yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    بین الاقوامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • امریکہ بحرین کے اپنے فوجی اڈے پر پے درپے حملوں کے باوجودیہاں سے جوابی کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ اور یہ اڈہ اسرائیل کی لائف لائن کیسے ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس
    • وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

قیامت سے بھی بڑھ کر؟

Yes 1 Webmaster December 2, 2014 1 min read
M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui
M Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

خبر کیا ہے قیامت ہے ۔۔۔ اسے قیامت سے بھی بڑھ کرکہا جا سکتا ہے۔۔اتنی شرمناک۔۔۔دردر ناک اور اذیت ناک کہ جی چاہتاہے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر چپ چاپ ۔۔۔کسی کو بتائے بغیر اس معا شرے سے کہیں دور چلا جائوں جہاں اتنا ظلم نہ ہو۔۔۔ننکانہ صاحب میں سات ماہ کی بچی سے زیادتی۔۔ملزم گرفتار۔۔ سوچتاہوں ہم سب کس ماحول میں رہ اور جی رہے ہیں ایسا ظلم تو ان ممالک میں بھی روا نہیں جوغیر مسلم ہیں لیکن وہاں پاکستان سے بہتر سماجی رویہ، بنیادی حقوق اور انصاف میسر ہے۔۔ اف خدایا! یہ کیسی درندگی کی انتہا ہے کہ معصوم فرشتے اور ننھی پریاں بھی محفوظ نہیں۔۔ اگر ہم سب غور کریں دل سے محسوس کریں تو احساس ہوگا پاکستان میں دن بہ دن جنسی درندگی بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اس میں میڈیا کا کردار بڑاکلیدی ہے

یہ سب مانتے اور جانتے ہیں کہ خصوصا الیکٹرانک میڈیا نے آگے نکلنے کی بھیڑ چال میں ہمارا قومی تشخص بھی دائو پر لگا دیاہے قریباًہر چینل پر بیشتر ایسے انڈین پروگرام بڑے دھوم دھرلے سے دکھائے جارہے ہیںجو ایک فیملی کے تمام فرد ایک ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھ سکتے بدقسمتی سے تمام پاکستانی چینل بھی انڈیا کی نقالی میں بازی لیتے جارہے ہیں ان کھلے ڈھلے میوزیکل پروگراموں،LoveStories پر مبنی ڈرامہ سیریل اور نیم عریاںبھارتی فلموں نے اچھے بھلے انسان کی جنسی بھوک میں اضافہ کردیا ہے ان عوامل کی وجہ سے والدین بھی اپنی اولادکے ہاتھوں بے بس ہوکر رہ گئے ہیں

چونکہ ہمارے معاشرتی، معاشی اوردیگر گھریلو حالات کے باعث معاشرہ میں کھٹن(فرسٹیشن) زیادہ ہے اس لئے یہ ماحول بھی اثرانداز ہوتاہے اوپر سے رہی سہی کثر غربت مہنگائی اور بیروزگاری نے گھمبیر کرکے رکھ دی ہے اسی بناء پر حلال و حرام کی تمیز ختم ہوتی جارہی ہے سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہمارے قانون میں اتنے سقم ہیں کہ کسی جنسی جنونی کو سزا نہیں ملتی ابھی چند ماہ قبل ایک جنسی جنونی معصوم بچی کو درندگی کا نشانہ بنا کر لاہور کے ایک ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا ملزم کوابھی تک کوئی سزا نہیں ملی۔ کئی سال پہلے جاوید اقبال نامی سیریل کلر نے 100 بچے قتل کرکے ان کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر ٹھکانے لگانے کا اعتراف کیا لیکن قانون اسے کوئی سزا نہ دے سکا اس کی مبینہ خودکشی سے جہاں بہت سے اس کے ساتھیوں نے سکھ کا سانس لیا وہاں یہ کیس بھی داخل دفتر کردیا گیا۔

پاکستان میں کمسن اور چھوٹی عمر کے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے رحجان میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہاہے اسی وجہ سے ہر بچی کے والدین ایک کرب اور انجانے خوف میں مبتلاہیں دن بہ دن جنسی بے راہروی میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہاہے یہ رحجان ہماری حکومت، معاشرے اور ہم سب کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے ایک اسلامی ریاست میں یہ سب خوفناک ہے اس ساری صورت ِ حال میں ہماری سٹیٹ اپنی ذمہ داریاں کما حقہ ‘ پوری نہیں کررہی تعلیمی نصاب میں اخلاقی اقدار پر مبنی مضامین کو نظر انداز کرکے جب جنسی تعلیم کے مضامین پڑھائے جائیں گے تو معاشرہ میں ان واقعات پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ یہ بات طے ہے کہ جنسی واقعات کی روک تھام جنسی تعلیم سے نہیں حدود اللہ کے نفاذ سے ہوگی حکومت کو چاہیے کہ فوری طورپر اخبارات، TV چینلز اور دیگر ذرائع ابلاغ پر مانع حمل معلو ماتی پروگرام ،گرین سٹار، ساتھی ،ہمدم کنڈوم ،آل ویز طرز کے پیڈ کے اشتہار بند کردے یہ ساری باتیں اور ضرورتیں صدیوں سے چلی آرہی ہیں

