yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلام آباد کا دھرنا ایک فساد تھا

F A Farooqi April 1, 2016 1 min read
Islamabad Protest
Share this:
Islamabad Protest
Islamabad Protest

تحریر : سید انور محمود
وزیراعظم نواز شریف نے پیر 28 مارچ کو کو قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کے دوران اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘‘کسی کو معصوم افراد کے مذہبی جذبات اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت کی برداشت کو کمزوری نہ سمجھا جائے’’۔ لیکن ان کی حکومت کی کمزوری تو اس وقت ہی کھل کر سامنے آگئی تھی جب سنی تحریک و دیگر مذہبی جماعتیں لبیک یارسول کانفرنس کے بعد اتوار 27 مارچ کی دوپہر ممتاز قادری کے چہلم کے اختتام پر پنجاب حکومت سے اپنے کئے ہوئے معاہدئے سے منحرف ہوگیں، معاہدئے میں یہ طے ہوا تھا کہ چہلم کی فاتحہ کے بعد یہ پروگرام ختم ہوجائے گا اورلوگ اپنے گھروں کو چلے جاینگے۔

کانفرنس کے دوران تحریک کے رہنماوں نے تحریک کے دس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومتی ذمہ داران سے مذاکرات کرنے چاہے جونہ ہوسکے، لہذا کانفرنس میں شریک مشتعل افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ ہائوس کی طرف مارچ شروع کیا ۔ مظاہرین فیض آباد میں کھڑی کی گئیں رکاوٹیں ہٹاکر اسلام آباد میں داخل ہوگئے۔مظاہرین نے اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشنوں پر توڑ پھوڑ بھی کی اور چار کنٹینر بردار ٹرکوں اور آگ بھجانے والی ایک گاڑی کو جلادیا تھا۔ بعد میں مظاہرین تمام رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔ مشتعل مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کی بھی کوشش کی اور پارلیمنٹ پر دھرنا دیا، جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کے باعث پاک فوج کو ریڈ زون میں آنا پڑا۔ ایک اندازئے کے مطابق کرڑوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا یا گیا۔

پیر 28 مارچ کو وزیر داخلہ نے ایک اجلاس میں اسلام آباد کی سکیورٹی اور دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا، اسلام آباد کے معروف تجارتی مرکز بلیو ایریا اور پریڈ ایونیو سے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر کے مقامی تھانوں میں بند کردیا اوراسی شام وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کیا۔ خبریں یہ بھی آرہی تھیں کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں بھی کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے طبی عملے کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ منگل 29 مارچ کی شب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دھرنے کے شرکاء کو پرامن طور پر منتشر ہونے کے لیے بدھ 30 مارچ بعد دوپہر ایک بجے تک کا وقت دیا تھا۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تاہم حکومت اور انتظامیہ کے نمائندے مظاہرین کی قیادت سے بات چیت کرتے رہے اور بالآخر ایک غیر تحریری معاہدے کے نتیجے میں یہ دھرنا ختم کر دیا گیا۔ عوام کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ پنجاب اور وفاق کی حکومتوں نے یکم مارچ کو ممتاز قادی کی تدفین کے موقع پر تو لاکھوں کی تعداد میں مظاہرین کو کنٹرول کرلیا تھا لیکن وہ اس کے چہلم کے موقع پر چند ہزار مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے کیوں نہیں روک سکی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران مظاہرین نے راولپنڈی اور اسلام آبادمیں میڈیا کے نمائندوں پر بھی تشدد کیا۔ کراچی پریس کلب پر بھی حملہ کیا گیا۔

بدھ کی شام اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ آج شام پانچ بجے تک دھرنے کے شرکاء کے خلاف آپریشن کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن ڈیڈ لائن کے آخری لمحات میں قابل احترام شخصیات نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ریڈ زون میں بالعموم اور ڈی چوک میں بالخصوص کسی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مظاہرین کی طرف سے جو مطالبات حکومت کو پیش کیےگئے تھے اُن میں توہین مذہب کے قانون میں کوئی ترمیم نہ کرنا، مظاہرین اور قائدین پر درج کیے گئے مقدمات کی واپسی اور اُن کی رہائی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ مسیحی خاتون آسیہ بی بی سمیت توہین مذہب کے مقدمے میں عدالتوں سےسزا پانے والے افراد کی سزاؤں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت کی طرف سے ان مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ لوگوں میں 295 سی میں ترمیم کی افواہ پھیلائی گئی، حالانکہ 295 سی میں کوئی ترمیم زیر غور نہیں اور توہین رسالت ﷺ قانون میں کوئی بھی ترمیم نہیں ہوگی۔

