yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

اقبال اور عشق رسولۖ

Yes 2 Webmaster November 10, 2015 1 min read
Allama Iqbal
Share this:
Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

تحریر: کامران غنی صبا
محبت رسولۖ عین ایمان ہے۔قرآن کریم کی بے شمار آیات اور متعدد احادیث مبارکہ سے اطاعت و محبت رسولۖ کی اہمیت و فضیلت معلوم ہوتی ہیں۔چنانچہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
قُلْ اِنْ کَانَ اٰبَآئُ کُمْ وَ اَبْنآَئُ کُمْ وَ اِخْوَانُکُمْ وَ اَزْوَاجُکُمْ وَ عَشِیْرَتُکُمْ وَ اَمْوَالُ نِ اقْتَرَفْتُمُوْھَا وَ تِجَا رَةُ تَخْشَوْنَ کَسَادَھَا وَ مَسٰکِنُ تَرْضَوْنَھَآ اَحَبَّ اِلَیْکُمْ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوْلِہ وَ جِھَادٍ فِیْ سَبِیْلِہ فَتَرَبَّصُوْ حَتّٰی یا تِیَ اللّٰہُ بِاَمْرِہ۔ وَاَللَّہُ لَا یَھْدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیْنَ۔ (التوبہ 24)

(ائے نبیۖ،کہہ دیجیے کہ اگر تمہارے باپ، اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی، اور تمہاری بیویاں ، اورتمہارے عزیز و اقارب، اور تمہارے وہ مال جو تم نے کمائے ہیں، اور تمہارے وہ گھر جو تم پسند کرتے ہو، تم کو اللہ اور اس کے رسولۖ اور اس کی راہ میں جہاد سے عزیز تر ہیں تو انتظار کرو یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ تمہارے سامنے لے آئے ،اور اللہ فاسق لوگوں کی رہنمائی نہیں کیا کرتا۔)

نیز فرمایا:
قُلْ اِنْ کُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْکُمُ اللّٰہُ وَیَغْفِرْلَکُمْ ذُنُبَکُمْ۔ وَاللّٰہُ غَفُوْرُ رَّحِیْمُ۔ (ال عمران 31)
(کہہ دو، اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو،اللہ تم سے محبت کرے گا اور تمھارے گناہوں کو بخشے گا۔اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے۔)
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰہَ۔ وَمَنْ تَوَلّٰی فَمَآ اَرْسَلْنٰکَ عَلَیْھِمْ حَفِیْظًا۔ (النسآء 80)
(جس نے رسولۖ کی اطاعت کی اس نے دراصل خدا کی اطاعت کی۔ اورجو منھ موڑ گیا ، تو بہرحال ہم نے تمھیں اُن لوگوں پر پاسبان بنا کر تو نہیں بھیجا ہے۔)

Allama Iqbal
Allama Iqbal

اسی طرح متعدد حدیثوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کو ایمان کا لازمی جز قرار دیا گیاہے۔بخاری و مسلم کی مشہور حدیث ہے:
”لا یُوء من احد کم حتی اکون احب الیہ من والدہ و ولدہ والناس اجمعین۔”
(تم میں سے کوئی ایمان میں اس وقت تک کامل نہیں ہو سکتا جب تک کہ میری محبت اس کے دل میں اس کے باپ،بیٹے اورتمام انسانوں سے بڑھ کر راسخ نہ ہو جائے۔)
قرآن کریم کی ان ہی آیات اور سیرت پاکۖ کے غائر مطالعہ نے علامہ اقبال کو ایک سچا عاشق رسول بنا دیا۔ایک ایسا عاشق رسول کہ اسم ‘محمدۖ’ سنتے ہی جس کی آنکھوں سے بے اختیار آنسو رواں ہو جاتے اور دل بے تاب و بے قرار ہو جاتا۔فقیر سید وحید الدین ”روزگار فقیر” میں لکھتے ہیں:-

”ڈاکٹر صاحب کا دل عشق رسولۖ نے گداز کر رکھا تھا۔زندگی کے آخری زمانے میں تو یہ کیفیت اس انتہا کو پہنچ گئی تھی کہ ہچکی بندھ جاتی تھی اور وہ کئی منٹ تک مکمل سکوت اختیار کر لیتے تھے تاکہ اپنے جذبات پر قابو پا سکیں اور گفتگو جاری رکھ سکیں۔”
(روزگار فقیر جلد اول ص:94-95،مطبوعہ سپننگ ملز کراچی 1964)

علامہ اقبال کا یہی حب رسولۖ ہمیں ان کی اردو واور فارسی شاعری میں بھی نظر آتا ہے۔اپنی شاعری کو فیضان رسولۖ قرار دیتے ہوئے وہ کہتے ہیں
تب و تاب دل از سوز غم تست
نوائے من ز تاثیر دم تست
(میرے دل میں جو گرمی اور بے تابی ہے آپ کے سوز غم کی بدولت ہے۔میرے نالے آپ ہی کی توجہ کا فیضان ہے۔)

