگرایسا ہے تو یہ با ت نہ بھولیں کہ جو کچھ اس قوم کی اس امت کی بیٹی ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے ساتھ ماضی میں ہوا، ویسا اس سے بڑھ کر ان کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

ان کی عزتیں بھی غیروں کوبیچی جاسکتی ہیں۔ اپنی عزت کی جب تک خفاظت نہیں کریں گے اس وقت تک یہ ڈر یہ خوف ان کے دلوں میں عدم استحکام کو دوام بحشتا رہے گا۔ اک غیر یقینی کی سی کیفیت پیدا ہوگی اور بڑھتی رہے گی۔ لہذا خدارا ، جاگ جائیے ، ہوش میں آجائیے اور اپنا فرض اور قرض اداکیجئے ۔ آگے بڑھیں اور اس بہن کا ساتھ دیں جو اپنی زندگی کو دائو پر لگا کر اپنی بہن کو باعزت رہائی دلوانے اور اسے واپس لانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہیں۔ان کی یہ کوشش اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کامیابی ان کے قد م نہیں چوم لیتی۔ وہ کامیابی صرف ان کی کامیابی نہیں ، ان تمام رضاکاروں کی کامیابی ہوگی جو برسوں سے یہ جہد مسلسل کر رہے ہیں۔

یہ مارچ ہی کا مہینہ ہے ، جس میں قوم کی بیٹی کی ولادت ہوئی اور اسی ماہ میں انہیں اعلی اعزازات سے نوازا گیا۔ لیکن یہ بات بھی سامنے آجاتی ہے کہ اس ماہ میں انہیں گرفتار و اغوا بھی کیا گیا۔ رواں ماہ میں ان کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنے والے عافیہ موومنٹ کے ذریعے ، کسی اور پلیٹ فورم سے ، کسی اور مذہبی و سیاسی تنظیم کے نام سے اپنے تئیں ، اس کی واپسی کیلئے اپنے حصے کا کام و اقدامات کریں گے۔

یہ سلسلہ تو اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک وہ واپس نہیں آجاتیں۔ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے تقریب ، سیمینار ، تقریر، تحریر، ٹاک شو، ویڈیوپیکج ،جلسہ اور ریلیاں اس وطن عزیز کے اندر اور اس سے باہر کے ممالک میں جار ی ہیں۔ ایک لکھاری سے لے کر شاعر تک اور جلسہ گا ہ میں اک نعرے سے لے کر نعروں کی بازی تک ہر کام ، ہر عمل کے پیچھے مقصد ایک اور نہایت نیک ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے جہد کرنے کا اوراس راہ میں اپنے جذبات کے اظہار ان رضاکاروں کا منفرد اندازمیں ہے۔اظہار و عکاسی جاری ہے اور جاری رہے گی۔

Asmat Siddiqui
Asmat Siddiqui

ان سب کے پیچھے ، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور بڑھانے کیلئے بلکہ یہ کہا جائے کہ ان سب سے آگے جو ہستی اس پور ی عظیم تحریک کو لئے آگے بڑھ رہی ہیں وہ اک ماں ہیں۔ اس قوم کی ماں ، اس امت کی ماں محترمہ عصمت صدیقی صاحبہ۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ، جو کہ عافیہ کی امریکی عدالت سے سزا سننے کے بعد سے اب تک ایک بار بھی مایوس نہیں ہوئیں۔ ان کا حوصلہ جو کہ پہاڑ کی مانند ہے ۔ انہوں نے تو ڈاکٹر عافیہ کو جب 86برسوں کی قیدی کی سزا کا سنا تو اسی روز اسی لمحے یہ کہا تھا کہ آج سے امریکہ کا Down Fall شروع ہوگیا ہے۔

امریکہ اب امریکہ نہیں رہے گا اس کے بھی روس کی طرح ٹکڑے ہوں ۔ اپنی ساکھ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ عالمی سطح پر اس امریکہ کی چوہدراہٹ اب ختم ہو کر رہے گی۔ امریکہ نے میری نہیں اس قوم کی بلکہ اس امت کی بیٹی کو انسایت سوز سزا دیکر انساینت کا انسانی حقوق کا ، اقوام متحدہ کا ، اپنے ملک کا اور عالمی سطح پر خود کو انصاف پسند کہنے کا حق کھو دیا ہے۔ امریکہ نے غلط اقدام کیا ہے اور مجھے اس بات کا یقین ہے کہ میری عافیہ نے کوئی جرم نہیں کیا ۔ اس کے محالفین نے اپنا کام کر دیا ہے لیکن میرا یقین اللہ پر قائم اور دائم ہے اور میں اسی سے انصاف کی امید رکھتی ہیں۔

