yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نئی میڈیا پالیسی کے خلاف سرینگر میں صحافیوں کا احتجاج

MH Kazmi July 6, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق ک پامالیوں کے بعد میڈیا پرسنگین پابندیوں کے ساتھ ساتھ میڈیا نمائندوں کی گرفتاریاں اوربدترین تشدد سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں مقبوضۃ جموں وکشمیر میں حکومت کی نئی میڈیا پالیسی کے خلاف صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومت کا نیا قانون آزادیٔ صحافت پر کھلا وار ہے۔ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے صدر مقام سرینگر میں ہونے والے مظاہرے میں شریک صحافیوں نے احتجاج کے دوران اپنے ہاتھوں میں بینرز اور مختلف کتبے اٹھا رکھے تھے۔ بینرز پر “صحافت کا منہ بند کرنے کی کوشش نہ کرو، صحافیوں کو ہراساں کرنا بند کرو اور نئی میڈیا پالیسی مردہ باد” کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں شریک صحافیوں کا کہنا تھا کہ بھارتی کشمیر کی حکومت نے حال ہی میں جو نئی میڈیا پالیسی بنائی ہے، وہ آزادیٴ صحافت پر کھلا وار ہے۔ حکومت نہیں چاہتی کہ ذرائع ابلاغ کے ادارے شورش زدہ علاقے کے واقعات اور حالات کے بارے میں مقامی آبادی یا بیرونی دنیا کو باخبر رکھیں۔ سرینگر کے ایک مقامی صحافی امتیاز بزاز نے الزام لگایا کہ حکومت نے بعض ایسے بیورو کریٹس کی ایما پر یہ میڈیا پالیسی تیار کی ہے جو ان کے بقول آزادیٔ اظہار کا گلا گھونٹ کر اپنی نا اہلی اور رشوت خوری پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نئی میڈیا پالیسی سے مقامی اخبارات اور صحافیوں کے ساتھ تمام نیوز چینلز اور خبر رسانی کے دیگر پلیٹ فارمز بھی متاثر ہوں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں نئی میڈیا پالیسی کا اعلان 02 جون کو کیا گیا تھا۔ اس پالیسی کے تحت حکومت کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ کون سی خبر جعلی، غیر اخلاقی یا قوم دشمن ہے۔
نئے قانون کے تحت حکومت اپنے طور پر یہ فیصلہ کر کے خبر دینے والے متعلقہ صحافی یا ادارے کے خلاف قانونی کارروائی بھی کر سکتی ہے جس میں سرکاری اشتہارات روکنا اور سیکیورٹی ایجنسیز کو اطلاعات اور کوائف دینا بھی شامل ہیں۔

پچاس صفحات پر مشتمل سرکاری دستاویز میں اس نئی میڈیا پالیسی کا یہ جواز پیش کیا گیا ہے کہ جمّوں و کشمیر کو امن و امان اور حفاظتی مسائل درپیش ہیں۔ اس کے علاوہ کشمیر ایک ایسی در پردہ جنگ کے خلاف لڑ رہا ہے جسے سرحد پار سے اعانت حاصل ہے۔ اس لیے ایسی صورتِ حال میں یہ انتہائی اہم ہے کہ ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جو سماج دشمن اور قوم دشمن عناصر کو امن میں رخنہ ڈالنے سے باز رکھ سکیں۔

اس معاملے پر سرینگر کے سرکردہ صحافی اور انگریزی روزنامہ ‘کشمیر امیجز’ کے ایڈیٹر بشیر منظر کہتے ہیں اس بات کا تعین کیسے ہو گا کہ ‘فیک نیوز’ کون سی ہے یا کون سی خبر ‘اینٹی نیشنل’ یا غیر اخلاقی ہے؟

انہوں نے کہا ہم یہ اختیار نہ حکومت کو دے سکتے ہیں اور نہ ہی کسی پولیس والے کو۔ اگر حکومت کو کسی خبر کی صحت یا متن پر اعتراض ہے تو اس کا اعتراض کے درست یا غلط ہونے کا فیصلہ ماہرین کی ایک ٹیم کو سونپا جانا چاہیے نہ کہ دفتر میں بیٹھے کسی سرکاری عہدے دار یا تھانے کے کسی پولیس اہلکار کو۔

واضح رہے کہ بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں 1989 میں شورش کا آغاز ہوا تھا۔ متنازع علاقے کے صحافی تب سے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

گزشتہ برس پانچ اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے جمّوں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد مقامی صحافیوں کو ہراساں کرنے کا ایک نیا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

مقامی صحافیوں کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس اور دیگر حکومتی اداروں کی طرف سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وہ اس سے خوف زدہ نہیں ہیں لیکن ان کا کام اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

آزادیٔ صحافت اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے کئی بھارتی اور بین الاقوامی ادارے بھی کشمیر میں صحافیوں کو ہراساں کرنے پر آواز اٹھا چکے ہیں۔ حال ہی میں ‘ایمنسٹی انٹرنیشنل’، ‘کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس’ اور ‘رپورٹرز وِد آوٹ بارڈرز’ نے بھارتی کشمیر کی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ ذرائع ابلاغ سے وابستہ افراد کو ہراساں کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ای او بی آئی کا پنشن میں اضافے کے بعد 2.4 ارب روپے واجبات ادا کرنے کا اعلان
Next Post حج 2020 خانہ کعبہ سمیت تمام تبرکات کوچھوئے بغیر مکمل کیا جائیگا، احتیاطی تدابیر جاری

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.