yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

قائم مقام امریکی سفیر، طالبان کے دہشتگردوں کی فہرست سے نکلنے کا امکان

MH Kazmi December 7, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان دوحہ معاہدے میں پیشرفت کے بعد طالبان کے اہم مطالبات کو عملی شکل میں نافذ کیا جائیگا، طالبان کا اہم مطالبہ شریعہ تعلیم پرائمری کے طلبا وطالبات کیلئے نفاذکی صورت میں سامنے آیا ہے جبکہ طالبان نے مزید قیدیوں کی رہائی اور انھیں دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کے مطالبات بھی سامنے آئے ہیں۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکہ کے قائم مقام سفیر راس ولسن نے کہا ہے کہ طالبان یہ توقع کر رہے ہیں کہ دسمبر کے وسط تک افغان حکومت ان کے مزید سات ہزار قیدی رہا کر دے گی۔ امریکی سفیر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین مذاکرات کے ایجنڈے پر متفق ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفارت کار راس ولسن نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی امریکہ اور طالبان کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔ ان کے بقول طالبان یہ سمجھتے ہیں کہ دوحہ معاہدے کے مطابق دسمبر کے وسط تک ان کے قیدیوں کی رہائی کے معاملے میں پیش رفت ہو گی۔ لیکن امریکی سفارت کار نے واضح کیا کہ امریکہ، طالبان معاہدے کے مختلف حصے ایک دوسرے سے منسلک ہیں۔ لہذٰا ان کے بقول دیگر معاملات میں پیش رفت کے بغیر آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک معاملے پر الگ سے عمل ہو۔ افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا ہے کہ امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد کی دوحہ میں طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر سمیت طالبان وفد سے ملاقات میں باقی ماندہ طالبان قیدیوں کی رہائی پر بات چیت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے بعض طالبان رہنماؤں کے نام دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے پر بھی تبادلۂ خیال ہوا ہے۔

افغان امور کے تجزیہ کار طاہر خان کا کہنا ہے کہ طالبان یہ سمجھتے ہیں کہ مزید قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ دوحہ معاہدے کے عین مطابق ہے۔

طاہر خان کے بقول یہ قیدی اُن پانچ ہزار طالبان قیدیوں کے علاوہ ہیں جن کی رہائی پہلے ہی عمل میں آ چکی ہے۔

ان کے بقول معاہدے کے تحت طالبان کو بھی مزید حکومتی قیدی رہا کرنا ہوں گے جب کہ یہ یقین دہانی بھی کرانی ہو گی کہ رہائی پانے والے قیدی دوبارہ میدانِ جنگ کا رُخ نہیں کریں گے۔

طاہر خان کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ اقوامِ متحدہ کی فہرست سے طالبان رہنماؤں کے ناموں کو حذف کرانے کا معاملہ تشدد میں کمی اور افغان تنازع کے پرامن حل سے مشروط ہے۔

طاہر خان کہتے ہیں کہ افغان حکومت طالبان سے تشدد میں کمی اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ ان کے بقول افغان حکومت اس لیے بار بار جنگ بندی پر اصرار کر رہی ہے کیوں کہ حال ہی میں افغانستان میں تشدد کے واقعات اور طالبان کے حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف ان کے بقول افغان حکومت بھی طالبان اہداف کو نشانہ بنا رہی ہےطاہر خان کے بقول جب تک بین الافغان مذاکرات میں کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو جاتی، طالبان جنگ بندی پر آمادہ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب افغان صدر کے ترجمان صادق صدیقی کا کہنا ہے کہ طالبان ماضی میں اپنے قیدیوں کی رہائی سمیت کئی مطالبات کرتے رہے ہیں۔

لیکن ان کے بقول افغان حکومت اور بین الاقوامی برادری کا طالبان سے بھی یہ مطالبہ ہے کہ وہ تشدد میں کمی اور جنگ بندی پراتفاق کریں۔

پیر کو کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران صادق صدیقی نے کہا کہ دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات میں کسی پیش رفت سے پہلے مزید طالبان قیدیوں کی بات کرنا قبل از وقت ہے

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post برطانیہ ،عام شہریوں کو ویکسین کا آغاز
Next Post فہیم ھیناوی اسرائیلی ایجنسی موساد کے بڑے سربراھ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل , پہلا سخت انتقام

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.