yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

جامعۃ الازھر کی اسلام کے حوالے سے فرانسیسی صدر کے بیان کی مذمت

MH Kazmi October 5, 2020October 5, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین)مصر کی معروف اسلامی یونیورسٹی جامعۃ الازھر کے اسکالرز نے فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘نسل پرستانہ’ اور ‘نفرت انگیز’ تقریر قرار دیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایمانوئل میکرون نے جمعہ کو فرانس کی سیکیولر کے “بنیاد پرست اسلام” کے خلاف دفاع کے منصوبوں کی نقاب کشائی کی جبکہ اس دوران انہوں نے اسلام مخالف بیان بھی دیا۔اس پر جامعۃ الازھر کی اسلامک ریسرچ اکیڈمی نے اپنے بیان میں کہا کہ میکرون نے اسلام کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کیے جن کا اس مذہب کے اصل جوہر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘نسل پرستی کے اس طرح کے بیانات سے پوری دنیا میں 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے’ اور تعمیری مکالمے کا راستہ روکیں گے۔جامعۃ الازھر نے کہا کہ ‘اسلام یا دوسرے مذاہب پر اس طرح کی علیحدگی پسندی اور تنہائی پرستی کے جھوٹے الزامات لگانا’ ان مذاہب کی اصل حقیقت کے منافی ہے، مزید یہ اس میں ان کی بھی مذمت کی گئی ‘جو ناجائز مقاصد کے حصول کے لیے مذہبی مواد’ کا استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ میکرون کا خطاب صدارتی انتخابات سے 18 ماہ قبل سامنے آیا تھا جہاں انہیں دائیں بازو کی جانب سے سے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ فرانس میں سیکیورٹی کے حوالے سے عوام کی تشویش بڑھتی جارہی ہے۔جمعرات کو جامعۃ الازھر کے سب سے بڑے امام احمد الطیب نے مغربی دنیا کے رہنماؤں کی جانب سے ‘تاثرات کی پروا’ کیے بغیر ‘اسلامی دہشت گردی’ کی اصطلاح استعمال کرنے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اس طرح کی اصطلاحات مذہب اور اس کے پیروکاروں کی “توہین” کی حیثیت رکھتی ہیں اور عہدیداروں، عوامی شخصیات اور دانشوروں کو خبردار کیا کہ وہ اس طرح کے الفاظ استعمال نہ کریں۔ واضح رہے کہ جامعۃ الازھر دنیا کی سب سے اہم اسلامی تعلیمی درسگاہ اور مصر کا اعلیٰ ترین مذہبی ادارہ ہے۔

میکرون کے خطاب سے کچھ عرصہ قبل گستاخانہ خاکے بنانے کے لیے دنیا بھر میں بدنام متنازع میگزین کے پیرس میں واقع سابقہ دفتر کے باہر ایک شخص نے 2 افراد کو چاقو مار کر زخمی کردیا تھا اور حکومت نے اس واقعے کو ‘اسلامی دہشت گردی’ قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے فرانس کی سیکیولر اقدار کے ‘بنیاد پرست اسلام’ کے خلاف ‘دفاع’ کے لیے منصوبے کو منظر عام پر لاتے ہوئے اسکولوں کی سخت نگرانی اور مساجد کی غیر ملکی فنڈنگ کے بہتر کنٹرول کا اعلان کیا تھا۔میکرون نے زور دیا تھا کہ اسکول اور مساجد میں انتہا پسند مذہبی تعلیم کے خاتمے کے لیے اس نئی مہم میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ تاہم انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ فرانس کو تارکین وطن کی جماعتوں کو معاشی اور معاشرتی نقل و حرکت مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اس خلا کو عموماً بنیاد پرست پُر کرتے ہیں۔ یورپ میں سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک کے صدر میکرون نے پیرس سے باہر تاریخی اعتبار سے تارکین وطن کی بڑی آبادی کے حامل قصبے کیس میوریکس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘انتہا پسند پورے ملک میں نئے مذہب تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں’۔ انہوں نے سعودی عرب ، قطر اور ترکی جیسے ممالک کا نام لیتے ہوئے، اس بات پر زور دیا تھا کہ فرانس میں ‘اسلام کو غیر ملکی اثرات سے آزاد’ کروانا ضروری ہے۔ان کے مطابق اس مقصد کے لیے ، حکومت مساجد کی غیر ملکی مالی اعانت کے بارے میں جانچ پڑتال کرے گی اور اماموں کی تربیت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے یا فرانسیسی سرزمین پر غیر ملکی مبلغین کی میزبانی پر پابندی لگائے گی۔ میکرون نے زور دے کر کہا تھا کہ یہ اقدامات فرانس کے مسلمانوں کو بدنام کرنے یا ان سے دور کرنے کے لیے نہیں بلکہ “مل کر رہنے کی ہماری صلاحیت” کو تقویت دینے کے لیے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post کورونا کلب کے تازہ ترین ممبر صدر ٹرمپ جبکہ بورس جانسن اولین شکار بنے
Next Post نیپال: پاکستانی سفارتخانہ کے افراد اور ان کے اہلخانہ سمیت 17 افراد کورونا کا شکار

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.