yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اداروں کی ناکامی

Yes 2 Webmaster February 26, 2015 1 min read
Vote
Share this:
Vote
Vote

تحریر : روہیل اکبر
ہمارے ملک کے اداروں کی ناکامی کا بڑا سبب یہ ہے کہ جب ایک قابل اور محنتی شخص کام کرنا چاہتا ہے تو اسے مواقع فراہم نہیں کیے جاتے اور جب عمر کے آخری حصے میں انسان کو آرام کی ضرورت ہوتی ہے تب اسے ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبا دیا جاتا ہے اسی لیے آج ہمارے تمام قومی اداروں کابرا حال ہو چکا ہے انصاف ملنا تو دور کی بات ہے کہیں سے انصاف کا نام و نشان ملنا بھی دشورا ہوچکا ہے ملکی معاملات کو چلانے کے لیے ایک حکومت تشکیل دی جاتی ہے جو بظاہر تو عوام کے ووٹوں سے معرض وجود میں آتی ہے مگر جیسے ہی الیکشن کا عمل ختم ہوتا ہے تو پھر ہر طرف سے دھاندلی اور چور بازاری کا شور شروع ہوجاتا ہے کل کے ہارنے والے جیتنے والوں کے خلاف عدالتوں میں حصول انصاف کے لیے چلے جاتے ہیں مگر بات جوں کی توں ہی رہتی ہے اور پھر نئے الیکشن کا وقت آپہنچتا ہے جو بھی اقتدار میں آتا ہے وہ عوامی مسائل اور ملک کے حالات سے بے خبر ہو کر صرف اپنے چاہنے والوں کو نوازنے اور اپنے حالات سے ہی باخبر رہتا ہے

پیپلز پارٹی کا دور تھاتو تب ہر طرف لوٹ مار کا سما ں تھا پاکستان ریلوے ،پاکستان اسٹیل ،پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن جیسے بڑے بڑے اداروں کی تباہی کے ساتھ ہر قومی ادارے کو برباد کردیاگیامسلم لیگ ن نے دو بار حکومت کرنے کے بعد تیسری باربھی ملکی معیشت کا پہیہ الٹا گھما دیا وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اپنے بڑے بھائی جناب آصف علی زرداری کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انہی کی پالیسیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں فرق صرف اتنا سا ہے کہ چہرے تبدیل ہوئے ہیں باقی سب کچھ ویسے ہی چل رہا ہے عمران خان خیبر پختون خواں میں دودھ کی نہریں نکالنے چلے تھے مگر ابھی تک دہشت گردی پر کنٹرول نہیں پایاجا سکا

دونوں ایک دوسرے کا مورد الزام ٹہرا کر عوام سے کنی کترا رہے ہیں ابھی ورلڈ کپ شروع ہوا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی میں ہمارے کھلاڑیوں نے جو کارنامے سرانجام دیے ہے وہ بھی ہمارے لیے شرمندگی کا باعث بنے ہوئے ہیں معین خان جوئے کے اڈے پر جانے کے بعداب اپنے کیے کی قوم سے معافی مانگتا پھر رہا ہے جبکہ دوسرے کھلاڑیوں کے بھی جواریوں سے رابطوں کا انکشاف ہورہا ہے ہم یہ مانتے ہیں کہ نواب محمد سرور خان آف بھوپال کے گھر 29مارچ1934کو پیدا ہونے والے انکے اکلوتے صاحبزادے نوبزادہ شہریار محمد خان بہت ایماندار ،سلجھے ہوئے اور وضح دار ہیں مگر اب وہ عمر کے جس حصے میں ہیں انہیں کرکٹ بورڈ کی سربراہی سے معذرت کرلینی چاہیے

کیونکہ زندگی کو جس شاندار انداز میں انہوں نے انجوائے کیا ہے وہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتی ہے مگر اب عمر کے آخری حصہ میں آکرٹیم پر جوئے کے الزام لگ رہے ہوں تو انکا دفاع کرتے ہوئے اچھا نہیں لگتا کہ سابق سفیر اور چیئرمین امور خارجہ جواریوں کو ٹیم سے نکالنے کی بجائے انکا بڑے موثر انداز میں حمایتی بن رہا ہوکیا یہ عمر کا تقاضا ہے یا پھر کوئی اور وجوہات بن چکی ہیں جبکہ حکومت بھی کرکٹ بورڈ کے معاملات سے بے بس اور لاپراہ نظر آرہی ہے اس کی وجہ شائد وہی ہو جو یار لوگ بتا رہے ہیں کہ جو احسانات جناب نجم سیٹھی صاحب نے کیے تھے انہیں اتارا جارہا ہے اسی لیے حکومت کرکٹ بورڈ کے معاملات میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہی ورنہ پاکستان میں کسی قسم کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ایک سے بڑھ کر کھلاڑی دستیاب ہیں

اس ادارے کے انتظامی امور کو چلانے کے لیے تجربہ کار اور سلجھے ہوئے افراد کی کمی نہیں ہے اگر تو حکومت چاہتی ہے کہ پیپلز پارٹی دور میں برباد ہونے والے ریلوے کی طرح کرکٹ بورڈ کو تباہی سے بچالیا جائے تو پھر یہاں پر بھی کسی سعد رفیق جیسے فرد کو تعینات کردیا جائے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ ماضی میں کون کتنا بڑا چور یا ڈاکو رہا ہے کس نے کتنا مال لوٹا اگر این آر او کی بدولت کوئی وزیر اعظم بن سکتا ہے تو کوئی گورنر تعینات ہوسکتا ہے

پھر کرکٹ بورڈ کی ذمہ داریاں بھی کسی ایسے فرد کو دے دینی چاہیے جو جواریوں کے داؤ پیچ سے لیکر کرکٹ کی پیچ اور کھلاڑیوں کی نفسیات تک کو بھی سمجھتا ہو ورنہ ہماری باقی تمام کھیلوں کے ساتھ ساتھ کرکٹ بھی ڈوب جائیگی جس طرح اس وقت ملک اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے ،کراچی خون میں ڈوبا ہوا ہے ،عوام پریشانی میں ڈوبے ہوئے ،افسران کمیشن اور حکمران مفاہمت کی سیاست میں ڈوبے ہوئے۔

Rohail Akbar
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Rizwan Akhtar
Previous Post آئی ایس آئی چیف کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج امریکی افواج کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریگا
Next Post خیبرپختون خواہ میں سیاسی کشمکش
Sarwar Siddiqui

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.