yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایران سعودی تعلقات میں پہلی ترجیح پاکستان کے مفادات ہیں

Yes 1 Webmaster January 11, 2016January 11, 2016 1 min read
Sartaj Aziz
Share this:
Sartaj Aziz
Sartaj Aziz

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
پاکستان کے مشیرخارجہ سر تاج عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے لئے وقت آنے پر اپنا کردار ادا کرنے کا عندیہ دیتے ہوے کہا ہے کہ پاکستان اپنے مفادات کا تحفظ کرے گاسعودی عرب اورایرن معاملات میں پہلی ترجیح پاکستان کے مفادات ہیں۔پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سالمیت پر اگر آنچ آئی تو پاکستان سعودی عرب کا بھر پور دفاع کرے گا۔مبصرین کا اور مشیرِ خاجہ دونوںکاکہنا ہے کہ حالات بتا رہے ہیں کہ سعودی عرب اور ایران کشیدگی سے دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اسلامی دنیا کو تنائو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سعودی عرب اور ایران کی کشمکش صدیوں پرانی چلی آرہی ہے۔مگر ہماری کوشش ہے کہ ریاض اور تہران کے درمیان کشیدگی کم ہو۔اور کوشش ہے کہ مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ نہ دیا جائے،پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر احتیاط سے کام لینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

سعودی عرب اور ایران کا ایک دوسرے پر اشتعال انگیزی پھیلانے کا الزم سامنے آرہا ہے۔سعودی وزیرِخارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ اشتعال انگیزی ریاض یا خلیج کونسل نہیں پھیلا رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اگر اپنی پالیسیاں تبدیل نہ کیں تو مزید اضافی اقدامات کریںگے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنے سفارت خانے پر حملے کے خلاف او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ جس پر کہ خلیج تعاون کونسل نے اپنے ایک اجلاس کے بعد ایران پر سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوے اس کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دوسری جانب ایران نے حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹہراتے ہوے اقوام متحدہ کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھانانہیں چاہتا ہے۔لیکن سعودی عرب مسلکی منافرت کو ہوا دے رہا ہے۔….حالانکے سعودی عرب کے مشرقی صوبے سے تعلق رکھنے والے شیخ نمر النمر کے سلسلے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سعودی عرب کے مشرق میں القطیف اور الاحاء کو کے علاقوں کوسعودی عر ب سے الگ کرنا چاہتے تھے ۔جس کیلئے وہ مسلسل جدوجہدبھی کر رہے تھے۔ ایران سعودی تصادم خطے کے لئے ہی نہیںبلکہ ساری اسلامی امہ اور دنیا کے لئے تشویشناک ہے۔

Saudi Arabia,Iran Conflict
Saudi Arabia,Iran Conflict

شیخ نمر کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والوں کو سعودی سفارتی مشن پر حملے سے روکنا ایرانی حکومت کی ذمہ داری تھی جو ایرانی حکومت نے پوری نہیں کی۔تہران کے سفارت خانے اور مشہد میں سعودی کونسولیٹ میں آٹش زنی اور توڑ پھوڑ کے بعد ایرانی صدر حسن روحانی کا ان حملوں پر مذمتی بیان اور چند مظاہرین کی گرفتاری بے اثر ثابت ہوئی جو بگڑتے ہوے حالات کو سنبھال نہ سکا۔سعودی عرب سے اظہارِیکجہتی کی غرض سے بحرین، سوڈان اور کویت نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے ہیں۔اور یو اے ای میں دوبئی نے اپنے ایران سے تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایران سعودی عرب تعلقات شروع سے نرم گرم چلے آرہے ہیں۔1987میں حج کے موقعے پر ہونے والے ہنگامے میں چار سو کے قریب شیعوں کی ہلاکت پر بھی مشتعل لوگوں نے تہران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ کر دیا تھا جس سے ان دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔اور سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔…..اسی طرح 2015کے حج کے دوران بھگدڑ میں ساری دنیا کے دو ہزار کے قریب عازمینِ حج کے شہید ہونے کے بعد ایران کیجانب سے سعودی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو خوب ہوا دی گئی،جس سے سعودی عرب اور ایران تعلقات میںایک مرتبہ پھر کشیدگی پیدا ہوگئی۔

اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ایران نے اسرائیل کے قیام کے بعد مسلم امہ سے اختلاف کرتے ہوئے رضا شاہ پہلوی کے دور میں نا صرف اسرائیل کو تسلیم کر لیا بلکہ اس کا سفارتخانہ بھی ایران میں کھولنے کی اجازت دے کرعرب مسلمانوں سے صر یح اختلاف کا آغاز تو 1948 میںہی کر دیا تھا۔

موجودہ صورتِ حال میںسب سے زیادہ متاثر پاکستان ہی کے ہونے کے خدشات موجود ہیں۔تعلقات کے حوالے سے ایران کوصر ف ایک کریڈت جاتا ہے کہ وہ ہمارا ہمسائیہ ہے۔عرب ملکوں کی جانب سے 34ملکوں کا اتحاد میں بھی ایران کو شامل نہ کرنا بھی ایران ہضم نہیں کر سکا۔اس بات سے بھی کسی کو انکار کا چارا نہیں کہ سعودی عرب ہمارے ہر سرد گرم موسم میں ہمارے شانے سے شانہ ملا کر کھڑا رہا ہے۔