اس کی تشہیر ضروری نہیں جب ٹی وی اور اخبار نہیں تھے اس وقت بھی لوگ گذارا کرتے تھے تشہیر سے مسائل جنم لے رہے ہیں ٹی وی پر جب بچے بڑوں سے سوال کرتے ہیں کہ ساتھی کیا ہے ؟ اس وقت بڑوں کی حالت یقینا قابل ِ رحم ہوتی ہوگی ۔ ہم مشرقی لوگ ہیں ہماری اخلاقی اقدار ، روایات اور تہذیب و تمدن شتر بے مہار آ زادی کا ہر گز ہرگز متحمل نہیں ہو سکتا اس کے ساتھ والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوںپر بھرپور توجہ دیں بالخصوص ٹین ایج کی ضرورتوں اور سرگرمیوں کا خیال رکھا جائے ان کے دوستوں اور ارد گرد کے ماحول کا بغوبی جائزہ لیں۔

ایک اور اہم بات یہ ہے کہ والدین کم وسائل ہونے کے باوجود بھی بچوںکو تعلیم دلانے کیلئے بھرپور جدوجہد کریں اس سے کئی فائدے ہو سکتے ہیں بچے تعلیم کیلئے مکتب جائیں گے تو وہ گھر کے ماحول سے باہر نکل کر مزیدکچھ سیکھنے کی جستجو کریں گے۔ تعلیم یافتہ لوگوںکو ترقی کے زیادہ چانسز ملتے ہیں، صحت مند سر گرمیاں بچوں کی صلاحیتوںمیں نکھار لاتی ہیں جس سے اچھے شہری بننے میں معاونت ہوتی ہے بچوںکی سرگرمیاں واچ کرنے اور ان پر توجہ دینے سے کئی مسائل خود بخود حل ہو جا تے ہیں ۔ حکومت ، فانون نافذ کرنے والے اداروں اور عدلیہ سے گذارش ہے کہ جنسی جرائم بالخصوص بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے تاکہ کسی بچے پر پھر کوئی قیامت نہ ٹوٹے ۔۔۔

جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی نہیں بنایا جا نا بہتری کی امید عبث ہے ہر بچی کے والدین ایک کرب اور انجانے خوف میں مبتلاہیں دن بہ دن جنسی بے راہروی میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے کچھ اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں بھی یورپین ماحول پیدا کرنا چاہتی ہیں ان کا اثرکافی حد تک ہمارے معاشرہ پرغالب آ چکاہے جوان بچیوں کا پینٹ، جینز اور شرٹ پہننا اب برا نہیں سمجھا جارہا بدقسمتی سے بہ سب کچھ فیشن کے نام پر کیا جارہاہے ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کا ماحول اتنا مغرب زدہ ہو گیاہے کہ اب حیرت کا اظہار کرنے والوں کو تنگ نظر، دقیانوسی اور پرانے زمانے کا خیال کیا جاتا ہے عورت کوایک جنس کا درجہ دینے والوں کو خیال ہی نہیں کہ معاشرہ میں اتنی آزاد خیالی کا مطلب یقینی طورپر اخلاقی تباہی ہے

دن رات اغواء اور ریپ کی ہوشربا واقعات رونماہورہے ہیں جسم فروشی مخصوص علاقوں سے نکل کر پورے معاشرے میں پھیل گئی ہے ایک اسلامی معاشرے میں اس قدراخلاقیات کے منافی ہونے کا تصور بھی نہیں ۔۔۔جو لوگ جنسی تشدد کے بھینٹ چڑھ جاتے ہیں نفسیاتی طورپر ان میں سے بیشترکی شخصیت مجروح ہوکر رہ جاتی ہے جس کا بدلہ وہ معاشرہ سے لیتے ہیں جس سے جرائم کا لامتناہی سلسلہ شروع ہو جاتاہے خدا کرے ہمارے پیارے وطن میں قیامت سے پہلے قیامت کے واقعات ختم ہو جائیں اس سے اکثر لوگ سکھ کا سانس لے سکیں گے۔

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
NASA
Previous Post ناسا نے ایک بار پھر خلا میں جانے کی تیاری مکمل کرلی
Next Post 30 نومبر بھی گزر گیا
Prof Riffat Mazhar

Related Posts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کادورہ سعودی عرب , متوازن , خودمختار خارجہ حکمتِ عملی کا عکاس

March 7, 2026

وزیراعظم پاکستان کا پیٹرولیم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

March 7, 2026

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، سمیت 47 ملزمان کو سزا، اصغر علی مبارک انسداد

March 7, 2026

امریکہ بحرین کے اپنے فوجی اڈے پر پے درپے حملوں کے باوجودیہاں سے جوابی کارروائی کیوں نہیں کررہا؟ اور یہ اڈہ اسرائیل کی لائف لائن کیسے ہے؟ آئیے سمجھتے ہیں

March 7, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.