yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عراق: انتخابات میں مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد کی واضح برتری

Web Editor May 15, 2018 1 min read
Iraq: A clear edge of the political alliance of Mashdi-e-Sadr in the electionsIraq: A clear edge of the political alliance of Mashdi-e-Sadr in the elections
Share this:

بغداد: عراق میں ہونے والے انتخابات کے نتائج میں عراق میں امریکا کی موجودگی کے سب سے بڑے مخالف اور امریکی افواج کے خلاف لڑنے والی ملیشیا کے سابق سربراہ مقتدیٰ الصدر کی جماعت ’استقامہ‘، عراق کی کمیونسٹ پارٹی اور دیگر 5 سیکولر نظریات کی حامل جماعتوں پر مشتمل ’سائرون‘ نامی انتخابی اتحاد نے انتخابات میں واضح برتری حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔

عراق کے 18 میں سے 16 صوبوں میں ووٹوں کی گنتی کے بعد ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا ہادی العامری کا ’فتح‘ نامی اتحاد دوسرے جبکہ موجودہ وزیراعظم کی حیدرالعابدی کا ’نصر‘ نامی Iraq: A clear edge of the political alliance of Mashdi-e-Sadr in the electionsIraq: A clear edge of the political alliance of Mashdi-e-Sadr in the electionsانتخابی اتحاد تیسرے نمبر پر رہا، بقیہ 2 صوبوں کردش ڈوہک اور کرکُک میں مقدیٰ الصدر نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا تاہم اس سے ان کی کامیابی پر اثر نہیں پڑے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے  کے مطابق مقتدیٰ الصدر 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد متحرک نظر آئے اور مسلسل امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ان کے عسکری گروپ مہدی ملیشیا نے دو مرتبہ امریکی افواج کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے کارروائی بھی کی، جس پر 2006 اور 2007 میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران ہزاروں افراد کے قتل کا بھی الزام ہے۔

عراقی حکومت کے جانب سے مقتدیٰ الصدر کی اہل تشیع مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی مہدی ملیشیا کے مبینہ طور پر سنی افراد کے قتل میں ملوث ہونے پر کریک ڈاؤن کے بعد مقتدیٰ الصدر ایران فرار ہوگئے اور 2011 تک وہاں مقیم رہے، تاہم حالیہ سالوں میں انہوں نے ایران سے دوری اختیار کر کے اپنے آپ کو بحیثیت عراقی قوم پرست اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والے رہنما کے طور پر پیش کیا۔

امریکی اخبار  کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے عراق پر قبضے کے خلاف مہدی ملیشیا کی عسکری کارروائیوں کے پیش نظر سابق امریکی صدر جارج بش، مقتدیٰ الصدر کو دشمن قرار دے چکے ہیں اور امریکی فوج کے ہاتھوں ان کے قتل پر بھی متعدد مرتبہ غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ ان کے عسکری گروپ کے جنگجووں نے عراق میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں بھرپور حصہ لیا اور ان میں سے کئی جنگجو اب باقاعدہ طور پر عراقی فوج کا حصہ ہیں۔

یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کے اتحاد کی کامیابی سے امریکا کی عراق کے بارے میں حکمت عملی میں تبدیلی آسکتی ہے تاہم ابھی امریکی حکام اس حوالے سے پریشان نہیں لیکن غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

تاہم اب ان کے موقف میں خاصی تبدیلی آچکی ہے اور ان کے ترجمان کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکی افواج کی جانب سے عراقی فوجیوں کو تربیت فراہم کرنے کے معاہدے کی پاسدرای کریں گے، اس کے علاوہ گزشتہ برس جولائی میں انہوں نے سعودی عرب کا دورہ کر کے ولی عہد سے بھی ملاقات کی تھی۔

اس سے قبل مقتدیٰ الصدر ایک سخت گیر موقف رکھنے والے مذہبی رہنما کے طور پر مشہور تھے، جب کے مغربی ذرائع ابلاغ بھی انہیں بنیاد پرست رہنما قرار دے چکے تھے۔

علاوہ ازیں ان کے اتحاد میں شامل دیگر جماعتیں بھی امریکی افواج کے ساتھ لڑائی میں شامل رہیں، تاہم اب وہ بھی عراق میں فوجی تربیت کی فراہمی کے سلسلے میں امریکی افواج کی عراق میں موجودگی کی حامی ہیں۔

دوسری  کی رپورٹ کے مطابق عراق میں داعش کے خاتمے کے بعد ہونے والے یہ پہلے عام انتخابات تھے جس میں ووٹر ٹرن آؤٹ صرف 44.52 فیصد رہا، جو 2014 میں ہونے کے مقابلے میں 15 فیصد کم تھا۔

اب تک کے نتائج کے مطابق سائرون نے 13 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر کے پارلیمنٹ کی 329 میں سے 54 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Women Wardens again active 4 years after at the streets of Lahore
Previous Post لاہور کی سڑکوں پر 4 سال بعد خواتین وارڈنز پھر فعال
Next Post ملیکہ شراوت ’کانز‘ میں قید
In addition to imprisonment in 'Kanz'

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.