yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

جڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کے مشاعرہ کا کامیاب انعقاد

Yes 1 Webmaster August 9, 2015 1 min read
Jadcherla Institutional literature Islamic Mushaira
Share this:
Jadcherla Institutional literature Islamic Mushaira
Jadcherla Institutional literature Islamic Mushaira

جڑچرلہ (راست) جڑچرلہ میں ادارہ ادب اسلامی کے سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ ڈاکٹر سلیم عابدی کے ہاتھوں” متاع منان” (شاعر محبت علی منان) تصنیف کا رسم اجراء انجام پایا۔

اس موقع پراپنے صدارتی خطاب میںڈاکٹر سلیم عابدی نے شاعر محبت علی منان کی تعریف بیان کی اور انہیں مخلص شاعرقرار دیا۔اور کہا کہ منان کے پاس انکساری اور سادگی پائی جاتی ہے۔ وہ زندگی کی حقیقتوں کو اپنے کلام میںبڑی خوبی سے اجاگر کرتے ہیں ۔ وہ چار دہوںسے شاعری کررہے ہیں۔ منان حق پسند شاعر بھی ہے۔

ڈاکٹر نادرالمسدوسی نے اپنے خطاب میں محبت علی منان کو مبارکباد پیش کی اور ان کے فن پر روشنی ڈالی اور انہیں منکسر المزاج شاعر قرار دیا۔ اور کہا کہ محبت علی منان شاعری کے میدان میں جہد مسلسل، لگن ،ذوق اور شوق سے نام پیدا کیا ہے۔ڈاکٹر عزیز سہیل نے ” متاع منان” پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس شعری مجموعی میں حمدیں، نعوت، مناقب، غزلیں اور گیت شامل ہیں ۔محمد محبت علی منان کی شاعری میں مذہبی رنگ نمایاں طور پر پایا جاتا ہے ان کی شاعر ی تصوف کی شاعری ہے وہ بنیادی طور پر نعت کے شاعر ہے۔

محمد محبت علی منان کی شخصیت اورفن اپنی جگہ مسلمہ ہے۔انہوں نے جڑچرلہ میں ادبی ماحول کوبنائے رکھنے میں مسلسل سعی و جہد کی ہے وہ ایک مخلص انسان،رہنماء اور بہترین دوست ہے۔قبل ازیں محمد علی دانش صدر ادارہ ادب اسلامی ہند جڑچرلہ نے مہمانو ں کا خیر مقدم کیا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔اس تقریب میں مہما نان ڈاکٹر شیخ سیادت علی صدر ادارہ ادب اسلامی محبوب نگر،محمد افتخار الدین صادق ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مشاعرہ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا جسکی صدارت ممتاز شاعر جناب تقی احمد تقیجڑچرلہ نے کی ۔مہمان شعراء میں ڈاکٹر سیلم عابدی ‘ ڈاکٹر نادر المسدوسی ،جناب ظفر فارقی حیدرآباد، جناب حلیم بابر،چچا پالموری،جامی وجودی،ڈاکٹر رشید رہبر،محبوب نگر، مقامی شعراء میںمحبت علی منان، جعفر کاظمی نے کلام سنایا۔پروگرام کا آغاز محمدمعزالدین کی تلاوت سے ہو ا۔مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر سیلم عابدی نے حسن خوبی سے انجام دی۔

ادبی اجلا س کی نظامت ڈاکٹر عزیز سہیل نے کی۔اس پروگرام میں ڈاکٹر نادر المسدوسی کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر اور ڈاکٹر سلیم عابدی کی صحت یابی پر اور محبت علی منان کو کتاب کی اشاعت پر تہنیت پیش کی گئی۔ ڈاکٹر عزیز سہیل کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا۔محمد مظہر، وحید الدین سلیم،محمد حفیظ خان،محمد سردار ،محمد عبدالمقیت ،اظہر الدین امیتاز،محمد نظام ،محمد ابراہیم شریک تھے، نوجوانان ِفضل بنڈہ نے انتظامات انجام دئے۔ منجانب۔ ادارہ ادب اسلامی جڑچرلہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Narendra Modi Speech Parivartan Rally
Previous Post نریندر مودی کی پریورتن ریلی
Next Post معروف شاعر افروز عالم سہ روزہ ادبی دورے پر 11 اکتوبر کو استنبول پہنچیں گے
Afroz Alam

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.