yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جہلم : نوجوان نے اپنے تین سالے قتل کر ڈالے ، وجہ کیا بنی ؟ افسوسناک خبر آ گئی

MH Kazmi May 16, 2019 1 min read
Jihad: The young man killed his three-year-old, what was the reason? Sadly news came
Share this:
 Jihad: The young man killed his three-year-old, what was the reason? Sadly news came
دینہ (ویب ڈیسک ) دینہ کے نواحی علاقہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازع پر داماد نے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، 3بھائی جاں بحق جب کہ باپ شدید زخمی ،ملزمان فرار ،اطلاع ملتے ہی تھانہ منگلا کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ڈوماں میں داماد عامر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اپنے سسر اور سالوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تین بھائی مدثر رزاق ،مبشر رزاقاور فیض ا لسلام جاں بحق ہو گئے جبکہ باپ محمد رزاق شدید زخمی ہو گیا ، بتایا جاتا ہے کہ چند عرصہ قابل عامر کا محمد رزاق کی بیٹی سے نکاح ہوا تھا مگر رخصتی نہیں ہو ئی تھی نکاح کے بعد داماد اور لڑکی کے گھر والوں میں لڑا ئی جھگڑا چل رہا تھا جس پر مقتولین نے طلاق کے لئے عدالت میں کیس کر رکھا تھا جس کا داماد عامر کو رنج تھا گزشتہ روز اس کیس کی تاریخ تھی جب لڑکی والے تاریخ سے واپس آ رہے تھے تو داماد نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان پر فائرنگ کر دی جس سے چاروں باپ بیٹے شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ باپ کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ منگلا ملک اپنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، واردات کے بعد علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ساہیوال میں مختلف واقعات کے دوران خاتون سمیت 6افراد قتل۔ کمیر میں ایک زمیندار کے اوپر ٹریکٹر چلا کر جبکہ 94/9-L میں دو بھائیوں کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ سے خاتون سمیت 5افراد قتل ،2خوا تین سمیت 3افراد کی حالت نازک ، 12افراد کے خلاف مقدمہ قتل درج ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں94/9-L میں دوبھائیوں کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا ۔ گزشتہ شام اکبر خان وغیرہ کی پانی کی باری تھی اکبر وغیرہ پانی لگانے لگے تھے کہ اس دوران علی رضاء وغیرہ نے اکبر خان وغیرہ پر فائرنگ کرکے اکبر خان ‘محمد یوسف اور محمد طارق کوموقع پر ہی قتل کردیا اور دیگر مردوخواتین شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 اورپولیس نے فوری ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر زخمیوں میں محمد طفیل اور ارشاد بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ﷲ داد‘ ممتاز بی بی اور امتیاز بی بی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں ایک زمیندار عباد حسین اپنے کھیتوں میں کھڑا تھا کہ ملحقہ ارا ضی ماسٹر محمد رمضان کے ٹھیکیدار دو بھائی عبد الستار طاہری اور ذو الفقار علی ٹریکٹر پر سوار آگئے اور فصل کے اوپر سے ٹریکٹر گزارنے لگے تو عباد حسین نے روکا اور متبادل سڑک کے راستہ سے آنے کا کہا تو ملزم مشتعل ہو گئے اور عباد حسین کو ٹریکٹر سے کچل کر کھیتوں میں جا کر ٹریکٹر چلانے لگے تو شور پر دیہاتی آ گئے لیکن عباد حسین مو قع پر ہی زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ۔پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Shahbaz Sharif's main news about returning home
Previous Post شہبازشریف کی وطن واپسی کے متعلق اہم خبر آگئی
Next Post سعودی شہزادے نے جو کہا کر دکھایا۔۔
What did the Saudi princes show?

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.