yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اسحاق ڈار نے شیخ نہیان کے 3 خطوط، متفرق درخواست جمع کرا دی

MH Kazmi July 21, 2017 1 min read
Ishaq Dar submitted 3 posts of Sheikh Nahyan, submit the miscellaneous application
Share this:

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزاسحق ڈارنے پانامالیکس کیس میں مزیداضافی دستاویزات عدالت عظمیٰ میں پیش کردیں جن میں دبئی کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے تین خطوط شامل ہیں۔

Ishaq Dar submitted 3 posts of Sheikh Nahyan, submit the miscellaneous application
Ishaq Dar submitted 3 posts of Sheikh Nahyan, submit the miscellaneous application

گزشتہ روز طارق احسن ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی 50 صفحات پر مشتمل متفرق درخواست  کے ساتھ اسحق ڈار نے اپنے گوشوارے بھی عدالت میں جمع کرادیے جبکہ19جولائی کی سماعت کے دوران سامنے آنے والی عدالتی آبزرویشنز پر دیے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عدالتی آبزرویشنز پر ایف بی آرکو خط لکھ کر اسحق ڈارکے ٹیکس کے حوالے سے ریکارڈ حاصل کیا گیا جو منسلکہ جات میں شامل ہے۔ عدالت کی جانب سے اثاثوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اضافہ کے بارے میں اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ ان کے پاس 1993ء میں94 لاکھ 60 ہزارکے اثاثے تھے اوروہ2003ء سے2008 ء تک نان ریذیڈنٹ پاکستانی تھے اور انھوں نے 2002ء سے2008تک دبئی کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے فنانس ایڈوائزر رہے اور 83 کروڑ 71لاکھ50 ہزار روپے حاصل کئے۔

اسحق ڈارکے مطابق انھوں نے2008ء کے انتخابات میں حصہ لینے کیلیے دبئی کی ملازمت سے استعفا دیا اور2008-09ء میں پاکستان کے رہائشی بن گئے۔اس کے بعد ان کے مقامی اثاثوں میں غیرملکی کمائی ضم ہوگئی توان کے مجموعی اثاثے 4 کروڑ 48لاکھ 30 ہزارہوگئے جبکہ5کروڑ3لاکھ روپے کے عطیات ملے اور مجموعی طور پر2009 ء میں (831.68 ملین)83کروڑ16لاکھ80 ہزارکے اثاثے ظاہرکیے جن کے دستاویزی ثبوت پہلے سے نیب کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔ اس حوالے سے تفصیل بھی عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے ہل میٹل ملز بارے عدالتی آبزرویشن پرکہا ہے کہ انھوں نے ہل میٹل سے کبھی کوئی رقم حاصل نہیںکی اور نہ ہی اس کی تعمیرکیلیے کوئی رقم مل کو دی۔ اسحق ڈار کے جواب کے مطابق ان کا اس مل کے کاروبار، ملکیت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے نہ ہی کوئی اور مفاد ہے۔ دبئی کے شیخ نہیان مبارک النہیان کے تین خطوط سے پہلے خط کے مطابق16 جولائی 2002 ء سے 15 جون 2003ء تک اسحق ڈارکو 25 لاکھ پاؤنڈ اداکیے گئے۔دوسرے خط میں بتایاگیاکہ اسحق ڈارکو16 جون 2003 ء سے 15 جون 2004 ء تک 27 لاکھ، 50 ہزار پاؤنڈ اداکیے گئے، تیسرے خط میں بتایا گیا ہے کہ16 جون 2004 ء سے 15 جون 2005ء تک 29 لاکھ، 50 ہزار پاؤنڈ اداکیے گئے۔

وزیرخزانہ کے جواب میں جے آئی ٹی کی جانب سے اسحق ڈار سے متعلق ایف بی آرکو لکھے گئے خطوط اور وزارت خزانہ کی طرف سے نیب کو لکھے گئے خطوط اور نیب کی طرف سے اسحق ڈارکے بارے میں دی گئی دستاویزات بھی شامل ہیں جبکہ اسحق ڈارکی طرف سے جے آئی ٹی کو لکھے گئے خط اور اس کی وصولی کی رسید بھی دستاویزات میں شامل ہے۔ عدالت سے ایک علیحدہ درخواست کے ذریعے ان دستاویزات کوریکارڈکا حصہ بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Record Tempering: Chairman SECP Zafar Hajazi presented in court
Previous Post ریکارڈ ٹیمپرنگ: چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی عدالت میں پیش
Next Post دن گنے جا چکے؛ نواز شریف کا اقتدار کرپشن کی وجہ سے ڈوب رہا ہے، بلاول بھٹو
The days are counted; Nawaz Sharif's power is sinking due to corruption, Bilawal Bhutto

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.