ایک ایسی ماں کی ادھیڑ عمری میں اس کی بیٹی کو 86برسو ں کی سزا سنادی جائے۔ اس کے جذبات ایسے ہوں گے ، اور اس کے بعد سے اب تک جس انداز میں اسی عافیہ کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنے والوں کی وہ حوصلہ افزائی کرتی اور انہیں جدوجہد میں مایوسی سے بچاتی رہی ہیں۔ ان کی ہمت بندھاتی اور نئے عزم و حوصلے کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کرتی ہیں ۔ یہ بہت بڑی نعمت ہے بہت بڑی بات اور بہت بڑا عالم ہے۔

تحریر لکھنے کے دوران ، ان سے ملنے سے پہلے و بعد میں بس ایک ہی جذبہ دل میں اپنے قیام کو مضبوط کرتا چلا جاتا ہے اور وہ یہی ہے کہ جدوجہد کرنی ہے ، اپنے فرض اور قرض کو جاری رکھنا ہے اور اس وقت تک سب کرنا ہے جب تک مقاصد کا حصول نہیں ہوجاتا۔بے اختیار دل سے یہ دعا نکلتی ہے کہ محترمہ عصمت صدیقی صاحبہ، کو ان کی عظمت کو ان کی جرائت کو ان کی ہمت و استقامت کو اے خالق کائنات تو ہی قائم و دائم رکھنا اور انہیں بیٹی سے جلد تو ہی ملادینا ۔ ان الفاظ کے آگے دل کے ، دماغ کے، ضمیر واحساسات کی کسی اور انداز میں ترجمانی ممکن نہیں ہے۔

16برس کا وہ ایک ایسا رضاکار ہی ہے جو میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد نتائج کاانتظار ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے گھر میںرضاکارانہ انداز میں اسی کی رہائی کیلئے جدوجہد کرنے اور آگے بڑھانے کیلئے سرگرم عمل تھا ۔ شہر قائد میں اپنے سگے رشتہ داروں کے ساتھ مستقل رابطہ کرھتے ہوئے وہ خدمات عافیہ موومنٹ میں سرانجام دے رہاتھا ۔دن بھر اپنے حصے کا کام کرنے اور رات اپنے ماموں کے ہاں گذارنے چلا جاتا تھا۔ اس کے والد جو اپنے علاقے میں قوم کی بیٹی کی رہائی اور جلد واپسی کیلئے اپنے تئیں جدوجہد کر رہے ہیں۔

ان کا وہ بچہ ایک روز جب کام کرتے کرتے تھک گیا تو رات وہیں پر رک جاتا ہے اور مرکزی دروازے پر موجود چوکیدار کیلئے قائم عارضی کمرے میں رات بسر کرنے کیلئے لیٹتا اور سو جاتا ہے لیکن رات کے آخری پہر میں تین نامعلوم افراد آتے ہیں جن میں سے ایک کے ہاتھ میں ہتھیار ہوتے ہیں اور وہ تینوں مل کر اس نوجوان کو اٹھاتے اور اس سے ڈاکٹر عافیہ کے بچوں اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیںاور جب انہیں جواب نہیں ملتے تو اس 16سالہ نوجوان پر تشدد کرتے ہاتھ پائوں باندھتے ہوئے اوربے ہوشی کی حالت میں اسے چھوڑکر وہ فرار ہو جاتے ہیں۔ صبح میں جب چوکیدار آتا اور اس حالت میں اسے دیکھتا ہے تو وہ جلدی گھر کے دیگرافراد کو بتاتا ہے اور اس طرح پولیس کو بھی اطلاع مل جاتی ہے۔ پولیس تھانہ جو کہ اس گھر سے زیادہ فاصلے پر نہیں ، لیکن ان کی معلومات کا فاصلہ ناقابل بیاں ہے۔

بہر حال سب ٹی وی چینل اور اخبارات کے نمائندے آتے ہیں اور اپنی معلومات لیتے اور خبریں دیتے چلے جاتے ہیں۔ رینجرز بھی آتی ہے اور اپنی رپورٹ تیار کر کے چلی جاتی ہے۔ فروری کے درمیانے عشرے میں ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔ وہ معصوم بچہ تو اپنے آبائی گھر پہنچ گیا لیکن رپورٹ کے نتائج ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔ جس پر عافیہ موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور دیگر سبھی پریشانی کی کیفیت سے دوچار ہیں۔ ایک دور اسی گھر پر ایسا بھی گذرا ہے کہ جب دن رات وہاں پر پولیس کے اہلکار ہوتے تھے ۔ دن میں اور رات میں ذمہ داری کے ساتھ وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے تھے لیکن اب یہ عجب معاملہ ہے کہ صرف ایک پولیس اہلکار وہ بھی صرف دن کے اوقات میں ہی نظر آتا اور تنہا ہوکراس گھر کی حفاظت کر رہا ہوتا ہے۔

