yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

عقل اللہ رب العزت کی انمول نعمت

Yes 1 Webmaster December 2, 2015 1 min read
Intellectual Brain
Share this:
Intellectual Brain
Intellectual Brain

تحریر: رانا اعجاز حسین
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے جب عقل کو پیدا فرمایا تو اس سے فرمایا کہ کھڑی ہوجا، تو وہ کھڑی ہوگئی پھرکہا پیٹھ موڑ تو اس نے پیٹھ موڑ لی پھر کہا ادھر منہ کر تو اس نے ادھر منہ کرلیا اس سے کہا بیٹھ جا تو وہ بیٹھ گئی، فرمایا کہ میں نے کوئی چیز ایسی پیدا نہیں کی جو تجھ سے بہتر ہو اورنہ ایسی جو تجھ سے بڑھ کر ہو اور نہ ایسی جو تجھ سے زیادہ حسین ہو، تیرے ہی ذریعہ پکڑوں گا اور تیرے ہی ذریعہ دوں گا تیرے ہی ذریعہ پہچا نا جائوں گا، اور تیری ہی وجہ سے سزادوں گا ثواب بھی تیری ہی وجہ سے ہے اورعذاب بھی تیری ہی وجہ سے۔(مشکوة شریف) عقل دماغ کی اس قوت کا نام ہے جو ادر اک واحساس اور شعور کا مرکب ہے۔

عقل انسان کو کام میں جلدی کرنے سے روکتی ہے اس کے برعکس کسی چیز کا علم ہوتے ہی اس کو مان لینا اور فوراً اس کے مطابق کام کر بیٹھنا عقل کی کمی کی نشانی ہے اس لیے کہ عقل کاکام ہے تحقیق کرنا ہر کام کے آغاز وانجام پر غوروفکر کرنا اوربہت سوچ سمجھ کر اس کے مطابق عمل کرنا عقل مندی اوراس کی بہتری کی نشانی ہے۔

حدیث شریف میں بتایا گیا ہے کہ آدمی کی عقل کھڑی بھی ہوسکتی ہے یعنی اپنا کام کرنے کے لیے تیار اورمستعد رہتی ہے اسی طرح عقل بیٹھ بھی سکتی ہے یعنی چھپی ہوئی اور سست جو اپنا کام کرنے کے لیے دیر میں تیار ہوا ور عقل پیٹھ بھی پھرلیتی ہے یعنی فوراً توجہ نہیں کرتی اور منہ سامنے بھی کرلیتی ہے یعنی فوراً کام کی طرف توجہ کرلیتی ہے اوریہ بھی صاف کہہ دیا گیاہے کہ انسان میں عقل ہی سب سے اچھی سب سے بڑھ کر اورسب سے زیادہ خوبصورت شے ہے آدمی میں جتنی عقل ہوگی اتنی ہی اسکی قدر ہوگی اسی کے مطابق ثواب اورعذاب ملے گا غرض عقل پرانسان کی ہر چیز کادرومدارہے اگر عقل سے کام نہ لیا تو دنیا میں بھی خسارہ رہیگا اورآخرت میں بھی نقصان ہوگا حدیث پاک سے یہ بھی معلوم ہوا کہ انسان کی عقل تیز بھی ہوسکتی ہے اور سست بھی اس لیے کسی بات کا فقط جان لینا ہی کافی نہیں بلکہ اسکی تحقیق اورچھان بین بھی ضروری ہے اوریہی عقل کاکام ہے۔

