yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزامخواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام
    • بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہبلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزامخواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام
    • بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہبلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

مسئلہ کشمیر اور بھارتی ہٹ دھرمیاں

Yes 2 Webmaster March 17, 2015 1 min read
Kashmir Protest
Share this:
Kashmir Protest
Kashmir Protest

تحریر : ڈاکڑ میاں احسان باری
پاکستان نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے ہر عالمی فورم پر کہا ہے کہ جموںو کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات کے انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے اقوام متحدہ کی قرار داد یں تنازعہ کشمیر کو قانونی حیثیت فراہم کرتی ہیں اور پاکستان اور بھارت دونوں نے یہ قرار دادیں تسلیم کر رکھی ہیں لہٰذا بھارت کی طرف سے ان قراردادوں پرعمل درآمد سے مسلسل انکار ایک سنگین بد دیانتی ہے پاکستان کشمیریوں اور عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں اور معاہدوںکے مطابق انکی بھرپور اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد کرہا ہے ۔اور وہ پنا یہ عمل کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت ملنے تک جاری رکھے گا مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور اسکی حیثیت کو ختم کرکے بھارتی منصوبوںنے خطے کی صورتحال کو سنگین بنادیا ہے یہ انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کریں عالمی برادری بھی کشمیریوں کی حالت زار اور بھارتی فوجیوں کے مظالم کی طرف خصوصی توجہ دے اور مقبوضہ علاقوں میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا نوٹس لے

پاکستان خطے کی خوشحالی کے لیے بھارت سے مذاکرات کا خواہاں ہے جنوبی ایشیاء میںپاکستان ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے تاہم کئی معاملات میں بھارت پاکستان پر الزام تراشیوں کا عادی ہو گیا ہے پاکستان نے تو اپنی شہ رگ کی حفاظت کے لیے اپنا ایک بازو تک گنوادیااور مشرقی پاکستان سے بھارتی فوجی ہماری افواج کے سرنڈر کے بعدتقریباً اٹھائیس ہزار ہماری بہو بیٹیوں اور معصوم بچیو ں کو درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھا کر لے گئے اور ہم خون کے آنسو پی کر رہ گئے حالانکہ ہم وہی مسلمان قو م ہیں جنہوں نے ایک ہزار سے زائد عرصہ تک بھارت پر حکمرانی کی اور سبھی کی عزتوں کو اپنی عزت سمجھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر بھارت کا نہیں ہمارا اٹوٹ انگ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے لازمی ہے آج بلو چستان اور ملک کے دیگر حصوں میں جو دہشت گردی ہورہی ہے وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے ہٹانے کے لیے کی جاری ہے تاہم پاکستانی اپنے اصولی اور غیر متزلزل موقف سے پیچھے کبھی نہیںہٹیں گے

گزشتہ پچیس سالوں سے مجاہدین مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کر رہے ہیں اورصورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں فلیش پوائنٹ مانا جاتا ہے ہندوستانی فوج نے دہشت گردی اور بر بریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کی ہولی کھیلی ہے اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کرڈالا ہے دس ہزار گمشدہ قبریں ملی ہیںجن میں دو سو سے پانچ سو افراد تک ایک ہی جگہ پر دفنائے گئے ہیں اگر کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا جمہوری حق ہے بھارت بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ولا رویہ ترک کرکے کشمیری مظلوم عوام کوآزادی کا سانس لینے دے تاکہ انھیں اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع میسر آسکے جو کہ ان کا جمہوری حق بھی ہے

اہلیان کشمیر کی عالم اسلام کے تمام ممالک کی طرح ہر طرح کی امداد ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے محمد بن قاسم ایک مظلوم بچی کی آواز پر راجا داہر سے لڑنے سندھ تک آن پہنچا تھااور ہم اپنی بہنوں بیٹیوں اور معصوم نو جوانوں کا بہتا ہوا خون دیکھ کربطور مسلم ان کی کیوں امداد نہیں کرسکتے جب کہ کافر حکومت کے ماتحت زندہ رہنا مسلمانوں کی شان اور حمیت کے خلاف ہے گزشتہ 65سالوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں بھارت کی ہٹ دھرمیوں کی پوری دنیا شدید الفاظ میں مسلسل مذمتیں کرتی چلی آئی ہے بھارت پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے جبکہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں کشمیر کی آزادی پوری پاکستانی قو م پر قرض ہی نہیں فرض ہے جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کو دبا یا نہیں جاسکتا۔ او آئی سی جو دنیا کی آبادی کے پانچواں حصہ کے ساتھ 57ممالک کی تنظیم ہے اور کھربوں ڈالر جی ڈی پی کی حامل ہے اور اسلامی دنیا کی ہر طرح نمائندگی کرتی ہے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت بھارت پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے موثر زور ڈال سکتی ہے اس لیے اسے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

