yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ڈوبتے کیریئر کو بچانے کے بجائے عمر اکمل نے تمام کشتیاں جلا دیں

MH Kazmi August 19, 2017 1 min read
Instead of saving drowning carriers, Omar Akmal burnt all boats
Share this:

لاہور: قومی کرکٹر عمر اکمل نےڈوبتے کیریئر کو بچانے کے بجائے تمام کشتیاں ہی جلا دیں۔

Instead of saving drowning carriers, Omar Akmal burnt all boats
Instead of saving drowning carriers, Omar Akmal burnt all boats

پی سی بی کی جانب سے شوکاز نوٹس ملنے کے بعد بیٹسمین کی لفظی گولہ باری میں مزید تیزی آگئی اور سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا،ان کا کہنا ہے کہ سازش کے تحت دیوار سے لگایا جا رہا ہے، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں فٹنس جانچ کر منتخب کیا، چیمپئنز ٹرافی سے قبل انگلینڈ میں مکی آرتھر نے منصوبے کے تحت تمام کرکٹرز کا ڈمی ٹیسٹ لیا اور مجھے ان فٹ قرار دے کر واپس بھجوا دیا۔ ایک رپورٹر نے بتایا کہ اگر تم ٹیم میں رہے تو اظہر علی یا حفیظ دونوں میں سے ایک باہر بیٹھے گا، اس لیے یہ لوگ واپس بھیجنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ غلطیاں دور کرکے رہوں گا لیکن سیاست اور جھوٹ سچ ملا کر میرا کیریئر ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، تمام الزامات کی تفصیلات سامنے لاؤں گا۔

دوسری جانب عمراکمل کی زبان بندی میں ناکام پی سی بی نے بھی جوابی پریس ریلیز جاری کردی، جس میں کہا گیاکہ بیٹسمین کو فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے کیلیے 7مواقع دیے گئے،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل وہ انگلینڈ میں ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے، ہم شوکاز نوٹس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں،امید ہے کہ اس وقت تک عمر اکمل بے بنیاد الزامات سے گریز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے ہیڈکوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے مجھے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سے بھی روک دیا، غیر ملکی کوچنگ اسٹاف نے مجھے ہدف بنارکھا ہے، نوجوان بیٹسمین نے بعد ازاں ٹی وی انٹرویوز میں بھی الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے کے فیصلے کو بھی ہیڈ کوچ کے ذاتی عناد کا شاخسانہ قرار دیا۔

جمعرات کو پی سی بی نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے7روز میں جواب طلب کرلیا تھا،اس کے بعد عمر اکمل نے سوشل میڈیا پر محاذ کھولتے ہوئے کہا کہ انھیں ایک سازش کے تحت دیوار سے لگایا جا رہا ہے، وقفے وقفے سے سوشل میڈیا پر پیغامات میں انھوں نے لکھا کہ 3،4 سال سے ایک منصوبے کے تحت مجھے کرکٹ سے باہر کیا جا رہا ہے، میری آخری سلیکشن سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے، این سی اے میں لیے گئے فٹنس ٹیسٹ کے بعد مجھے چیمپئنز ٹرافی کیلیے منتخب کیا گیا، پھرجب انگلینڈ پہنچا تو مکی آرتھر نے منصوبے کے تحت ساری ٹیم کا ڈمی ٹیسٹ لیا اور مجھے ان فٹ قرار دے کر واپس بھجوا دیا، یہاں میرا شک ایک بار پھر یقین میں بدل گیا کہ میرے خلاف سازش ہو رہی ہے، انھوں نے کہا کہ ایک بات صاف ظاہر ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی نیت صاف تھی اس لیے انھوں نے مجھے منتخب کیا۔

عمر اکمل نے کہا کہ ساری ٹیم ویسٹ انڈیز سے کھیل کر آ رہی تھی تو تب مکی آرتھر کو علم نہیں تھا کہ کون کون فٹ ہے؟ انگلینڈ میں فٹنس ٹیسٹ اس لیے کیا گیا کیونکہ مجھے ان فٹ کرنا اور واپس بھیجنا تھا، جب میرا فٹنس ٹیسٹ شروع ہوا تو ایک رپورٹر نے مجھے کہا کہ یہ لوگ آپ کو واپس بھیجنا چاہتے ہیں کیونکہ اگر ٹیم میں رہے تو اظہر علی یا حفیظ دونوں میں سے ایک باہر بیٹھے گا، اس لیے یہ نہیں چاہتے کہ آپ ٹیم میں رہیں۔

عمر اکمل نے مزید کہا کہ میں نے جو غلطیاں کیں انھیں دور کردوں گا لیکن میرے ساتھ سیاست سے گریز کیا جائے، جھوٹ سچ ملا کر مجھے ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے، عمر اکمل نے ایک بار پھر اپنا موقف دہرایا کہ اگر این سی اے کے ہیڈکوچ مشتاق احمد اور چیف سلیکٹر انضمام الحق حلفاً کہہ دیں کہ مکی آرتھر نے گالیاں نہیں دیں تو میں پی سی بی اور ساری قوم سے سر عام معافی مانگ لوں گا، مجھ پر جو بھی الزامات لگائے جاتے ہیں میں آئندہ ان کی وضاحت دوں گا۔

دوسری جانب پی سی بی کی پریس ریلیز میں عمر اکمل کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ انھیں فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے کیلیے7مواقع دیے گئے، دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل دیگر کھلاڑیوں کی طرح عمر اکمل کو بھی فٹنس بہتر بنانے کیلیے پروگرام دیا گیا تھا، جب وہ لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے تو انھیں ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، انگلینڈ میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل ایک مزید ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد آخر کار انھیں15رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا تھا۔

پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی اس بات پر زور دیتا ہے کہ ٹرینر ہر انٹرنیشنل میچ سے قبل اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فٹنس کا ٹیسٹ لیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھی پالیسی کے تحت ٹیسٹ لیے گئے لیکن ایک مرتبہ پھر عمر اکمل مطلوبہ فٹنس حاصل نہیں کرسکے،یوں ٹیم مینجمنٹ کے پاس اس کے سواکوئی اور چارہ نہیں رہ گیا تھا کہ انھیں ٹیم سے ڈراپ کردیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل محدود اوورز کی کرکٹ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پلان میں شامل تھے، انھیں خامیاں دور کرنے کیلیے متعدد مواقع بھی دیے لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس کے مطلوبہ معیار تک نہیں پہنچ سکے، مزید کہا گیا کہ پی سی بی عمر اکمل کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کے جواب کا انتظار کر رہا ہے، اس وقت تک بیٹسمین کو بے بنیاد الزامات سے باز رہنا چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
US, coalition countries provided chemical weapons to terrorists in Syria, Russia
Previous Post امریکا، اتحادی ممالک نے شام میں دہشتگردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے، روس
Next Post بابراعظم نے پانچویں پوزیشن پر مضبوطی سے قدم جمالیے
Babar Azam stepped on the fifth position firmly

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.