yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

جاوید چوہدری کے نام

F A Farooqi July 26, 2016 1 min read
Javed Chaudhry
Share this:
Javed Chaudhry
Javed Chaudhry

تحریر: میاں مدثر شاہین
ملک کے معروف کالم اور تجزیہ نگار جاوید چوہدری نے اپنے 22 جولائی کے کالم میں ترکی کے مقبول ترین لیڈر طیب اردگان کو سول ڈکٹیٹر قرار دے ڈالا کہ انہوں نے اپنے سخت فیصلوں کی وجہ سے ترک فوج اور معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، چوہدری صاحب نے مزیدکہا کہ کاش طیب اردگان ترک غداروں اور باغیوں کے لئے عام معافی کا اعلان کر دیتا، کاش طیب اردگان عوام کو فوجیوں کی وردیاں پھاڑنے اور انکو سڑکوں پر گھسیٹنے سے روک دیتا، کاش انہوں نے گرفتاریوں کا یہ خوفناک سلسلہ نہ شروع کیا ہوتا تو ترکی میں عوام اور فوج کے درمیان محبت کی فضا قائم رہتی۔ بلا شبہ جاوید چوہدری صاحب کا تجزیہ حقیقت پر مبنی ہے کہ معاف کر دینا ہی بہترین انتقام ہوتا ہے مگر چوہدری صاحب کیا آپ ماضی کو بھول گئے جب ترک فوج نے جمہوریت پر چار دفعہ شب خون مارا تو ہر بار جمہوری حکومت نے ان کا یہ جرم معاف کر دیا کبھی کسی فوجی کی سرزنش نہ کی ، کبھی کسی کو جیل نہیں بھیجا، کسی کو پھانسی گھاٹ پر نہ لٹکایا گیا۔

مگر پھر بھی ان آستین کے سانپوں کو جب موقع ملا یہ ڈسنے سے باز نہ آئے، یہ فوجی آمر اسلام دشمنی میں اس قدر اندھے ہو گئے کہ انکو ترکی کے آئینی صدر عدنان میندریس کو تختہ دار پر لٹکاتے ہوئے ایک پل کے لئے بھی ترس نہ آیا، عدنان میندریس کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے اذان اور عبادات کو عربی زبان میں ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔ طیب اردگان جب پہلی دفعہ ترکی کے صدر بنے تو انہوں نے بھی فوج کے گزشتہ مظالم کو فراموش کر کے عام معافی کا اعلان کر دیا، انہوں نے عدنان میندریس کا خون بھی معاف کر دیا ، فوج اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر ان فوجی آمروں نے محبت کا جواب محبت سے دینے کی بجائے ڈسنے کی روایت کو جاری رکھا، اس بار بھی یہ آستین کے سانپ اژدھا بن کر سامنے آئے تو غیور اہل ترکی نے یہ کہتے ہوئے ان کا راستہ روک دیاکہ ہم نے بہت ظلم برداشت کر لیا اب ظلم سہنے کی باری آپ کی ہے اور ترک عوام نے اقتدار کے حریص ان جرنیلوں کو لگام ڈالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا تاکہ ظلم کا یہ باب ہمیشہ کیلئے بند ہو سکے ۔

Turkish Rebels
Turkish Rebels

چوہدری صاحب ترک باغیوں کے لئے عام معافی کا مطالبہ کرنے سے پہلے ذرا تاریخ کے اوراق میں جھانکیے ،کہ جب غداروں کو کھلی چھٹی دے دی جائے تو سلطنتیں زوال کا شکار ہو جاتیں ہیں ٹیپو سلطان کی اسلامی سلطنت کو انہی غداروں نے خزائوں کی نظر کیا اگر ٹیپو سلطان میر جعفر اور میر صادق کو موقع نہ دیتے اور وقت پر انکی گردنیں کاٹ دیتے تو اسلام کی سلطنت کا سورج غروب نہ ہوتا۔ چوہدری صاحب میں آپکو اور پیچھے لے جانا چاہتا ہوں جب نوروالدین زنگی کے بیٹے نے یہودیوں کی انٹیلی فورس کے سربراہ جرمن نژاد ہرمن کی ایماء پر سلطان صلاح الدین ایوبی کے خلاف بغاوت کر دی تو دو سال مسلمانوں کی فوجیں ایک دوسرے کے گلے کاٹتی رہیں، ایک دوسرے کو خون کا غسل دیتی رہیں پھر جب دو سال بعد سلطان ایوبی نے مخالف اسلامی فوج کو شکست دے دی تو انہوں نے انتقام لینے کی بجائے تمام باغیوں کیلئے عام معافی کا اعلان کر دیا اور اس بغاوت کے سرغنہ لیڈروں کومختلف شہروں کا گورنر لگا کر یہ ثابت کر دیا کہ میری جنگ ذاتی اقتدار کیلئے نہیں بلکہ اسلام کے لئے ہے، سلطان کا خیال تھا کہ میرے اس حسن سلوک سے یہ لوگ اپنے کیے پر شرمندہ ہونگے اورمستقبل میں میرے دست بازو بنیں گے مگر بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔ کچھ عرصے بعد موقع ملتے ہی نوروالدین زنگی کے بیٹے نے پھر بغاوت کردی۔

