yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایران کے وزیرخارجہ اہم دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، آرمی چیف اور وزیراعظم کے علاوہ وزیرخارجہ سے ملاقات ہوگی

MH Kazmi November 9, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف آج(منگل) کو اہم دورے پراسلام آباد پہنیں گے، ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی مسائل پر بات چیت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ دورہ عظیم اسلامی سکالر اورعالمی شاعر اورمسلم اتحاد کے انتھک داعی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے جو کہ دونوں اقوام کو باہم جوڑنے کے حامی تھے۔ ایران کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ آج 10 نومبر (منگل) کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔یہ دورہ موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال کی وجہ سے انتہائی اہمیت حاصل ہے اور یہ ان کے دیگر دوروں سے بہت مختلف ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق دورہ پاکستان سے پہلے جواد ظریف کا اس ٹوئٹر پیغام، پاکستانی قوم کیساتھ ایرانی قوم کی دوہری دوستی کا پیغام ہے۔ایران کا سب سے زیادہ آباد اور طاقتور پڑوسی، اور ایران کا اسٹریٹجک شراکت دار جس میں تجارتی اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کی بڑی صلاحیت ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ منگل کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب “شاہ محمود قریشی” سمیت وزیراعظم “عمران خان” سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کی صدرات کے دوران 10 بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔

اگرچہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین دوطرفہ اور دوستانہ تعلقات کو کبھی بھی علاقائی معاملات سے نہیں منسلک کیا گیا ہے اور دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کو کبھی بھی تیسری پارٹی کے ذریعہ ٹرانس علاقائی عوامل سے متاثر ہوئے نہیں ہونے دیا ہے۔لیکن بین الاقوامی میدان میں حالیہ واقعات بشمول ایک طرف واشنگٹن میں یکطرفہ رویہ اپنانے والی اور پابندیوں کے نشے میں دھت حکومت کا خاتمہ اور دوسری طرف اسلام آباد- واشنگٹن تعلقات کی نوعیت کی وجہ سے ایرانی وزیر خارجہ کے کل کا دورہ پاکستان، ان کے دیگر دوروں سے الگ اور مختلف ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق، جنوری 1985 میں ایران کے اس وقت کے صدر کے طور پر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا پاکستان کا تاریخی دورہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاک ایران تعلقات، دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان محض تعلقات سے بالاتر ہے؛ پاکستانی عوام نے اس دورے کا شاندار اور مثالی خیر مقدم کیا۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے دورے پاکستان نے پاکستانی عوام کے دل و جان پر بہت گہرا اثر پڑا۔تہران اور اسلام آباد کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت سے متعلق میں ایک اور نکتہ یہ ہے کہ ایران پہلا ملک تھا جس نے 1947 میں پاکستان کی آزادی کو تسلیم کیا اور اس کے بدلے میں یہ پاکستان ہی تھا جو 1978 میں اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کو تسلیم کیا۔

اسلامی انقلاب کی فتح کے دوران اور اس کے بعد دونوں دوست ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ دوستی، باہمی احترام اور اعتماد پر قائم رہے ہیں اور اگر چہ سرحدوں میں بعض دشمن عناصر اور انتہاپسند لوگ، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں تا ہم لیکن دونوں فریقین نے تعلقات کو برقرار رکھنے اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ہمیشہ بات چیت کے ذریعے ان امور پر قابو پالیا ہے۔

لیکن، آج دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات مطلوبہ سطح پر نہیں ہیں؛ ان دونوں ملکوں کی مجموعی آبادی 300 ملین سے زیادہ ہے اور تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافے کیلئے دونوں ملکوں میں بڑی صلاحتیں موجود ہیں۔توانائی، صنعت، زراعت، تیل اور پیٹرو کیمیکلز، ڈیری کی مصنوعات، کھیلوں اور طبی سامان، تعلیمی تعاون اور طلبا کے تبادلے، سیاحت، تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات وغیرہ کے شعبوں میں ایران اور پاکستان کی باہمی اور تکمیلی صلاحیتوں اتنی زیادہ ہیں کہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ اگر ان صلاحیتوں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے تو، ایران اور پاکستان کو دو تکمیل کرنے والے ممالک کی حیثیت سے، مختلف شعبوں میں اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے دیگر ممالک کی کم سے کم ضرورت ہوگی۔

اس کے علاوہ چابہار اور گوادر بندرگاہوں کی ترقی ایک بہت بڑی تکمیلی صلاحیت ہے جو اگر ہم قریب سے اور منفی مسابقت کے احساس کے بغیر دیکھے تو دونوں ممالک اور خطے کی ترقی کے لئے ایک بہت ہی سازگار میدان ثابت ہوسکتی ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان بے پناہ صلاحیتوں کے پیش نظر دونوں ملکوں کے درمیان اڑھائی ارب ڈالر کا تجارتی حجم مناسب نہیں ہے لہذا تجارتی تعلقات کا فروغ ایک ایسا مسئلہ جس پر خصوصی توجہ دینی کی ضرورت ہے

ایران کے نقطہ نظر سے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت کی روشنی میں ایران اور اس کے ہمسایہ ممالک کے مابین جامع تعاون کو مستحکم کرنا ایک بنیادی ضرورت ہے اور تہران – اسلام آباد تعلقات اس اصول سے مستثنی نہیں ہیں۔

Top-level talks on bilateral & regional issues with brothers FM @SMQureshiPTI
, Army Chief Gen. Bajwa & PM @ImranKhanPTI
tomo in Pakistan.

Visit follows #IqbalDay, celebrating great Islamic scholar, intl poet & tireless promoter of Muslim unity who ties together our two nations.

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ماہر صحت ڈاکٹر محفوظ علی کی زیر نگرانی نیو مری میں فری ھومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد
Next Post امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکریٹری دفاع کو فارغ کردیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.