yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مقدس ہستیوں کی گستاخی: چوہدری نثار عدالت طلب

MH Kazmi March 7, 2017 1 min read
ISLAMABAD, HIGH COURT, CALLED, INTERIOR, MINISTER, TO, EXPLAIN, ON, ISSUE, OF, BLOGGERS,
Share this:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سے متعلق درخواست پر جواب کے لیے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ میں مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے حکم پر آئی جی اسلام آباد پولیس اور چیئرمین پی ٹی اے عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سیکریٹری داخلہ کے عدالت نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حساس نوعیت کے اس معاملے پر انتظامیہ کی خاموشی شرمناک ہے، مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی سے پورے ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے اور معاملے پر فوری کارروائی نہ ہوئی تو پیروکاروں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روز محشر ہماری شفاعت کرنے والی ہستی کی کردار کشی کی جا رہی ہے، یہ معاملہ بیورکریسی پر نہیں چھوڑیں گے جبکہ معاملے میں ملوث عناصر اور جو تماشہ دیکھتے رہے دونوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ افراد پر گستاخی کے الزامات، اہل خانہ کی مذمت

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر گستاخانہ مواد نشر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو ملک میں امن و امان کا سنگین مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے بغیر پہلے بھی زندہ تھے لیکن کسی نے بھی ہماری محبت پر ایسا حملہ نہیں کیا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ویر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو 8 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ وزیر داخلہ عدالت میں پیش ہو کر بتائیں کہ حکومت کی جانب سے اس اہم معاملے پر اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی اے کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذمہ داران اس گھناؤنی سازش کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی حکم نامہ لکھواتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوئے، جس پر عدالت چند منٹوں کے لیے برخاست کردی گئی۔

مزید پڑھیں: سماجی کارکنوں کی گمشدگی کی گونج پارلیمنٹ میں

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ ’میں آج مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہوں، اس سے بڑی دہشت گردی اور کیا ہوگی، جبکہ میرا سب کچھ، میرے ماں باپ، میری جان، مال، اولاد، نوکری سب اللہ کے رسول پر قربان ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’مجھے تکنیکی باریکیوں میں نہیں پڑنا، پورا سوشل میڈیا بند کرنا پڑے تو کروں گا، بھینسے ہوں یا گینڈے یا کتے یا سور سب بلاک ہونے چاہئیں اور اگر انہیں بلاک نہیں کرسکتے تو پی ٹی اے کو بند کردیں۔‘

جسٹس شوکت عزیز کا سماعت ملتوی کرنے سے قبل مزید کہنا تھا کہ ’وزیر داخلہ اس برائی کے خاتمے کے لیے اپنی سربراہی میں کچھ اقدامات کریں خواہ پورے سوشل میڈیا کو بند ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔‘

— فوٹو: بشکریہ عامر جامی
 
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PUNJAB, GOVERNMENT, SHOULD, MEET, TO, ITS, WORDS, WITH, TEHREEK, E, LABAIK, YA, RASOOL, ALLAH
Previous Post پنجاب حکومت تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ سے کئے گئے معاہدوں پر فی الفور عمل کرے۔ پیر محمد افضل قادری
Next Post کیون پیٹرسن کا انگلش کاؤنٹی سرے سے معاہدہ
PETERSON, GOT, CONTRACT, WITH, ENGLISH, COUNTY, SERA,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.