حضرت ابوذر ضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ مجھ سے سرکا ردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عقل کا کام اس سے بڑھ کر اورکوئی نہیں کہ انجام سوچ لے، اوررک جانے سے بڑھ کر کوئی پرہیز گاری نہیں، اس سے بڑھ کر کوئی خوبی نہیں کہ انسان کے اخلاق اچھے ہوں۔” تدبیر کے معنی ہیں انجام پر غور کرنا اس کے دومفہوم ہوسکتے ہیں ایک تو یہ کہ جو کام کرنا ہو انسان پہلے اس کے نتیجہ میں غور وفکر کرلے جب تک یہ اطمینان نہ ہوجائے کہ نتیجہ انشاء اللہ اچھا ہی ہوگا کسی کام کو ہاتھ نہ لگائے اوریہ بھی مفہوم ہوسکتاہے کہ انسان پہلے سوچ لے کہ اگر نتیجہ خراب ہوا تو اس کے بعد کیا کرنا پڑے گا۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ عقل کاکام یہ ہے کہ وہ برے نتائج پر پہلے ہی غور وفکر کرلے اور پہلے ہی یہ سوچ لے کہ اس صورت میں اس کاکیا علاج ہوگا دونوں صورتیں عقل کے درست ہونے کی نشانیاں ہیں۔ اسلام میں بہت سے کاموں کے نتیجے بتلادیئے گئے ہیں اس لیے اب عقل کاکام بس یہی ہے کہ قرآن وحدیث کے بتلائے ہوئے نتیجہ کا دل کو یقین دلائے اور کہے کہ جوکچھ اسلام نے بتلایا ہے وہ درست ہے وہ ہوکر رہے گا اس لیے جن کاموں کے نتیجے اسلام نے خراب بیان کئے ہیں انسان کو چاہیے کہ ان کے قریب نہ جائے اورجن کاموں کے نتیجے اچھے بتلائے گئے ہیں انہیں پختہ ارادہ کے ساتھ اختیار کرے۔

اسلام کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کی تعلیمات میں مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا یقینی بتایاگیا ہے اورموت کے بعد جوزندگی ملے گی وہی پائیدار ہوگی اس لیے انسان کو وہی کام اختیار کرنے چاہیے جن کا نتیجہ آخرت میں اچھا نکلے اوریہ یقینی بات ہے کہ دنیا کی عارضی زندگی بھی اچھے کاموں سے سنورے گی بشرط یہ کہ اللہ اوراس کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آخرت پر ایمان لاکر انہیں کیا جائے بس انہی باتوں کا ماننا عقل کاکام ہے گویا پرہیز گاری کا لب لباب یہ ہے کہ ان کاموں سے رکے جن سے قرآن وحدیث میں روک دیاگیاہے اور انسان کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ اس کے اخلاق اچھے ہوں یعنی اسے نیک کاموں کے کرنے کی پختہ عادت ہوجائے جن کا انجام قرآن وحدیث میں اچھا بتایاگیا ہے، خلق کے یہ معنی یاد رکھنے چاہیے ہر ایک سے خندہ پیشانی سے پیش آئے۔

عقل اللہ رب العزت کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے ۔جس کے پاس عقل نہیں وہ بیکار زندگی گزارتا ہے ،عقل ایسی چیز ہے کہ اس پر ضرب الامثال کے انبار لگے ہوئے ہیں ۔مثلاً بے وقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہے اس لیے عقل بھی تقاضا کرتی ہے کہ اس کا استعمال جائز اور اچھے کاموں پر کیا جائے۔عقل کے ذریعے انسان آج پرواز کر رہا ہے ،موبائل اوردیگر جدید پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی ایجادات اور ان کا استعمال سب عقل کے مرہون منت ہیں۔

بہت سے الیکٹرانک کاروبار بھی وجود میں آچکے ہیں یہ سب عقل کے کرشمے ہیں۔ اللہ رب العزت کا ہم مسلمانوں پر یہ انعام ہے کہ ہمیں مسلمان کھرانے میں پیدا فرمایا اور اس سے بھی بڑھ کر کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی امت میں پیدا فرمایا لہذا ہمیں چاہیے کہ اپنی عقل کو درست سمت میں استعمال کریں اور اس سے مستفید ہوکر اسلام کے پھیلاؤ اور جہالت کے اندھیروں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔اللہ رب العزت سے دعا مانگنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں عقل سلیم عطا فرمائے۔آمین

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Gujranwala Visit Raheel Sharif
Previous Post آرمی چیف کا آرمی ایوی ایشن اسکول گوجرانوالہ کا دورہ
Next Post لائف لیڈر شپ
Life

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.