yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اسلام میں رزقِ حلال کی اہمیت

Yes 1 Webmaster August 15, 2015 1 min read
Rizq Halal
Share this:
Rizq Halal
Rizq Halal

تحریر: ایم۔ ایس۔ نور
حضرت ابراہیم بن ادھم فرماتے ہیں کہ میں نے بعض مشائخ سے پوچھا کہ میں رزقِ حلال کہاں سے اور کس طرح حاصل کروں۔ مشائخ نے فرمایا کہ اگر تم رزقِ حلال کے طالب ہوتو شام چلے جائو، وہاں تمہیں رزقِ حلال کمانے کے مواقع میسر ہوجائیںگے۔ لہٰذا میں نے ملک شام کا سفر شروع کردیا اور اسکے ایک شہر مصیصہ میں پہنچ گیا۔ وہاں میں کافی دن رہا اور لوگوں سے معلوم کرتا رہا کہ میں کون سا کام کروں جس سے مجھے رزقِ حلال حاصل ہولیکن کوئی بھی میری صحیح رہنمائی نہ کرسکا۔ بالآخر میں نے وہاں کے مشائخ کی خدمت میں اپنا مسئلہ پیش کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اگر تم رزقِ حلال کے طالب ہوتو شہر طرسوس میں چلے جائو۔ وہاں تمہیں رزقِ حلال میسر ہوجائے گا۔ چنانچہ میں طرسوس شہر میں پہنچ گیا۔ میں وہاں رزقِ حلال کی تلاش میں گھومتا پھرتا رہا۔ ایک دن میں ساحلِ سمندر پر گیا تو ایک شخص وہاں میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ مجھے اپنے انگوروں کے باغ کے لیے نگہبان کی ضرورت ہے۔

کیا تم اجرت پر میرے باغ کی دیکھ بھال کرسکتے ہو؟۔ میں نے کہا کہ جی ہاں، میں تیار ہوں۔ وہ شخص مجھے اپنے باغ میں لے گیاجہاں میں خوب محنت اور لگن سے اپنا کام کیا۔ مجھے اس باغ میں کام کرتے ہوئے کافی دن ہوگئے۔ ایک دن باغ کا مالک اپنے چند دوستوں کے ساتھ باغ میں آیا اور مجھے کہنے لگا کہ ہمارے لیے بہترین قسم کے میٹھے انگور توڑ کرلائو۔ مالک کے حکم کی تکمیل کے لیے میں نے ٹوکری اٹھائی اور ایک بیل سے خوشنما انگور توڑ کر ان کے سامنے رکھ دیئے۔ جب باغ کے مالک نے انگور کا ایک دانہ کھایا تو وہ ترش تھا۔ اس نے مجھ سے کہا کہ اے باغبان! تم پر افسوس ہے،تجھے حیاء نہیں آتی کہ تم اتنے دنوں سے اس باغ میں کام کررہے ہو اور ابھی تک تمہیں کھٹے میٹھے انگوروں کی پہچان ہی نہیں ہوسکی ، حالانکہ تم یہاں سے انگور خوب کھاتے ہو گے۔

میں نے باغ کے مالک کو جواب دیا کہ اللہ کی قسم ، میں نے آج تک اس باغ سے انگور کا ایک بھی دانہ نہیں چکھا، پھر مجھے کھٹے اور میٹھے انگوروں کی پہچان کس طرح ہوسکتی ہے، مجھے تم نے صرف اس باغ کی دیکھ بھال کے لیے رکھا تھا، لہٰذا میں صرف اس باغ کی دیکھ بھال کرتا رہا اور اس باغ کے انگوروں کا ایک بھی دانہ نہیں کھایا۔ میری بات سن کر باغ کا مالک اپنے دوستوں سے مخاطب ہوا کہ تمہاری کیا رائے ہے؟ کیا اس سے بھی عجیب بات ہوسکتی ہے کہ ایک شخص باغ کی اتنے عرصے تک نگہبانی کرے اور اپنا کام اتنی ایمانداری سے کرے کہ کبھی اس نے داغ سے ایک بھی دانہ نہ کھایا ہو۔ یہ شخص تو ابراہیم بن ادھم کی طرح متقی اور پرہیز گار معلوم ہوتا ہے۔ قارئین! رزقِ حلا ل ہوتو ایسا کہ اتنا عرصہ باغ میں رہنے کے باوجود بھی وہاں سے مالک کی اجازت کے بغیر انگوروں کا ایک بھی دانہ نہیں کھایا۔سبحان اللہ، ہر مومن کا عزم ہونا چاہیئے کہ اللہ رب العزت سے ہمیشہ رزقِ حلال کی طلب ہی ہونی چاہیئے اور نوالہ ء حرام سے اللہ کریم کی پناہ مانگنی چاہیئے۔ لیکن اس وسوسے کا علاج کیا نکالا جائے کہ حلال کمانے کے ذرائع بہت کم معلوم ہوتے ہیں اور خصوصاََ دورِ حاضر میں شریعت کے تمام اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے جائز ذرائع سے رزقِ حلال کمانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