مزید چار سال تک اسلامی فوج نے سلطان ایوبی کا راستہ روکے رکھا ، چار سالوں میں ان باغیوں نے سلطان کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا کہ اس بغاوت کی وجہ سے سلطان ایوبی کا یورپ کو فتح کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا، مگر چار سال بعد سلطان نے جب باغیوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا تو تمام غداروں کی چن چن کر گردنیں کاٹ ڈالیں، کسی سے رعایت نہ برتی گئی، جس کا فائدہ یہ ہوا کہ دوبارہ کسی جرنیل میں بغاوت کی جرات نہ ہو سکی اور غداری کا قصہ تمام ہوا۔
جاوید چوہدری صاحب آپ یہ کیوں بھول گئے کہ مصری جرنیلوں نے اخوان المسلمون کے بانی حسن البناء کو گولیوں سے چھلنی کر دیا اور کسی کو انکا جنازہ پڑھنے کی بھی اجازت نہ دی ،انکے گھر کی عورتوں نے نے انکا جنازہ اٹھایا اور اخوان کے روح رواں سید قطب کو ان فوجی آمروں نے صرف اس لیے تختہ دار پر لٹکا دیا کہ وہ مصر میں اسلامی نظام لانا چاہتے تھے جاوید چوہدری صاحب میں آپکو یاد کروانا چاہتا ہوں جب چوالیس سال بعد اہل مصر کو جمہوریت میسر آئی تو مصر کے جمہوری صدر محمد مرسی نے فوج کے تمام مظالم کو معاف کر دیا۔

Egyptian Parliament
Egyptian Parliament

مصر کی جمہوری پارلیمنٹ نے اپنے مرشد حسن البنا اور سید قطب سمیت ہزاروں کارکنوں کا خون معاف کر دیا مگر کیا ان جرنیلوں نے ظلم سے توبہ کی؟؟ جنرل السیسی نے ایک سال بعد پھر فوجی بغاوت کر دی اور اخوان کی قیادت سمیت پچاس ہزار لوگوں کو جیلوں میں ڈال دیا، مصری عوام جب سڑکوں پر نکلی تو ان پر ٹینک چڑھا دیئے گئے۔ سینکڑوں لوگوں کو پھانسیاں دے دی گئیں، جاوید چوہدری صاحب سانپوں کے ساتھ وفا کرنے والوں کو دنیا دیوانہ اور پاگل سمجھتی ہے کیوں کہ سانپ کبھی ڈسنے سے باز نہیں آیا کرتے۔ مگر صد افسوس چوہدری صاحب آپکو ظلم نظر آیا بھی تو صرف طیب اردگان کا، ترک جرنیلوں کے ظلم کی سیاہ رات آپکو کیوں دکھائی نہ دے سکی،بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کا 90 سالہ بزرگوں کو تختہ دار پر لٹکانا کیوں نظر نہ آسکا ، مصر میں جنرل السیسی نے جو ظلم کا بازار گرم کر رکھا وہ آپکی نظروں سے کیونکر اوجھل ہو گیا۔

چوہدری صاحب اگر آپ رونا چاہتے ہیں تو گوانتا ناموں بے اور ابو غریب جیل کے مسلمان قیدیوں پر ہونے والے انسانیت سوز ظلم پر روئیے، اگر آپ ماتم کرنا چاہتے ہیں تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ہونے والے مظالم پر کیجئے جس کو کھانے میں پیشاب دیا جاتا رہا۔ چوہدری صاحب امت مسلمہ کے قلعوں کے دروازے ہمیشہ اندر سے کھلتے رہے دشمن کبھی باہر سے کھولنے کی جسارت نہ کر سکااس لیے ان غداروں کوسزا دینا اب بہت ضروری ہو چکا ہے مگر آپ اطمینان رکھیے کسی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی نہیں ہو گی ۔ مگر ہاں جاوید چوہدری صاحب میں آپکی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ پاکستان میں لوگ نواز شریف سے زیادہ جنرل راحیل شریف سے محبت کرتے ہیں کیونکہ
راحیل شریف اس دھرتی کے ساتھ مخلص دکھائی دیتے ہیں۔

Mian Mudassar Shaheen
Mian Mudassar Shaheen

تحریر: میاں مدثر شاہین

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Pakistan
Previous Post کچھ نہیں بدلے گا
Next Post گول سیٹنگ خواب کو حقیقت میں بدل دیتی ہے
Dream Success

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.