yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

پینتیس 35 برس پہلے اسٹیج پر چڑھا تو تھا مگر اُتر نہیں سکا ۔۔۔!!! بسوں میں ٹافیاں بیچنے والا کس طرح پاکستان کا ایک لیجنڈ اسٹار بن گیا؟ پڑھیئے امان للہ خان کی زندگی پر ایک خصوصی رپورٹ

MH Kazmi March 14, 2020 1 min read
Share this:

لاہور( خصوصی وپورٹ )ہزاروں چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے والے معروف کامیڈین امان اللہ وفات پا چکا ہے، وہ ایک طویل عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا اور لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔ لیکن امان اللہ اس مقام تک کیسے پہنچا؟ مشہرو براڈ کاسٹر اور پرڈیوسر عارف وقار نے سب کچھ بتا دیا۔ ا عارف واقر بتاتے ہیں کہ سنہ 1970 میں یونیورسٹی سے فارغ ہونے کے بعد میں ریڈیو پاکستان میں بطور پروڈیوسر ملازم ہو گیا تھا اور میرے ذمے بچوں، عورتوں اور نوجوانوں کے پروگرام تھے۔ایک روز میں نوجوانوں کے ہفتہ وار پروگرام کی تیاری کر رہا تھا کہ گورنمنٹ کالج لاہور کا ایک طالبعلم جو میرے کچھ پروگراموں میں شرکت کر چکا تھا، ایک دبلے پتلے اور مسکین سے لڑکے کو لے کر میرے کمرے میں آیا۔اور کہنے لگا کہ یہ لڑکا بسوں میں ٹافیاں بیچتا ہے لیکن جس انداز سے بیچتا وہ بالکل نرالا ہے، ذرا دیکھیے تو! پھر اس لڑکے نے ٹافیاں بیچنے کا مظاہرہ کیا۔ جسے دیکھ کر کمرے میں موجود سبھی لوگ لوٹ پوٹ ہو گئے۔اس ہمت افزائی سے لڑکے میں اعتماد کی ایک لہر دوڑ گئی۔ پھر اس نے بھیک مانگنے والوں کے مختلف اندازِ گدائی پیش کیے اور یہ بھی دکھایا کہ امیر لوگ کس طرح بھیک دیتے ہیں اور غریب لوگوں کا اندازِ سخاوت کیسا ہوتا ہے۔انھوں نے پتنگ اڑانے والوں کا بھی نقشہ کھینچا تھا کہ مختلف لوگ کس طرح پتنگ اڑاتے ہیں اور اس میں سب سے مزیدار تھا کہ فوجی کس طرح پتنگ اڑاتے ہیں۔ یعنی فوجی اپنی پتنگ کے نزدیک کسی کو نہیں آنے دیتا اور اگر کوئی پتنگ قریب آجائے تو اس کو وہ کیسے ڈانٹتا ہے۔خیر ہم نے اس لڑکے کو نوجوانوں کے پروگرام میں شامل کر لیا اور سٹوڈیو پہنچ کر اس نے مائیکرو فون کے سامنے جو کمالات دکھائے وہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی تھے کہ یہ لڑکا سارا دن بسوں میں گھوم پھر کر ٹافیاں نہیں بیچتا بلکہ رنگ رنگ کے لوگوں کو بڑے غور سے دیکھتا ہے۔ ان کی باتوں کو توجہ سے سنتا ہے اور گھر جا کر ان کے اندازِ گفتگو کی مشق کرتا ہے۔امان اللہ کے تجربات اور مشاہدات کی گٹھڑی میں اتنا مال بھرا ہوا تھا کہ ہمارے ایک پروگرام میں نہیں سما سکتا تھا۔ چنانچہ ہم نے کئی بار اسے نوجوانوں کے پروگرام میں مدعو کر کے اپنے سامعین کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کیا۔امان اللہ نامی اس لڑکے کا فن اگلے تین برس میں ریڈیو کی لہروں سے ہوتا ہوا الحمرا کے سٹیج تک پہنچ چکا تھا اور اس نے اپنے ساتھی اداکار البیلا کے ساتھ مل کر مزاحیہ اداکاروں کی ایک مضبوط جوڑی تیار کر لی تھی۔