راولپنڈی (یس نیوز ڈیسک) موٹروے پولیس اور پاک فوج کے 2 افسران کے درمیان جھگڑے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور موٹروے پولیس کے درمیان تنازع کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور تمام تفصیلات و شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ کیس میں قانون کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
MH Kazmi
25,237 ArticlesJournalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276
View All Posts