 Rizq-e-Halal Dua
Rizq-e-Halal Dua

اس طرح کے وسوسوں کے شکار افراد کو انبیاء کرام کی ذرائع آمدن کا مطالعہ کرلینا چاہیئے تاکہ ان کے وسوسے بھی دور ہوجائیں اور انہیں شریعت کے مطابق رزقِ حلال کمانے کے جائز ذرائع اپنانے میں بھی عار محسوس نہ ہو۔قارئین! تاریخ کی کتابوں میں انبیاء کرام کی زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم پڑتا ہے کہ دورِ حاضر میں ہم جن پیشوں کو معمولی سمجھتے ہوئے اپنانے سے عار محسوس کرتے ہیں، انبیاء کرام علیہ السلام نے بھی یہی پیشے اپنا کر رزقِ حلال کمایا۔ حضرت لقمان رسیاں بنا کر فروخت کرتے تھے، حضرت اسماعیل تیر بناتے تھے، حضرت ابراہیم اور حضرت ذکریا کپڑے بیچتے تھے، حضرت یحییٰ جوتیاں سیتے تھے اور جوتیوں کی تجارت کیا کرتے تھے، حضرت نوح بڑھئی کا کام کرتے اور کشتیاں بناتے تھے، حضرت دائود پہلے بکریاں چرایا کرتے تھے اور پھر انہوں نے لوہے کا لباس بنانے کے پیشے کو اپنا لیا۔

حضرت آدم کھیتی باڈی کیا کرتے تھے، حضرت ادریس درزی کا کام کرتے تھے اور حضرت شعیب بکریوں کا کاروبار کرتے تھے۔ خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی تجارت کرتے تھے۔انبیاء کرام کی طرح صحابہ کرام نے بھی کسبِ معاش میں کسی قسم کا تامل نہ فرمایا اور ان کے روزگار کا زیادہ تر دارومدار تجارت اور ذراعت پر تھا۔ احادیث کی کتابوں کا مطالعہ کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عثمانِ غنی کپڑے اور کھجوروں کی تجارت کرتے تھے۔ حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت طلحہ بھی کپڑے کی فروخت کا کام کرتے تھے۔ حضرت عبد الرحمٰن بن عوف کپڑے اور روغنیات کی تجارت کرتے تھے۔ حضرت عمرِ فاروق ذراعت کا کام کرتے تھے۔ حضرت علی کاشتکاری کرتے تھے اور حضرت سلمان فارسی چٹائیاں بنا کر فروخت کرتے تھے۔

قارئین! ہمیں اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلنا چاہیئے اور رزقِ حلال کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی اور عار نہیں ہونا چاہیئے۔ مسلمانوں نے اپنے دورِ عروج میں بھی کسبِ حلال کے لیے مزدوری، باورچی، کاشتکاری، حجام وغیرہ کے پیشوں کو اپنانے میں کوئی عار محسوس نہیں کیا تھا، بلکہ انہیں اپنے پیشوں پر فخر ہوتا تھا۔ آج کے بے روزگار نوجوانوں کو انبیاء کرام اور صحابہ کرام کی مبارک سیرتوں سے اندازِ زیست سیکھنا چاہیئے۔

گھروں میں بیٹھ کر من پسند نوکریوں کا انتظار کرنے کی بجائے ہر جائز روزگار کو بخوشی قبول کرلینا چاہیئے۔ حلال رزق کمانے والے مسلمان بھائی کو اسکے پیشے کی بناء پر ہرگز حقیر نہیں سمجھنا چاہیئے۔ بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ معمولی پیشے سے رزقِ حلال کمانے والے ان لوگوں سے ہزار ہا درجہ بہتر ہیں جو اونچے منصبوں پر بیٹھ کر رشوتیں لیتے ہیں اور اپنی شرافت کے دعوے کرتے ہوئے دھوکہ دہی سے عوام کو لوٹتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں رزقِ حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائے اور پھر اس پر استقامت دے، آمین۔

M.S.Noor
M.S.Noor

تحریر: ایم۔ ایس۔ نور

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Iftikhar Shah Bukhari
Previous Post عوامی تحریک فرانس کے وفد کی افتخار شاہ بخاری کے انتقال پر شیخ زاہد فیاض سے پیرس میں تعزیت
Next Post مانسہرہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی
Dead Bodies

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.