دوسری جگہ فرماتے ہیں
مرا ایں سوز از فیض دم تست
بتاکم موج مئے از زم زم تست
خجل ملک جم از درویشی من
کہ دل در سینہ من محرم تست

(مجھے جو سوز عطا ہوا ہے وہ آپ ہی کا فیضان ہے۔میرے انگوروں کی بیل میں جو شراب ابل رہی ہے وہ آپ ہی کے زمزم سے نکلی ہے۔میری درویشی سے مملکت کسری و جمشید بھی شرماتی ہے کیوں کہ میرے سینے میں جو دل ہے وہ آپ ہی کے اسرار کا محرم ہے۔)

Ishaq
Ishaq

علامہ اقبال کی نظروں میں عشق ہی حاصل دنیا و دین ہے اور اس کا سرچشمہ وہ ذات اقدس ہے جس کے طفیل سارے عالم کی تخلیق ہوئی اور جس کی وجہ سے یہ دنیا قائم ہے۔اقبال کے ان اشعار کو پڑھیے اور محسوس کیجیے کہ شاعر نے جب یہ اشعار کہیں ہوں گے تو اُس کے دل کی کیا کیفیت ہوگی
جہاں از عشق و عشق از سینۂ تست
سروش از مئے دیرینۂ تست
جز ایں چیزے نمی دانم ز جبریل
کہ او یک جوہر از آئینۂ تست

(دنیا عشق کی دولت سے قائم ہے اور عشق کی دولت آپۖ کی سینہ مبارک سے حاصل ہوتی ہے۔اس عشق میں سرور اس شراب کہن سے پیدا ہوتاہے جو آپۖ نے کشید فرمائی اور پلائی۔مجھے جبرئیل کی باببت بھی صرف اتنا معلوم ہے کہ جبرئیل بھی آئینہ ء رسالتۖ کے ایک جوہر کا نام ہے۔)
علامہ اقبال کا حب رسولۖ اس کمال پر پہنچا ہوا ہے کہ بسا اوقات فرط جذبات سے مغلوب ہو کر وہ اپنی اور مسلمانان عالم کی بے بسی و بکسی کی فریاد براہ راست رحمت للعالمین کے حضور کرنے لگتے ہیں۔ایسا معلوم ہوتا ہے گویا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے روبرو تشریف فرما ہیں اور آپ ان سے دستگیری اور فریاد رسی کی التجاء کر رہے ہیں۔چند اشعار ملاحظہ ہوں
تو ائے مولائے یثرب آپ میری چارہ سازی کر
مری دانش ہے افرنگی مرا ایمان زناری

کرم ائے شہہ عرب و عجم کہ کھڑے ہیں منتظر کرم
وہ گدا کہ تونے عطا کیا ہے جنھیںدماغ قلندری

شیرازہ ہوا ملت مرحوم کا ابتر
اب تو ہی بتا تیرا مسلمان کدھر جائے

Hazrat Abu Baker Sadiq
Hazrat Abu Baker Sadiq

دگرگوں کرد لادینی جہاں را
ز آثار بند گفتند جاں را
ازاں فقرے کہ با صدیق داری
پشورے آور ایں آسودہ جاں را
(ساری دنیا کو لادینی نے دگرگوں کر دیا ہے۔حد تو یہ ہے کہ دنیا والے روح کو بھی جسم کے آثار میں شمار کرنے لگے ہیں۔جو فقر آپ نے حضرت ابوبکر صدیق کو بخشا تھا اس سے ہماری بے حس روحوں میں سوز وحرکت پیدا فرما دیجیے۔)

فقیرم از تو خواہم ہر چہ خواہم
دل کوہ خراش از برگ کاہم
مرا درس حکیماں درد سر داد
کہ من پروردئہ فیض نگاہم
(میں فقیر ہوں اور جو کچھ طلب کرتا ہوں آپ ہی سے طلب کرتا ہوں۔میں گھاس کا ایک تنکا ہوں ،اس کی ایک پتی سے پہاڑ جیسا سنگین اور مستحکم دل تراش دیجیے۔دانشمندوں اور فلسفیوں کی کتاب نے مجھے درد سر اور پریشاں خیالی کے سوا کچھ نہ دیا اس لیے کہ میں آپ کی نگاہوں سے فیض یافتہ ہوں۔)

