yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جولائی تا جون2017-16 براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ڈھائی ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئی

MH Kazmi July 18, 2017July 18, 2017 1 min read
July to June 16-2017 Direct external investment reached near to $ 2 and half billion
Share this:

کراچی: ملک میں مالی سال 2016-17 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا تاہم پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے انخلا کا عمل تیز ہونے سے مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ 9.1 فیصد تک محدود رہا۔

July to June 16-2017 Direct external investment reached near to $ 2 and half billion
July to June 16-2017 Direct external investment reached near to $ 2 and half billion

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 سے جون 2017 ملک میں غیرملکی سرمایہ کاروں نے  2ارب 15کروڑ 72لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جو مالی سال 2015-16 میں کی گئی1ارب97 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں9.1 فیصد یا 18 کروڑ 5 لاکھ ڈالر زیادہ ہے۔ مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں غیرملکی نجی سرمایہ کاری (براہ راست بیرونی سرمایہ کاری پلس فورٹ پولیو انویسٹمنٹ) کا حصہ  1ارب88کروڑ ڈالر رہا جو اس سے پچھلے مالی سال میں1 ارب 98 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی ایف پی آئی کے مقابلے میں 5.3 فیصد یا 10 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کم ہے، غیرملکی نجی سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجہ پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے انخلا کا عمل تیز ہونا ہے حالانکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال 2016-17 میں پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے 53 کروڑ 9لاکھ ڈالر نکال لیے گئے جبکہ اس سے پہلے مالی سال میں 31 کروڑ97 لاکھ ڈالر نکالے گئے تھے تاہم براہ راست بیرونی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 2 ارب 30کروڑ53 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 2 ارب41کروڑ9لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔ جس سے 4.6 فیصد یا 10 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کا اضافہ ظاہرہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال غیرملکی حکومتی سرمایہ کاری 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2015-16 میں 88 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے تھے، اس طرح حقیقتاً گزشتہ مالی سال کے دوران غیرملکی حکومتی سرمایہ کاری میں28کروڑ60لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق غیرملکی سرمایہ کاروں نے جون میں67کروڑ23لاکھ ڈالر نکال لیے جس کی بڑی وجہ فارن پبلک انویسٹمنٹ سے75کروڑ1لاکھ ڈالر کا انخلا ہے، گزشتہ ماہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری  26 کروڑ 90لاکھ ڈالر سے گھٹ کر  19 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہی جبکہ پورٹ فولیو انویسٹمنٹ سے بھی12 کروڑ10 لاکھ ڈالر نکال لیے گئے۔ اعدادوشمار کے مطابق جون میں چین نے 10 کروڑ42لاکھ ڈالر اورگزشتہ مالی سال 1 ارب 18 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی، مالی سال 2016-17 میں ہالینڈ نے46کروڑ34لاکھ ڈالر اور فرانس نے 11کرور90لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی، اس کے علاوہ ترکی نے 13 کروڑ 56لاکھ، امریکا نے 7 کروڑ 11 لاکھ، برطانیہ نے6کروڑ89لاکھ اور متحدہ عرب امارات نے 5کروڑ58لاکھ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کی۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری 79کروڑ54 لاکھ ڈالر توانائی کے شعبے میں ہوئی، اس کے بعد فوڈ سیکٹر میں 49کروڑ30لاکھ ڈالر اور تعمیراتی شعبے میں 46کروڑ77 لاکھ ڈالر کی ہوئی جبکہ آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 15کروڑ76لاکھ ڈالر، الیکٹرونکس سیکٹر میں ایف ڈی آئی 14کروڑ30لاکھ ڈالر رہی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The hearing starts of the Panama execution case in the Supreme Court
Previous Post سپریم کورٹ میں پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت شروع
Next Post جی ایس پی پلس کیلیے اوریجن سرٹیفکیشن ریکس سے ہوگی
Origon certification will be with Rex for GSP plus

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.