yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’خفيہ ملاقات‘ کے ليے تاريخ ميں پہلی مرتبہ اسرائيلی وزير اعظم اور موساد کے سربراہ سعودی سرزمين پر

MH Kazmi November 23, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)سعودی حکام سے خفیہ ملاقات کیلئے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو ، خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن اورامریکی وزیرخارجہ کے ہمراہ خفیہ دورہ سعودی عرب کے شہر نیوم پہنچ گئے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائيلی وزير اعظم بينجمن نيتن ياہو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ يہ تاريخی ملاقات اتوار کو ہوئی اور اس کے ليے نيتن ياہو سعودی عرب گئے تھے، جو کسی اسرائيلی وزير اعظم کا سعودی عرب کا اولين دورہ ہے۔ اسرائيلی براڈکاسٹر کان کے ايک نمائندے کے مطابق امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو بھی اس ملاقات ميں شريک ہوئے تھے۔ اسی براڈکاسٹر نے اپنی رپورٹوں ميں حکومتی ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائيلی خفيہ ايجنسی موساد کے سربراہ يوسی کوہن بھی نيتن ياہو کے ہمراہ تھے اور يہ ملاقات سعودی شہر نيوم ميں ہوئی۔اس تاريخی دورے اور خفيہ ملاقات کے بارے ميں رپورٹيں بروز پير اسرائيل کے متعدد اخبارات ميں چھپی ہيں۔ البتہ فوری طور پر نيتن ياہو کے دفتر سے اس کی تصديق نہيں ہو پائی۔ حاليہ ماہ ميں سعودی عرب کے دو اہم اتحادی ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرين نے اسرائيل کو تسليم کر ليا ہے۔ يہ سفارتی پيش رفت امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظاميہ کی ثالثی ميں ہوئی۔ امريکی اور اسرائيلی حکام کا دعوی ہے کہ کئی ديگر عرب رياستيں بھی جلد ہی اسرائيل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات قائم کرنے والی ہيں۔ سعودی عرب نے اسرائيل کو باقاعدہ طور پر فی الحال تسليم نہيں کيا اور سرکاری طور پر رياض حکومت کا موقف اب بھی وہی ہے کہ اسرائيل کو اس وقت تک يہودی رياست کے طور پر تسليم نہيں کيا جا سکتا، جب تک فلسطين کا مسئلہ حل نہيں ہو جاتا۔ ليکن ايسی اطلاعات بھی ہيں کہ رياض کے اسرائيل کے ساتھ خفيہ تعلقات و مکالمت جاری رہی ہيں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post جدہ : قونصل جنرل خالد مجید نے جدہ “نادرا آفس“ میں ون ونڈو سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا
Next Post لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی‘بھارتی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.