yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بین الاقوامی تنظیم شہری دفاع

Yes 2 Webmaster March 1, 2016 1 min read
Citizen Defence
Share this:
Citizen Defence
Citizen Defence

تحریر : اختر سردار چودھری
ایک فرانسیسی سرجن جنرل جارج سینٹ پال نے 1931ء میں ایک تنظیم بنائی، جس کو جنیوا زون کہہ سکتے ہیں۔ جارج سینٹ پال کا مقصد ایک ایسا غیر فوجی علاقہ مقرر کرنا، جہاں پر وہ شہری جن کا جنگ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں پناہ لے سکیں ۔ جارج سینٹ پال 1937ء میں انتقال کرگئے تو اس تنظیم کا نام بدل کر ”بین الاقوامی تنظیم برائے حفاظت شہری آبادی و تاریخی عمارات” رکھا گیا۔ جسے 1958ء میں” انٹرنیشنل سول ڈیفنس آرگنائزیشن ”کا نام دیا گیا۔ یعنی بین الاقوامی تنظیم شہری دفاع۔ یکم مارچ 1972ء کو اس تنظیم کا آئین و دستور نافذ کیا گیا اور اسی مناسبت سے ہر سال یکم مارچ کو بین الاقوامی یوم شہری دفاع کے طور پر مناتی ہے۔

اس وقت دْنیا میں اس تنظیم میں 50 ممالک شامل ہیں۔ اس خاص دن کے موقع پرخصوصی واکس ، سیمینارز، کانفرنسز ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کاانعقاد کیاجاتا ہے۔ جس کا مقصد عوام میں شہری دفاع کی اہمیت کی جانب توجہ مبذول کروانا اور حادثات اور ناگہانی آفات کی صورت میں پہلے سے تیاری کرنا اور بچاؤ کے اقدامات کرنا ہے جبکہ دوسرا مقصد ان تمام اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے جنگ اور آفات کے دنوں میں شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔

سول ڈیفنس کے زمرے میںرضا کاروں کی تربیت ایسے انداز میں کی جاتی ہے کہ کسی بیرونی ملک کے حملے کی صورت میں ایسے اقدامات کرنا جس سے عوام کی جان و مال کا کم سے کم نقصان ہو ۔سیلاب ،طوفان ،اچانک آگ کا لگنا اور حادثات کی صورت میں طبی امداد کا بر وقت پہنچانا ۔یعنی اس میں وہ تمام اقدامات شامل ہوتے ہیں ،جو قدرتی ہوں یا انسانوں کے پیدا کر دہ ہوں۔مثلاً زلزلے ، سیلاب، طوفان ، خشک سالی ہوائی حملے ، بم دھماکے ،آگ، دہشت گردی،حادثات وغیرہ۔

پاکستان میں اس تنظیم کا قیام 1951ء میں عمل پذیر ہوا، پھر پاکستان کے تمام صوبوں تربیتی ادارے قائم کئے گئے ۔ان تربیتی اداروں میں کرائے جانے والے کورسز کا مقصد عوام میں شہری دفاع کے شعور کو اجاگر کرنا ۔ایسے رضا کار تیار کرنا جو کسی قدرتی آفت اور انسان کی پیدا کردہ آفات وغیرہ کی صورت میں اپنی مدد آپ کرنے کے قابل ہو سکیں۔دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔ پاکستان کے تمام صوبوں میںنیشنل اور کچھ انٹرنیشنل لیول کے تربیتی ادارے قائم ہیں ۔ مثلاََ اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور مظفرآباد وغیرہ میںان تربیتی اداروں میںجو کورسز کروائے جا رہے ہیں، ان کا مقصد عوام میں شہری دفاع کے شعور کو اجاگر کرنے کے ساتھ رضا کار تیار کرنا بھی ہے ۔ان کورسز کی کوئی فیس نہیں اور داخلے کا طریقہ کار بھی انتہائی آسان ہے ۔میرا عوام الناس کے لئے مشورہ ہے کہ وہ ان کورسز میں شرکت کریں۔

یکم مارچ 1991ء کو شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سات روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا تھا ،جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے الیاس جیلانی نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر انگریزی میں Internation Civil Defence Day 01 March 1991 کے الفاظ درج تھے ۔ آج ملک میں دہشت گردی نے سکول و کالج ،مدرسے،مسجد جیسی مقدس جگہوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ان حالات میں ہر شخص کو تنظیم شہری دفاع میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔ تاکہ وہ نہ صرف خود کو بچا سکے ،بلکہ دوسروں کی بھی مصیبت کے وقت میں مدد کرسکے ۔اورشہری دفاع کی تربیت حاصل کرکے اپنے آپ کو اور اپنے گلی محلے کے باسیوں کو محفوظ بناتے ہوئے ملک کے اندرونی محاذ کو مضبوط اور محفوظ بنائیں۔

شہری دفاع کے تربیت یافتہ رضاکار کسی فیکٹری کارخانہ یا گھر میں آگ لگنے کی صورت میں ،کسی شخص کے اچانک بے ہوش ہوجانے ۔ پانی میں ڈوب جانے کی صورت میں ۔ اگر کسی کو سانپ یا کتا کاٹ لے ، کسی کے کپڑوں کو آگ لگ جائے تو دوسروں کی جان بچا کر اللہ کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں، ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ”اور جس نے کسی ایک انسان کی جان بچائی ،گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا”۔(سورة المائدہ آیت نمبر23)۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر : اختر سردار چودھری
0333-6893476

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Paris Ceremony
Previous Post یادگار تقریب
Next Post آسکر ایوارڈ اور ایک پاکستانی کی دعا
Sharmin Obaid

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.