دعویٰ عشق اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک اتباع و اطاعت محبوب نہ ہو۔صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین آپۖ کے ہر فعل و عمل پر نظر رکھتے اور دل و جان سے ان کی تقلید کرتے۔حضرت عبد اللہ ابن عمر جب حج کو جاتے تو بلا کسی ظاہری سبب کے جا بجا رکتے یا اٹھتے ،بیٹھتے جاتے۔کسی نے اس کی وجہ دریافت کی تو آپ نے جواب دیا کہ میں نے حضورۖ کو سفر حج میں جس جگہ جس حالت اور جس انداز میں دیکھا ، میں چاہتا ہوں کہ ان طریقوں پر جوں کا توں عمل کروں۔اسی طرح عبد اللہ ابن مسعود ایک مرتبہ جمعہ کے لیے مسجد میں آئے تو حضورۖاس وقت خطبہ دے رہے تھے۔یکایک ان کے کان میں حضورۖ کی آواز آئی کہ ” بیٹھ جائو” حضرت عبد اللہ ابن مسعود اس وقت دروازے پر تھے سنتے ہی وہیں بیٹھ گئے۔حضورۖ نے جب آپ کو بیٹھے دیکھا تو فرمایا ‘ ائے ابن مسعود آگے آ جا۔’

Atate Rasool
Atate Rasool

علامہ اقبال نے سیرت رسولۖ و صحابہ کا بغائر مطالعہ کیا تھا ۔وہ جانتے تھے کہ بغیر اطاعت رسول کے قربت رسول بلکہ قربت خدا بھی ممکن نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں
در اطاعت کوش ائے غفلت شعار
می شود از جبر پیدا اختیار
ناکس از فرماں پذیری کس شود
آتش ار باشد ز طغیاں خس شود
(ائے غافل اطاعت میں سرگرم رہ۔اسی جبر ہی سے تو اختیار کا رتبہ حاصل ہوتاہے۔اتباع اور فرماں برداری سے نااہل بھی اہل بن جاتے ہیں۔آگ بھی ہو تو اس کے شعلے بجھ جاتے ہیں۔)
علامہ اقبال نے سنت رسولۖ کی پیروی کو اپنا شیوئہ حیات بنا لیا تھا۔محمد حسنین سید نے مولانا مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے اپنی کتاب ‘جوہر اقبال’ میں ایک عجیب اور بصیرت افروز واقعہ بیان کیا ہے۔جس سے علامہ اقبال کے جذبہ شوق و اطاعت رسول کا اندازہ ہوتا ہے۔

لکھتے ہیں:-
”پنجاب کے ایک دولت مند رئیس نے ایک قانونی مشورے کے لیے اقبال اور سر فضل حسین اور ایک دو مشہور قانون دان اصحاب کو اپنے ہاں بلایا، اور اپنی شاندار کوٹھی میں ان کے قیام کا انتظام کیا۔رات کو جس وقت اقبال نے اپنے کمرے میں آرام کرنے کے لیے گئے تو ہر طرف عیش و تنعم کے سامان دیکھ کر، اور اپنے نیچے نہایت نرم اور قیمتی بستر پا کر معاً ان کے دل میں یہ خیال آیا کہ جس رسول پاکۖکی جوتیوں کے صدقے میں آج ہم کو یہ مرتبے حاصل ہوئے ہیں ، اس نے بوریے پر سو کر زندگی گذار دی تھی۔یہ خیال آنا تھا کہ آنسوئوں کی جھڑی بندھ گئی۔اسی بستر پر لیٹنا ان کے لیے نا ممکن ہو گیا۔اٹھے اور برابر کے غسل خانے میں جا کر ایک کرسی پر بیٹھ گئے،اور مسلسل رونا شروع کر دیا۔جب ذرا دل کو قرار آیا تو اپنے ملازم کو بلوا کر پنا بستر کھلوایا ، اور ایک چارپائی اسی غسل خانے میں بچھوائی۔اور جب تک وہاں مقیم رہے ، غسل خانے ہی میں سوتے رہے۔یہ وفات سے کئی برس پہلے کا واقعہ ہے۔”

(محمد حسنین سید ۔ ”جوہر اقبال” ۔ص 39-40،مطبوعہ مکتبہ جامعہ دہلی 1938)
الغرض علامہ اقبال کی زندگی اور ان کی شاعری محبت رسول کے جذبے سے مملو ہے۔ذات محمدیۖ تک رسائی کو ہی وہ سراپا دین قرار دیتے ہیں۔اس کے علاوہ سب کچھ ان کی نظروں میں بو لہبی اور بے دینی ہے
بہ مصطفی بہ رساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست
اگر بہ او نہ رسیدی تما م بو لہبی است

Kamran Ghani
Kamran Ghani

تحریر: کامران غنی صبا
مدیر اعزازی اردو نیٹ جاپان

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Reham Khan
Previous Post کالا جادو میاں بیوی میں طلاق کراتا ہے، ریحام خان کا ٹویٹ
Next Post موت کا فیصلہ
Death

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.