Protest
Protest

اگر آپ مظاہرین کے مطالبات پر غور کریں تو ان میں ایک بھی مطالبہ ایسا نہیں ہے کہ جسکو بنیاد بناکر اسلام آباد میں چار روز تک دھرنا دیا گیا اورکرڑوں روپےکی املاک کو تباہ کیا گیا۔ دھرنے کے شرکا سیاسی حکومت سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تھے۔ سنی تحریک کے سینیئر رہنما ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا تھا کہ فوج کی ضمانت کے بغیر بات نہیں ہو گی۔ عجیب بات یہ ہے کہ اسلام آباد کے ریڈ زون کے ڈی چوک پر دھرنے دینے والے احتجاج تو سیاسی حکومت سے کرتے ہیں لیکن ضمانت انھیں فوج کی چاہیے ہوتی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ڈی چوک میں دھرنے کے نام پر جمع دو سے تین ہزار لوگ کون تھے،کیا یہ پاکستان کی بیس کروڑ کی آبادی کے نمائندےتھےیا یہ وہ لوگ ہیں جنکو انکے نام نہاد رہنما ٹشو پیپر کی طرح استمال کرتے ہیں ، سامنے کی بات ہے چار دن پہلے ان سے کہا گیا کہ اسلام آباد میں دھرنا دو ، دھرنا دئے دیا گیا، چار دن بعد کہا گیا کہ دھرنا ختم یہ اپنے گھروں کو چلے گئے۔

دھرنا دینے والے کسی عام ورکر کو بلاکر پوچھیں کہ دھرنا کیوں دیا اور پھر ختم کیسے ہوگیا تو پتہ چلے گا ان کو کچھ نہیں معلوم۔ تو پھر انہوں نے دھرنا کیوں دیا ؟ تھوڑی سے معلومات جمع کرنے کے بعد حاصل جمع یہ ہوگا کہ یا تو ان کو اسلام کا نام لیکر استمال کیا گیا ہے یا پھر ضرورت مندوں کو تھوڑی بہت اجرت دی گئی ہے۔ اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں تک یقیناً لاہور میں ہونے والی دہشتگردی کی خبرپہنچ گئی ہوگی لیکن ان کے قائدین کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑا تھا ۔وہ صرف اور صرف اپنا سیاسی قد کاٹ بنانے میں مصروف تھے۔ ان پورئے چار دن میں سے ایک منٹ بھی سنی تحریک کے کسی رہنما نے لاہور کے ان معصوم 72 افراد کا تذکرہ بھی کرنا گوارہ نہیں کیا جو دہشتگردی کا شکار ہوئے، اور ان 72 افراد میں 29 بچے تھے۔

27 مارچ کو لاہور میں ہونے والی دہشتگردی ملک کی تاریخ کی ایک بڑی دہشتگردی تھی لیکن افسوس وہ سنی رہنما جو کراچی سے بھاگے ہوئے اسلام آباد صرف اس لیے پہنچے تھے کہ کوئی کشت و خون نہ ہو، کوئی بے گناہ نہ مارا جائے، انہوں نے ایک مرتبہ بھی لاہور کے مظلوموں کا ذکر نہیں کیا، شاید اس لیے کہ مرنے والوں میں زیادہ تر مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے۔اسلام آباد کا دھرنا ایک فساد تھا، اس ناکام دھرنےکو حکومت جب چاہتی ختم کرسکتی تھی ۔ شاہ اویس نورانی اور حاجی رفیق پردیسی نے اسلام آباد میں جومصالحت کا کردار ادا کیا وہ صرف سنی تحریک کے رہنما وں کی عزت بچانے کےلیے تھا اور کچھ نہیں، افسوس یہ ہے کہ حکومت نے بھی انکا ساتھ دیا۔

Syed Anwer Mahmood
Syed Anwer Mahmood

تحریر : سید انور محمود

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Northern Thunder Military Exercise
Previous Post رعد الشمال سے پھوٹتی امید کی نئی روشنی
Next Post پتنگ چینی فوج نے ایجاد کی
Kite flying

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.