وہ چاہے ایٹمی دھماکوں کا معاملہ ہو یا پاکستان کی اقتصادی ناکہ بندی کا معاملہ ہو یا ہمارے اوپر جنگیں مسلط کی گئی ہوں یا قدرتی آفات کا معاملہ ہو۔جو ہمارے حق میں حمایت پر کسی بھی دبائو کو خاطر میں نہیںلایا۔بلکہ ایران نے تو اپنے مفادات سمیٹ کر اور ایٹمی ٹیکنالوجی حاصل کر کے پاکستان کے ایٹم بم کے موجد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے خلاف وہ کھیل کھیلا جس کو مسلمان تاریخ کبھی فراموش نہ کر سکے گی۔ مگر ہماری جانب سے پھر بھی لب کشائی نہ کی گئی۔ یہ امر بھی ناقابلِ فراموش ہے کہ ایران عراق جنگ کے دوران پاکستان نے اپنے آپ کو اس کشمکش سے دور رکھا۔مگر اس کے باوجود بھی ایران کی جانب سے ہمارے رویئے پر کو ئی مثبت ردِ عمل یا گرم جوشی دیکھنے میں نہیں آئی۔ایران ہمارے دشمنوں کا دوست رہا ہے۔

یہ بھی عجیب بات ہے کہ پاکستانی دونوں ملکون سے اپنے اپنے پیرائے میں محبت کارویہ روا رکھتے ہیں ۔مگر دونوں ممالک اور ان کے لوگ پاکستانیوں کو اپنے ماضی کے فخر پر گھنڈ کا شکار ہونے کی وجہ سے عزت و وقار کی نظر سے کبھی بھی نہیں دیکھتے ہیں۔ہیںجو خصوصاََ پاکستان کے لوگوں کو اپنے سے کمتر اور خود کو انتہائی برتر تصور کرتے ہیں ۔خاص طور پر پاکستانی زائرین چاہے و ہ عمرے پر گئے ہوں یا ایران میں زیارتوں پرگئے ہوں ،ان کو حقارت کی نظروں سے دونوں ملکوں میں دیکھا جاتاہے۔مگر اس کے باوجود ہم جذباتی لوگ ان دونوں کی حقارتوں کو فراموش کئے رہتے ہیں۔ مگر جب ان کی ضرورت ہوتی ہے تو ہم ان کے مسلکی معاملات پر انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں۔ماضی کے ایران کے بعد آج کے عرب ممالک میں سے بعض نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہوا ہے ۔مگر ہم فلسطینی کاذ سے آج بھی ماضی کی طرح جڑے ہوے دکھائی دیتے ہیں۔

افغانستان کے حوالے سے پاکستان جو حکمتِ عملی اختتیار کرتا ہے اُس کی تائد سعودی عرب کی جانب سے بلا جھجھک کی جاتی ہے۔اس کے برخلاف ایران ہندوستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوتا ہے۔جس وقت پاکستان نے پوری دنیا کو ناراض کر کے ایٹمی دھماکے کئے تو ساری دنیا کی مخالفتون کے باوجود سعودی عرب نے پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ ہونے سے بچانے میں مغرب کی ناراضگی کے باوجود ہماری دامے درہمے سخنے ہر لحاظ سے مدد کی۔اور سعودی عرب ہی وہ ملک تھا جس نے پاکستان کے ایٹمی قوت بننے پر جشن منایا تھا۔آج بھی مغربی میڈیا خبر دے رہا ہے کہ ایرانی انٹیلی جینس کے لوگ شام میں لڑنے کے لئے پاکستان سے تنخواہ دار گوریلے بھرتی کرا کر بھیج رہی ہے۔جس سے صرف مسلمانوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے۔

کیا ایران اس بات سے انکار کرے گا کہ امریکہ نے سویت یونین کے خلاف پاکستان کی سر زمیں استعمال کی ۔مگر امریکہ کے زبردست دبائو کے باوجودپاکستان ایران کے خلاف کبھی بھی استعمال ہوا؟ ایران نے ہندوستان کو افغانستان میں اپنا اسٹریٹجک حصہ دار بنایا ہوا ہے۔افغانستان کے سلسلے میں ایران ہمیشہ پاکستان کامخالف رہا ہے،اور ہندوستان کا حلیف رہا ہے۔اس کے برعکس سعودی قیادت اور ان کے ہمنوا عرب ممالک ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے دکھائی دیئے ہیں۔پاکستان پر احسانات کے لحاظ سے ایران کے مقابلے میںعربوں کا حصہ بہت زیادہ بڑاہے۔ اور اکثر امور میںایران کی حکمتِ عملی افغانستان میں پاکستان کی مخالفت میں ہوتی ہے۔

سعودیہ اور ایران کے معامے پر یہ امر اطمنان بخش ہے کہ امریکہ اور جرمنی نے دونوں ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوے اپنے سفارتی تعلقات بحال کریں اور اپنے مسائل کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔دوسری جانب روس کے صدر پیوٹن نے ایران و سعودی عرب تنازعے پرمصالحت کرانے کی پیشکش کی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان بھی اپنے حصے کا کردار ادا کرنے پر ہر آن آمادہ ہے۔مگر ایران کی خاطر ہم اپنے سچے ہمدرد بھائی سعودی عرب کی مخالفت مول نہیں لے سکتے ہیں۔ایران خاص طور پر ،اور سعودی بھی اپنی حکمتِ عملی کو بہتر سمت میں لاکر اپنے معاملات کو ماضی کی طرح مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر ی حل کرنے کا راستہ ہموارکریں۔ماضی کی طرح موجودہ تنازعے کو بھی دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت سے حل کرنے میں دیر نہیں کیجانی چاہیئے اور ہر جانب سے تدبر کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے۔اس میں پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Shabbir Khurshid
Shabbir Khurshid

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
shabbir23khurshid@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Previous Post لیونارڈو،بری لارسن نے بہترین اداکاری پر گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیے
Next Post پٹھان کوٹ حملہ: تحقیقات کیلئے بھارت کے دیے گئے فون نمبر غیر رجسٹرڈ نکلے

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.