اس دوران میں بھی ریڈیو سے ٹیلی ویژن پر منتقل ہو چکا تھا اور پی ٹی وی لاہور سے ڈرامے کا پروڈیوسر بن چکا تھا۔میں نے محسوس کیا کہ ٹیلی ویژن میں سٹیج اداکاروں کے خلاف ایک گہرا تعصب موجود ہے۔ ٹی وی کے پروڈیوسرز میں یہ شکایت عام تھی کہ سٹیج کے لوگ سکرپٹ کی لائنیں یاد نہیں کرتے اور کامیڈی کے مناظر میں اپنی فی البدیہہ جملے بازی شروع کر دیتے ہیں۔میں نے ایک روز امان اللہ سے ذکر کیا کہ میں تمھیں ٹی وی ڈرامے میں لینا چاہتا ہوں لیکن تمھیں سکرپٹ یاد کرنا پڑے گا۔ امان اللہ مان گئے لیکن ایک شرط پیش کر دی کہ میرے ساتھ البیلا کو بھی کاسٹ کیجیے۔میں نے دونوں کو کاسٹ کر لیا اور انھی دونوں کو ذہن میں رکھ کر ایک مزاحیہ پنجابی سکرپٹ لکھا جس کا عنوان تھا
’اک سی بادشاہ۔‘یہ دراصل کاسٹیوم فلموں کی پیروڈی تھی۔ جب کھیل ریکارڈ ہوا تو حسبِ وعدہ امان اللہ اور البیلا نے ساری لائنیں یاد کر رکھی تھیں لیکن کہیں کہیں انھوں نے اپنے اضافے بھی کیے اور ان کی باہمی جملے بازی بھی ہوئی جو کہ سٹیج کی عادت کا نتیجہ تھی۔لیکن ان کے تمام جملے اتنے بے ساختہ تھے کہ کھیل میں رخنہ پڑنے کے بجائے اسے چار چاند لگ گئے۔سٹیج پر تو امان اللہ کا طوطی بول ہی رہا تھا، اب ٹیلی ویژن کا راستہ بھی ہموار ہو گیا اور اس کے بعد امان اللہ نے واقعی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔سنہ 1980 میں امریکہ منتقل ہونے سے پہلے الواداعی ملاقات کے لیے میں امان اللہ کے پاس گیا تو وہ سٹیج پر ریہرسل میں مصروف تھے۔ وقفے کے دوران سٹیج سے نیچے آکر وہ تھکی ہوئی آواز میں بولے ’سات برس پہلے اس سٹیج پر چڑھا تھا، آج تک نہیں اتر سکا۔‘ایک کھیل ختم ہوتا ہے تو دوسرے کی ریہرسل شروع ہو جاتی ہے۔ دوسرا ختم ہوتا ہے تو تیسرے کی تیاری شروع ہو جاتی ہے۔‘امان اللہ کے یہ سات برس پھر 14 برس تک پھیل گئے۔ پھر 21 برس، پھر 28 برس اور پھر 35 برس ہو گئے۔ امان اللہ سٹیج سے نیچے نہیں آ سکے۔تاوقت کہ ان کے جسم نے بغاوت کر دی اور مزید بھاگ دوڑ اور اچھل کود سے انکار کر دیا۔امان اللہ سٹیج کی مشقت بھری مصروفیات چھوڑ کر گوشہِ نشین ہو گئے لیکن اس سے پہلے کہ لوگ انھیں بھول جاتے، آفتاب اقبال کے ٹی وی شو نے انھیں پھر سے ناظرین کے سامنے لاکھڑا کیا۔زندگی کے اس آخری شو میں انھیں اجازت تھی کہ جب چاہے آ جائیں اور جب چاہیں چلے جائیں اور وہ اسی طرح اپنی مرضی سے اس شو میں آتے جاتے رہے۔لیکن پھر ایک دن ایسا آیا جب ان کی مرضی نہیں چلی۔ وہ شو کے بعد گھر تو چلے گئے لیکن اپنی مرضی سے اگلے روز شو میں واپس نہیں آ سکے۔ اب وہ وہاں پہنچ چکے تھے جہاں زندگی کا کھیل تماشا ختم ہونے کے بعد ہم سب کو جانا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ’’ویڈیو سی ایم ہاؤس میں نہیں بلکہ ۔۔۔ ‘‘ گلوکارہ صوفیا کیف نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کر دی
Next Post پاکستان میں سرکاری و نجی دفاتر 2 ہفتوں کے لیے بند۔۔!! عوام کی اُمنگوں کی ترجمانی کر دی گئی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.