yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلامی معاشرے میں عورت کا مقام

Yes 1 Webmaster July 27, 2015July 27, 2015 1 min read
Muslim Women
Share this:
Islam
Islam

تحریر: اقبال زرقاش
اسلام ایک فطری،انسانی اور اخلاقی دین ہے اس کی کوئی بات، کوئی حکم اور ضابطہ خلاف عقل و دانش نہیں ہے۔ دور حاضر صدیوں منہ کے بل گرنے اور ٹھوکریں کھانے کے بعد زندگی کے ہر معاملے میں اسلام ہی کے سائے میں آسودگی، سکون اور معقولیت محسوس کر رہا ہے۔

اسلام سے قبل معاشرے میں عورت کی حیثیت ڈھورڈنگر سے زیادہ نہیں تھی بلکہ عورت کا وجود معاشرے کے لیے وجہ شرم و ننگ سمجھا جاتا تھا نتیجہ یہ کہ بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زمین میں دفن کر دیا جاتا تھا۔ اسلام دین فطرت کے طور پر ابھرا تو اس نے معاشرے کی اس ناانصافی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ صرف احتجاج ہی نہیں بلکہ مسلمانوں نے اپنے حسن عمل سے خواتین کو وہ مقام اور وہ مرتبہ عطا کیا جس کا تصور نہ ماضی نہ حال اور نہ مستقبل کر سکے گا۔

اسلام نے طبقہء خواتین کو جو عزت و توقیر بخشی اس سے متاثر ہو کر دوسری قوموں نے بھی عورتوں کو کسی حد تک معزز سمجھا۔ جب بحثیت مجموعی مسلمان زوال پذیر ہوئے تو خود مسلم معاشرے میں بھی عورت اس عظیم مقام سے گر گئی جو اسے اسلام نے عطا کیا ہے۔ اسلام نے عورت کا جو متوازن، معتبر اور قابل قدر کردار متعین کیا تھا مسلمانون نے اسے ملعوظ خاطر نہ رکھا۔ انہوں نے گھر کی چاردیواری کو اس لیے تنگ کر دیا کہ وہ اس کے لئے قیدخانہ بن کر رہ گئی۔

پردے کو اس قدر سخت کر دیا کہ سانس لینا بھی دشوار ہو گیا۔ دوسری طرف وہ قومیں جہنوں نے اسلام ہی کی تقلید میں طبقہ نسوا ںکو عزت عطا کی تھی وہ آزادی نسواں میں اس قدر آگے بڑھ گئیں کہ عورت ہر میدان میں مرد کی ہمسربن گئی اور اب یہ ہمسری بے راہ روی کے سانچے میں ڈھل کر فحاشی کی حدوں کو چھو رہی ہے دوسری طرف مغربی معاشرے کے رنگ ڈھنگ کو اکثر مسلمان خاندانوں نے بھی ترقی پسندی کی علامت سمجھ کر اپنا لیا ہے۔ اب معاشرہ دو حصوں میں بٹا ہوا محسوس ہونے لگا ہے۔

Muslim Women
Muslim Women

ایک وہ جن کے ہاں عورت محبوس و مقید اور مجبور و مقہور ہے اور دوسرا جن کے ہاں عورت آزاد، خودمختیار اور غا لب و کار آفرین ہے اور یوں اسلام کا حقیقی نظریہ نگاہوں سے اوجھل ہو گیا جو فی الواقع متوازن او ر قابل عمل تھا اور ہے۔اسلام نے عورت کو وہ تقدس عطا کیا کہ ماں کے پاوں تلے جنت ہے۔ اور ظاہر ہے کہ عورت کے مقدس رشتے چار ہیں، وہ بیٹی ہے ، ماں ہے،بہن ہے، بیوی ہے اور یہ چاروں رشتے از حد مقدس اور قابل عزت ہیں اور وہ شخص جسے ان رشتوں کی عظمت کا پاس نہیں وہ اخلاقی لحاظ سے ایک قابل نفرین ہستی ہے۔

اسلام نے تعلیم کے حصول کو عورت اور مرد دونوں کے لیے لازم قرار دیا ہے۔ اپنے اپنے دائرہ کار میں الگ الگ، عورت تعلیم بھی حاصل کرے اور اس تعلیم کو دوسروں کی بہتری کا ذریعہ بھی بنائے مگر آج کی تعلیم یافتہ خواتین کھلم کھلا عورت اور مرد کی مساوات کا دعوٰی کرتی ہیں ۔ اسلام نے عورت اور مرد کو جو مساوات عطاکی ہے وہ احترام انسانی کی مساوات ہے۔باہمی سلوک اور راوداری کی مساوات ہے ،عزت وتکریم اور محبت و شفقت کی مساوات ہے۔ یعنی مردو عورت کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرے جیسا وہ اپنے لیے پسند کرتا ہے اسے محکوم و مقہور نہ سمجھے بلکہ اس کا قلبی احترام کرے۔ یہ مساوات کلیتہ معاشرتی اور خانگی ہے۔

دفتری، کاروباری اور بازاری نہیں ہے۔ اسلام عورت کو خواتین کی دنیا میں کام کرنے، ملازمت کرنے اور کھیلنے کودنے سے نہیں روکتا مگر وہ اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ مردوں کے ساتھ گھل مل جائے جس سے معاشرتی خرابیاں جنم لیں۔ عورت کو حیا وعصمت کا آبگینہ ہونا چاہیے اسے علم ودانش کے زیور سے کماحقہ آراستہ ہونا چاہیے۔ اسے ایک مضبوط کردار کا مالک ہونا چاہیے۔ اس میں جرات و بہادری کے جوہر بھی ہونے چاہیں۔ تاریخ اسلام میں ایسی روایات بھی ہیں کہ قلعے میں بند خواتین نے قلعے کی طرف بڑھنے والے دشمنوں کوموت کے گھاٹ اتارا۔

اسلامی پردے کا راز یہ ہے کہ مسلمان عورت حسن وجمال کا اشتہار بن کرباہر نہ نکلے کہ اس کی عزت آوارہ نگاہوں کا ہدف بن کررہ جائے بلکہ اشد ضرورت کے وقت مناسب پردے کے انتظام کے ساتھ، حیا اور پاکیزگی کا پیکر بن کر نکلے اور اس میں اس قدر جرت و ہمت بھی ہونی چاہیے کہ وہ قوی سنگینیوں کا مقابلہ کر سکے۔ اس میں اس قدر عزم وحوصلہ اور خود اعتمادی ہونی چاہیے کہ وہ ناسازگار حالات میں اپنی عزت کا تحفظ کر سکے گویا اسلام عورت کا ایک متوازن کردار پیش کرتا ہے۔

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر: اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Angry Wife
Previous Post بیوی کیا ہے؟
Next Post ہم اسی شہر کے ستائے ہیں
Poetry

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.