yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہم اور اسلام

Yes 2 Webmaster January 25, 2016 1 min read
Islam
Share this:
Islam
Islam

تحریر: نورین چوہدری
قرآن میں ارشاد باری تعالی ہے : ”بے شک اللہ کے نزدیک (پسندیدہ) دین اسلام ہی ہے۔” یعنی یہ وہ دین ہے جس کو رب نے بنی نوع انسان کے لیے پسند فرمایا۔ اسلام کے معانی ”امن و اطاعت ” کے ہیں اور مسلمان وہ ہے جو مکمل طور پر اللہ تعالیٰ کے سامنے جھک جائے اور اس کے تمام احکام کو تسلیم کرے۔ بنیادی طور پر یہ وہی ہدایت ہے جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے تمام انبیاء علیھم السلام لے کر آئے تھے اس پیغام کے مطابق تمام انسانوں کے اتحاد کی بنیاد یہی دین ہے جو وحی کے ذریعے پیغمبروں کو عطا کیا گیا اور انھوں نے عالم انسانیت تک پہنچایا۔اسلام ہر لحاظ سے جامع و مکمل دین ہے اس میں سے نہ کچھ خارج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کچھ شامل کیا جا سکتا ہے۔

اسلام ایک نہایت ہی آسان ترین دین ہے مگر افسوس کے ہم نے اسے بہت مشکل بنا دیا ہے۔ قرآن کی تعلیمات اور نبی کریمۖ کی حیات طیبہ ہمارے سامنے ہے اس کے باوجود ہم نے اپنا اپنا الگ اسلام بنا لیا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسلام کو اتنا نقصان کسی غیر مذہب قوم نے نہیں دیا جتنا مسلمانوں نے دیا۔

Group
Group

مسلمان بجائے ایک اللہ ، ایک نبی اور ایک قرآن کی اطاعت کرنے کے مختلف فرقوں میں بٹ گئے۔ آج ہماری پہچان ہے ہمارا سنی ہونا، شیعہ ہونا، دیوبندی ہونا اور بریلوی ہونا۔ ہم خود ہی فرقہ واریت میں بٹ کر جب ایک دوسرے کے دشمن بن بیٹھے ہیں تو ہمیں کسی بھارت، کسی اسرائیل یا امریکہ کی ضرورت نہیں۔ آج غیرمذاہب مسلمانوں پر ہنس رہے ہیں۔ ہماری نااتفاقی اور ہماری فرقہ واریت ہمارا مذاق بنی ہوئی ہے۔

علامہ اقبال نے اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ :
یوں تو سید بھی ہو ، مرزا بھی ہو ، افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتائو تو مسلمان بھی ہو؟
کہیں فرقہ بندی ہے اور کہیں ذاتیں ہیں
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟

کیا ہم نے کھی سوچا کہ ہم کیوں تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں ؟ کبھی ہم نے اپنے ذاتی مفاد سے آگے بڑھ کر بحیثیت مسلمان قوم اپنے اجتماعی کردار کے بارے میں سوچا؟ ہم اس ھدایت کو بھول گئے ہیں جو ہمیں ان الفاظ میں ہوئی تھی ” او ر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو او ر تفرقہ نہ کرو”۔ ہم لوگ نماز میں ہاتھ اٹھانے یا نہ اٹھانے، ٹخنے ننگے کرنے یا نہ کرنے اور ظہرین پڑھنے یا نہ پڑھنے کے جھگڑے میں پڑے ہیں۔ اگر ایک فرقے کا کوئی فرد دوسرے فرقے کا کوئی طریقہ اختیار کر لے تو وہ کافر مگر پورے معاشرے کے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگ جب ہندوستانی اور مغربی تہذیب پر چلتے ہیں تو کوئی کافر نہیں ہوتا نہ کوئی فتویٰ لگتا ہے ایسا کیوں ؟ ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ سب سے پہلے ہم مسلمان ہیں۔

Islam
Islam

ہم نے دنیا میں اسلام کا اصل چہرہ اپنے ہاتھوں سے مسخ کیا ہوا ہے اس کے باوجود ہم اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں اور جو ہماری مرضی کے طریقے پر نہیں چلتا اسے نہ صرف ہم اسلام سے خارج کر دیتے ہیں بلکہ واجب قتل بھی سمجھتے ہیں ہمیں سوچنا ہو گا کہ یہ ہم کس راستے پر چل پڑے ہیں، یہ کون سا اسلام ہے جس پر آج ہم عمل پیرا ہیں، کیا ایسا اسلام ہمارے لیے راہِ نجات بن سکتا ہے اور ہم دنیا کے دوسرے مذاہب کو اسلام کا یہی چہرہ دکھا رہے ہیں؟ سوچیے گا ضرور!۔

تحریر: نورین چوہدری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Thar Children
Previous Post تھر میں موت
Next Post تعلیمی اداروں کو ہدف بنانا انتہائی بزدلانہ حرکت ہے،راشد خان

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.