yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

”ڈار صاحب کے قانونی ڈالر”

Yes 1 Webmaster February 28, 2015 1 min read
Najeem Shah
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر: نجیم شاہ
یوں تو پاکستان کا ماضی سیاسی نونک جھونک اور سیاسی چھین جھپٹ سے لبریز ہے، مگر کچھ عرصہ سے عمران خان اور اسحاق ڈار کے درمیان دلچسپ نونک جھونک کا سلسلہ شروع ہے۔ عمران خان پہلے اپنے جلسوں میں ڈار صاحب کی اس کنفیشن کا ذکر کرتے تھے جس میں انہوں نے شریف برادران کے لئے پیسہ غیر قانونی طور پر باہر بھجوانے کا تحریری اعتراف کیا تھا اور اب خان صاحب کے تازہ انکشاف کے مطابق اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کرتے ہوئے کروڑوں ڈالر دبئی منتقل کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا کو اپنے اعداد و شمار بھی درست کرنے کی ضرورت ہے۔ بعض میڈیا گروپ اسے چالیس کروڑ ڈالر، بعض چالیس کروڑ روپے جبکہ ڈار صاحب کے مطابق انہوں نے چالیس لاکھ ڈالر بیٹوں کو دیئے تھے۔

بہرحال اعداد و شمار چاہے جو بھی ہوں معاملہ منی لانڈنگ کا ہے۔ منی لانڈرنگ ایک ایسا عمل ہے جس کے ذریعے سیاہ دھن کو سفید دھن میں تبدیل کیا جاتا ہے یا یوں کہئے کہ اس عمل کی مدد سے پیسے کے حصول کے اصل اور مجرمانہ ذریعہ پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے، یعنی جب کسی غیر قانونی ذریعے سے بہت ساری دولت کمائی جاتی ہے تو ایسی دولت کمانے والے کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی مجرمانہ کارروائی نہ کسی کی نظر میں آئے اور نہ ہی کمائے جانے والے پیسے کی غیر قانونی حیثیت عیاں ہوں اور نہ ہی ان کی اپنی نشاندہی ہو سکے، اس لئے مجرم اپنی غیر قانونی طور پر کمائی ہوئی دولت کا ناجائز ذریعہ چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے پیسے کو ایک جگہ سے کم توجہ حاصل کرنے والی دوسری جگہ منتقل کرکے اس کی ابتداء کو چھپانا چاہتے ہیں، جو منی لانڈرنگ کہلاتا ہے۔

اپنی نوعیت کے اعتبار سے منی لانڈرنگ خود بھی ایک غیر قانونی سرگرمی ہے، کیونکہ اس کے ذریعہ غیر قانونی طور پر کمائی گئی دولت کی بڑی تعداد کو مختلف جگہوں پر منتقل کرکے اس کی غیر قانونی نوعیت کو ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ عمران خان کے تازہ انکشافات کے بعد اسحاق ڈار نے نے چیئرمین تحریک انصاف کو خط لکھ کر جواب دیا کہ یہ رقم انہوں نے اپنے بیٹوں کو اپنی ذاتی اور قانونی آمدن سے قرض حسنہ دی تھی جو بعد میں واپس لوٹا دی گئی ہے۔

ڈار صاحب کے اپنے دفاع میں بیانات اور پی ٹی آئی چیئرمین کو لکھے گئے خط کے بعد تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے خط میں پی ٹی آئی کے مؤقف کو تسلیم کر لیا ہے اور اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو کروڑوں ڈالر منتقل کیے ہیں، جبکہ محترم رئوف کلاسرا صاحب نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ٹیکس دینے کا وقت آیا تو اسحاق ڈار صاحب نے چالیس کروڑ ڈالر اپنے بیٹوں کو قرض حسنہ دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیر خزانہ کے بیانات میں اگر فرق ہے تو صرف اتنا ہے کہ عمران الزام مزے لے لے کر لگاتے ہیں اور اس کے جواب میں ڈاصر صاحب کے لب و لہجے میں جھنجھلاہٹ صاف دکھائی دیتی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے ڈار صاحب کے حق میں جو گواہی دی ہے اس کے مطابق انہوں نے اپنے بیٹے کو رقم بطورِ قرض دی تھی جو بینکنگ چینل کے ذریعے واپس بھیج دی گئی ہے مگر عمران خان صاحب اس بات کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈار صاحب کے حق میں دی گئی اس گواہی سے یہاں تک بات سمجھ آ گئی ہے کہ ڈار صاحب کے ڈالر ”قانونی” ہو گئے ہیں جبکہ عمران خان کا ان پر الزام غلط ثابت ہو گیا۔

ڈار صاحب ایک طرف یہ جواز فراہم کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنی ذاتی اور قانونی آمدنی سے بیٹوں کو رقم فراہم کی تھی مگر دوسری طرف جب خان صاحب اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو وزارت خزانہ ڈار صاحب کے اثاثے ظاہر کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیتی ہے۔ ڈار صاحب اگر سمجھتے ہیں کہ ان کی دولت واقعی قانونی ہے اور انہوں نے ٹیکسوں سے بچنے کیلئے دولت بیرون ملک منتقل نہیں کی اور بطورِ رکن پارلیمنٹ وہ باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کراتے رہے ہیں تو انہیں خان صاحب کا ذرائع آمدن سامنے لانے اور باقاعدگی سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا مطالبہ تسلیم کرنا ہوگا، کیونکہ سوال آمدنی کے حلال یا حرام کا نہیں، آمدنی پر ادا کئے گئے ٹیکس کا ہے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
New Zealand
Previous Post بولٹ نے آسٹریلیا کے پیچ ڈھیلے کر دئیے، 151 پر کینگروز اننگز کا خاتمہ
Next Post کرکٹ مگر یوسفی کی زبانی
Syed Anwer Mahmood

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.