America
America

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، ان کی والدہ ، بچے اور ڈاکٹر عافیہ کے بچے سب بہادر ہیں وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں نہ ہی وہ حوف زدہ ہونے والے ہیں ۔ وہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور کرتے رہے ہیں ۔ اس ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور یہ کام بھی وہ تمام عمر کرتے رہیں گے۔ لیکن صوبائی حکومت ، مرکزی حکومت کی ذمہ داریاں کہاں گئیں؟قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں ؟ انصاف فراہم کرنے والی عدلیہ ، وزارت قانون سب کہاں ہیں؟ کون اس واقعے کی تفصیلات اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے ان کے انجام تک پہنچائے گا؟ انصاف کون دے گا؟ سٹی کورٹ ، سندھ ہائی کورٹ یا اسلام آباد میں سپریم کورٹ اس واقعے پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو ان کی والدہ کو ، ان کی اور قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بچوں کو آخر کون جواب دے گا کون انہیں انصاف فراہم کرے گا؟ وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ یا وزیر اعظم میاں نواز شریف کون اس واقعے کا ذمہ دار ہے؟ ان دونوں کا تو معاملہ یہ ہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطہ تک نہیں کیا اور نہ ہی انہیں تسلی دی ، ہمت افزائی کی ، ہمت بڑھائی نہ ان کی ،ان کی والدہ کی اور نہ ہی ان کے بچوں سے ملاقات کر کے انہیں تسلی دی ۔ کیوں ، آخر کیوں ایسا رویہ اختیار کیا گیا؟انصاف کہاں گیا ؟ کون انصاف دے گا؟ کیا اس واقعے پر مظلوموں کا ساتھ دینے اور انہیں انصاف فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف کو میدان میں آنا پڑے گایا کسی اور جماعت کو یہ کردار ادا کرنا پڑے گا؟ اس ظالمانہ اقدام پر ہماری حکومت کب اور کیا اقدام اٹھائے گی۔

وعدے کی بات کیا آگئی میاں نواز شریف کا کیا ہوا وعدہ پھر سامنے آگیا ؟ وہ وعدہ جو انہوں نے برسوں قبل گورنر ہائوس سندھ میں بیٹھ کر ڈاکٹر عافیہ کے بچوں سے ، ان کی والدہ سے کیا تھا ، پوری قوم سے کیا تھا لیکن وہ بچے ، ان کی نانی اماں اور پوری قوم آج تک اس وعدے کی تکمیل کی راہ تک رہی ہیں۔ نجانے میاں صاحب کو اپنا کیا ہوا وہ وعدہ یاد ہے بھی یا نہیں؟ یاد نہیں ہوگا ، ہوتا تو وہ چند قدم ہی سہی آگے ضرور بڑھتے اور قوم کی بیٹی کو واپس لانے کیلئے چند اقدامات دیکھاوئے کیلئے ہی سہی ضرور اٹھاتے ۔ جب انہوں نے اس وقت سے اب تک کچھ نہیں کیا تو بھلا اس معمولی سے واقعے پر وہ کیوں کر کچھ کریں گے؟ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس واقعے پر بھی قومی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ہی کچھ کریں گے۔ نوٹس لیں گے اور قوم کی بیٹی کے اہل خانہ کو حفاظت فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔ ہاں سابقہ اور موجودہ حکومتوں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اب تو ان سے مایوسی کی سی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔

Dr. Aafia Siddiqui
Dr. Aafia Siddiqui

اب اگر امید ہے تو صرف اسی جنر ل سے رہ گئی ہے وہی اس قوم کی حفاظت کرنے والا اس قوم کی بیٹی کو واپس لانے والا احسن اقدام کر سکتا ہے۔ عافیہ موومنٹ کا ہر رضاکار ، او ر عافیہ کی واپسی کیلئے مختلف ناموں سے کام کرنے دیگر تنظیمیں ان حالات میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے صرف جنرل راحیل سے ہی امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہیں۔ جدوجہد ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے جاری ہے اور جاری رہے گی ۔ ملک دشمن عناصر کے ایسے اقدامات عافیہ موومنٹ کا راستہ نہ تو روک سکتے ہیں اور نہ ہی ایسی جرائت کرسکتے ہیں۔ عافیہ کی رہائی تک جدوجہد جاری ہے اور جاری رہے گی ۔ کیوں کہ عافیہ کی رہائی کیلئے کام کرنے والے اس کام کو ایک فرض سمجھ کر اور ایک قرض سمجھ کر نبھا رہے ہیں ۔ یہ سمجھ آج قیدی بہن و بیٹی کیلئے ہے تو یہی قوم کی دیگر سب بہنوں اور بیٹیوں کیلئے بھی ہے اور رہے گی۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی واپس آئیں گی اور ان شاء اللہ جلد آئیں گی۔

تحریر : حفیظ خٹک
(hafikht@gmail.com)

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Intolerance
Previous Post خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے
Next Post مکروہ چہرے
Politician

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.