yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صحافت یا ٹریٹ

Yes 1 Webmaster January 21, 2016 1 min read
Journalism
Share this:
Journalism
Journalism

تحریر: ریاض جاذب
پاکستان میں ٹی وی میڈیا سے وابستہ کچھ صحافیوں کی عمر وقت کے آگے نہیں بڑھ سکی جیسے رک سی گئی ہے یوں کہیں کہ ابھی ان کی عمر سکول و کالج کی عمر کے نوجوان کے جیسی ہے اس عمر میں جوش و جذبہ کی کمی نہیں ہوتی اور سب سے بڑھ کر یہ کہ اس عمر میں خواہشات زیادہ اور تواقعات تو اس سے بھی بڑھ کر دل میں موجزن ہوتی ہیں۔ جوانی کے قصے جب بڑی عمر کے لوگ سناتے ہیں ساتھ میں ہنس بھی رہے ہوتے ہیں کہ اس وقت وہ کیا کچھ نہیں کرتے تھے۔ قانون و قاعدے اصول و ضوابط اور مقصدیت کے بغیر نوجوان بہت کچھ اس عمر میں کرتے ہیں۔

ناز نخرے، عجت تمام، ضد باضد ،فرمائیش ، تقاضا ، مطالبہ، شوق ، چاہت ، ہزاروں خواہیشیں۔ وغیرہ وغیرہ ،یہ رویہ اور انداز ہوتا ہے کچی عمر میں۔ پاکستان کے ایک مشہور صحافی کی بھی عمر شاہد رک سی گئی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ عمر دراصل ماہ سال کے گرزنے کا نام نہیں بلکہ دماغی طور پر پختگی کوعمر میں بالغ عمر کہا جاتا اور ذہینی طور پر بھی وہ پختہ ہو تو مکمل طورپر اس کو بالغ عمر یا پختہ عمر ذہین ،سمجھ دار کہا جاتا ہے۔ بقول شیخ سعدی ۔بزرگی بہ عقل استـ نہ بہ سال (بڑائی کا تعلق عقل سے ہوتا ہے نہ کہ عمر سے)موصوف نے اپنے ویب پیچ پر ایک نیوز اپ لوڈ کی جس میں وہ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور ایران کے حوالے سے خبر دے رہے۔

Saudi Arabia's Pakistani leadership
Saudi Arabia’s Pakistani leadership

وہی بات کہ خواہشات ، تواقعات ، تقاضے ، فرمائیش یا شاہد مراعات کی بات زیادہ کرتے ہیں۔ جہاں تک ہمیں معلوم ہے ایسے غیر ملکی دوروں پر یا کسی بھی ایونٹ پر صحافی کا ایک ہی مقصد ہوتا ہے وہ صرف اور صرف نیوز یا اہم نیوز سٹوری۔ موصوف کی بھی نیوز اسٹوری اس دورہ کے حوالے آئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کہ ہم نے نفسیاتی اور سماجی سطح پر جتنا والہانہ پن سعودی عرب میں دیکھا اتنا ہمیں ایران میں نظر نہیں آیا’ سعودی عرب نے پاکستانی قیادت کے اعزاز میں شاہی عصرانے کا اہتمام کیا۔

اس میں ملک کے تمام اہم لوگوں کو مدعو کیا تھا’ سعودی افواج کے سربراہ بھی لنچ پر موجود تھے’ وفد کے تمام ارکان کو محل میں بھی لے جایا گیا’ ہم لوگ شاہ کے قریب تک پہنچ گئے’ میں نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر ”سیلفیز” بنائیں اور کسی نے مجھے منع نہیں کیا’ ہم لوگ میٹنگ کے دوران محل کے مختلف کونوں میں بیٹھے رہے اور محل کا عملہ ہماری خدمت کرتا رہا’ سعودی حکومت نے ہمیں شاہی ہوٹل میں بھی ٹھہرایا جبکہ اس کے مقابلے میں ایران کا رویہ سخت تھا’ اب ان سے کوئی پوچھے کہ حضرت آپ وہاں اپنی خدمت کرانے گئے تھے۔

یا یہ کہ آپ سیلفیز” بنانے گئے تھے یا یہ کہ آپ کا بڑا مقصد محل میں گھومنا تھا۔ موصوف لکھتے ہیں کہ ہم لوگوں نے سعودی عرب کو زیادہ مہمان نواز’ حلیم اور گرم جوش پایا جبکہ اس کے مقابلے میں ایرانیوں کا رویہ سخت’ سرد اور غیر سفارتی تھا’ ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی ہمیں دوست کی طرح ”ٹریٹ” نہیں کیا۔ اب ان کے الفاظ کا انتخاب دیکھیں کہ ”ٹریٹ” نہیں کیا گیا واہ کیا بات ہے جناب صحافی صاحب! آپ ہماری حکومت اور قوم کے باکل برعکس جارہے ہیں۔

