yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سرمایہ کاری کے نام پر کالے دھن کی دبئی منتقلی کی تحقیقات شروع

Yes 1 Webmaster May 18, 2015 1 min read
FBR Islamabad
Share this:
FBR Islamabad
FBR Islamabad

اسلام آباد : ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیونے پاکستان میں دبئی کے رئیل اسٹیٹ گروپ ’’دماک پراپرٹیز‘‘ کی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلیے 5 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ کالادھن دبئی منتقل کرنے کیلیے دماک گروپ سے رابطہ کرنیوالے 700 پاکستانیوں کیخلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے سینئرافسر نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کواطلاع ملی کہ دماک گروپ پھرسے پاکستان میں متحرک ہوگیاہے اور700 ایسے پاکستانیوں کی تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں جنھوں نے کالا دھن لے جانے کیلیے اس گروپ کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔

اس گروپ کے بارے میں یہ انکشاف بھی ہواکہ اس نے کراچی کے بعدچند روز قبل اسلام آباد کے ایک بڑے ہوٹل میں بھی پاکستانیوں سے رابطے کرکے انھیں دبئی میں اپنے تعمیراتی منصوبے میں سرمایہ کاری کے نام پر کالا دھن دبئی منتقل کرانے کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ایف بی آر کے افسر نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن نے جو 5 ٹیمیں تشکیل دی ہیں وہ ملک کے مختلف بڑے ایئرپورٹس پرتعینات کی گئی ہیں جو دماک گروپ کے ساتھ رابطہ کرنے والے پاکستانیوں کاسراغ لگائیں گی اوران کے ٹیکس پروفائل سمیت دیگرمعلومات حاصل کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن نے اپنی مرتب کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستانیوں کی جانب سے دبئی بھجوایاجانے والا کالا دھن سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کے کالے دھن سے 10 گنا زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیاتھا کہ اس وقت دبئی کالے دھن کاسب سے بڑا حب بنا ہواہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دماک گروپ کے ساتھ رابطہ کرنے والے 700 پاکستانیوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں،ان کے ٹیکس پروفائل چیک کیے جارہے ہیں،ان میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاس این ٹی این تک نہیں۔

اس کے علاوہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جومحض آلہ کار کے طور پر کام کررہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے کچھ بڑے لوگ ہیں جن کے بارے میں شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرنے کے بعدنہ صرف ان لوگوں کو نوٹس جاری کیے جائیں گے بلکہ اثاثہ جات منجمد کرنے سمیت گرفتاری اوردیگر قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے کہ دماک گروپ کاشمار یواے ای میں پراپرٹی کے شعبے میں بڑے گروپ کے طور پر ہوتاہے،اس کا چیئرمین حسین سجوانی یواے ای کاشہری ہے، اس گروپ نے 2005 میں پاکستان میں رجسٹریشن حاصل کی،یہ ایف بی آرکے پاس این ٹی این نمبر 2274651-0 کے تحت بطورنان ریذیڈنٹ ٹیکس دہندہ رجسٹرڈہے تاہم اس کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے جارہے جوکہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کی سیکشن 114(1)(VII) کی خلاف ورزی ہے۔

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shuja Khanzada
Previous Post زمبابوے ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے فوج طلب کی جا سکتی ہے: شجاع خانزادہ
Next Post آل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت کی 24 مئی کو ہونے والی تقریب کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس منعقد
Holland Meeting

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.