پاکستان کی ترقی اوراستحکام کے لیے کشمیر کی آزادی انتہائی ضروری ہے موجودہ حالات میںبھارت کے ساتھ تجارت اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے مگر ہمارے مقتدر حضرات شریف برادران ، زرداری ،عمران خان اور گجراتی چوہدری وغیرہ بھارتیوں کے ساتھ میل ملاقات کو ایسے سمجھتے ہیں جیسے اپنے سسرال کے ساتھ تعلقات کو،نواز شریف تو سینکڑوں ساڑھیاں لے کر بھارت مودی کی تقریب حلف وفاداری میں جا پہنچے کسی ایجنسی کسی اسمبلی کسی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کو اشاراتاً بھی پو چھنا گوارا تک نہ کیااپنے عزیزو اقارب اور سرمایہ دار حصہ دار دوست ساتھ لے کر گئے انہوں نے ہندو اور سکھوں کے اہم صنعتکاروں سے ملاقاتیں کرکے اپنے لیے کاروباری مراعات حاصل کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے درا صل اس بہانے شریف برادان اپنی کاروباری صنعتوں کے لیے وہاں مراعات اور اپنانیٹ ورک پھیلانا چاہتے تھے ملک کی موثر قوتیں اور افواج پاکستان نے اپنے کاروباری وزیر اعظم کے اس دور ہ کا سخت برا منایا ہے غیرت مند اور محب وطن پاکستانی کدھر جائیں ؟نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن والامعاملہ بن گیا ہے

جب کہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے بغیر اعلان کے کشمیر اور شکر گڑھ میں جنگ شروع کر رکھی ہے پاکستانی حکومت کو بھی بھرپور حکمت عملی ترتیب دے کر اس کا جواب دینا چاہیے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمارے تمام دریا وہیں سے نکل کرہماری زمینوں کو گل و گلزار کرتے ہیں مگر اب تو بھارت آبی دہشت گردی کا مرتکب ہو کرسینکڑوں ڈیم تیار کرکے ہماری زمینوں کوریگستان میں تبدیل کرنے اور ہمیں پیاسا مارنے کا مذموم ارادہ کیے ہوئے ہے بھارت سرکار کی اپنی حالت یہ ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ، مکہ مسجد ، مالیگائوں اور دیگر دہشت گرد ی کی وارداتوں میں ملوث ہندو درندے دندناتے پھرتے ہیں حالانکہ سمجھوتہ ایکسپریس ممبئی واقعہ سے دو سال قبل کا ہے اور بھارت نے مسلمانوں کو جلانے کے مجرموں کو پکڑا تک نہیں اور ادھر ہمارے عدالتی فیصلوں کے حوالہ سے ہم امریکی اور بھارتی دبائو کا شکار ہیں جبکہ پاکستان ایک آزادا ور خود مختار ایٹمی ملک ہے۔( سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا ۔وہ ایک وادی جسے کشمیر کہتے ہیں یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے اہل جنت ۔جنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی) انشاء اللہ

Dr Bari Haya Alfalah
Dr Bari Haya Alfalah

تحریر : ڈاکڑ میاں احسان باری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shahbano Mir
Previous Post سی آر سی حساس نوعیت کا شعبہ ہے اس پر خبروں سے احتراز کیا جائے۔ مشتاق خان جدون
Next Post لٹریچر اینڈ کلچر انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیرِ اہتمام یوم النساء کا انعقاد
Denmark Seminar

Related Posts

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام

خواجہ آصف کا پیپلز پارٹی پر صوبوں کے معاملے میں دوہرا معیار اپنانے کا الزام

September 5, 2026
بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

بلاول بھٹو اور صدر زرداری کی لندن میں پانچ گھنٹے طویل ملاقات، سندھ کی تقسیم پر مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

September 5, 2026
نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

September 5, 2026
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.