پاکستان کی حکومت اور پاکستانی پوری قوم دونوں اسلامی ممالک کے درمیان صلح کی خواہیش مند ہے اور ممالک کے درمیان جوکہ ہمارے لیے دونوں مقدم ہیں کے بارے زاتی رائے کی آڑ میں قوم کوکیا پیغام دے رہے ہیں کہ ایک ملک کا رویہ سفارتی ہے اور دوسرے کا غیر سفارتی۔ موصوف مشہور صحافی کی پوسٹ کی گی اصل نیوز بھی پڑھیں۔ اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینئر صحافی اور اینکر پرسن جاوید چوہدری نے اپنے دورہ ایران سے متعلق لکھتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نفسیاتی اور سماجی سطح پر جتنا والہانہ پن سعودی عرب میں دیکھا اتنا ہمیں ایران میں نظر نہیں آیا’ سعودی عرب نے پاکستانی قیادت کے اعزاز میں شاہی عصرانے کا اہتمام کیا اور اس میں ملک کے تمام اہم لوگوں کو مدعو کیا تھا’ سعودی افواج کے سربراہ بھی لنچ پر موجود تھے’ وفد کے تمام ارکان کو محل میں بھی لے جایا گیا۔

Nawaz Sharif talks with Iranian Defence Minister
Nawaz Sharif talks with Iranian Defence Minister

ہم لوگ شاہ کے قریب تک پہنچ گئے’ میں نے ان کے سامنے کھڑے ہو کر ”سیلفیز” بنائیں اور کسی نے مجھے منع نہیں کیا’ ہم لوگ میٹنگ کے دوران محل کے مختلف کونوں میں بیٹھے رہے اور محل کا عملہ ہماری خدمت کرتا رہا’ سعودی حکومت نے ہمیں شاہی ہوٹل میں بھی ٹھہرایا جبکہ اس کے مقابلے میں ایران کا رویہ سخت تھا’ ائیرپورٹ پر پروٹوکول کی گاڑیاں بھی کم تھیں’ ہمیں ملاقات سے پہلے شہر میں ایک ایسے ہوٹل میں لے جایا گیا جس کا پورچ بہت چھوٹا تھا چنانچہ وزیراعظم کے سوا وفد کے تمام ارکان سڑک پر گاڑیوں سے اترے اور پیدل چل کر لابی تک پہنچے’ ان میں آرمی چیف بھی شامل تھے’ ایرانی حکومت اگر چاہتی تو اس سے بہتر انتظام کر سکتی تھی۔

یہ وفد کو سٹیٹ گیسٹ ہاؤس بھی لے جا سکتی تھی’ سٹیٹ گیسٹ ہاؤس صدارتی محل کے قریب بھی تھا اور یہ وفد کیلئے باعث عزت بھی ہوتا’ پاکستانی وفد نے آدھ گھنٹہ نائب صدراسحاق جہانگیری سے ملاقات کی اور ایک گھنٹہ صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

ملاقات کی صرف چھ لوگوں کو اجازت دی گئی’ باقی وفد صدارتی محل کے باہر فٹ پاتھ پر کھڑا رہا’ اس دوران ایران کی خفیہ ایجنسی کے اہلکار دنیا ٹی وی کے اینکر پرسن وجاہت سعید خان کا کیمرہ بھی چھین کر لے گئے’ یہ کیمرہ بعد ازاں طارق فاطمی اور ایرانی وزیر خارجہ کی باہمی کوشش سے واپس ملا لیکن اس سے میموری کارڈ غائب تھا’ یہ سلوک دنیا کے کسی ملک میں صدر یا وزیراعظم کے وفد میں شامل سینئر صحافیوں کے ساتھ نہیں ہوتا’ ہم کیونکہ چند گھنٹوں کے وقفے سے ریاض سے تہران پہنچے تھے چنانچہ ہمیں اس رویئے سے زیادہ تکلیف ہوئی’ ہم لوگوں نے سعودی عرب کو زیادہ مہمان نواز’ حلیم اور گرم جوش پایا جبکہ اس کے مقابلے میں ایرانیوں کا رویہ سخت’ سرد اور غیر سفارتی تھا’ ایران کے سیکورٹی اہلکاروں نے بھی ہمیں دوست کی طرح ”ٹریٹ” نہیں کیا۔

Riaz Jazib
Riaz Jazib

تحریر: ریاض جاذب

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Bacha khan University Charsadda Atttack
Previous Post باچاخان یونیورسٹی دہشت گردوں کی جانب حملہ کرنے پر پاکستانی کمیونٹی فرانس کی شدید مذمت
Next Post وفاقی وزیر مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شا ہ صاحب کی پیرس آمد۔فوٹوعمیر بیگ
Welcome to Paris Pir Muhammad Amin Ul Hasnat Shah (12)

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.