yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

مثال سبزہ، مثال خوشبو۔ انتظار حسین

F A Farooqi March 15, 2016 1 min read
Literacy
Share this:
Misale-Sabza-Misale-Khushbu
Misale-Sabza-Misale-Khushbu

تحریر : حسیب اعجاز عاشر
”زندہ قومیں اپنے ادیبوں کو نہیں بھولتیں اور آج کا یہ کھچا کھچ بھرا ہال بتا رہا ہے کہ اِس قوم کی نبض چل رہی ہے”یہ خوبصوت الفاظ تھے یو ایم ٹی پریس فورم کے زیراہتمام تقریب ”انتظار حسین۔۔یادیں اور باتیں” کی کمپیئر آمنہ مفتی کے۔اور یہی حقیقت ہے کہ ہماری قوم اپنے ادیبوں، اساتذہ،محسنوں،جانثاروں کو ہمیشہ یادرکھتی ہے۔گزشتہ چھ ماہ سے پاکستان میں مقیم ہوں اور اس دوران مجھے دیگر ادبی تقریبات کی نسبت مرحوم ادبی شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے حوالے سے پرتپاک محافل کے دعوت نامے زیادہ موصول ہوئے ہیں حالیہ منعقدہ ہونے والیںایسی محافل میں بلاشبہ یوایم ٹی پریس فورم کے زیراہتمام لاہوری ناشتہ اور ادبی بیٹھک کے موقع پر”انتظار حسین۔۔یادیں اور باتیں” سب سے زیادہ منفرد ،شاندار اور بھرپور تقریب رہی ہے جسے ادبی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

انتظار حسین ِ ادب و صحافت کا ایک ایسا باب ہے جو کل بھی روشن تھا اور کل بھی پورے آب و تاب کے ساتھ روشن رہے گا،جس سے اہل قلم روشنائی حاصل کرتے رہے گے۔انتظار حسین نے اپنے موضوعات میں سماجی معاشی اور سیاسی زندگی کے ہر زاویہ پر کڑی نظر رکھی ہے جس میں حقیقت نگاری کا رحجان بہت غالب ہے۔انکے مشاہدے کی دنیا بہت وسیع تر ہے مگر ماضی سے انکی وابستگی کی بازگشت افسانوں میں سنائی ضرور دیتی ہے۔انتظارحسین کے قلمی سفر کا موضوع اتنا وسیع ہے کہ اِسے چند پیراگراف میں سمیٹنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے۔انتظار حسین ہندوستان کے شہر میرٹھ میںدسمبر ١٩٢٣ میں پیدا ہوئے،انکے والدمحترم انہیں مذہبی سکالر کے روپ میں دیکھنا چاہتے تھے

مگراسکے برعکس بڑی بہن کی کاوشوں سے اسکول میں ایڈمشن دلوا دیا گیا، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی ،١٩٤٧ میں حسن عسکری کی خواہش پر ہجرت کی اور پاکستان کے زندہ دلان شہر لاہور میں قیام پذیر ہوئے ۔پنجاب یونیورسٹی سے اُردو اور انگلش میں ماسٹر کیا اور قلمی میدان میں قدم رکھا،آزاد نظموں میں طبع آزمائی کی مگر قلمی سفر کا رخ بدلا اور یوں پھرتحقیق ،تنقید یا کالم نگاری ہو،افسانہ نگاری ہو یا ناول نگاری انہوں ہر میدان میں اپنے ہنرمندیوں کا لوہا خوب منوایا ہے۔مقامی اخبار میں تسلسل سے پبلش ہونے والا انکا کالم بعنوان لاہور نامہ مقبول عام تھا۔

Urdu
Urdu

روزنامہ امروز، روزنامہ آفاق، روزنامہ مشرق ،روزنامہ سول اینڈ ملٹری گزٹ، روزنامہ فرنٹیئر پوسٹ، روزنامہ ڈان سے بھی وابستہ رہے۔”چراغوں کا دھواں” اور” دلی تھا جس کا نام”انکے سوانح عمری کے حوالے سے کتب نے اہل حلقہ علم و ادب میں بہت شہرت حاصل کی جبکہ ”جل گرجے” اور نظریئے سے آگے نے بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گارے۔ ناول ”آگے سمندر ہے”،” چاند گہن”، ”دن”،” بستی”جبکہ افسانے ”شہر افسوس”،” کچھوے”، ” خیمے سے دور”،” خالی پنجرہ”،” گلی کوچے”، ”آخری آدمی” اور” گلی کوچے”انکی اُردو ادب کی گرانقدر خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔انکی صحافتی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز،کمال فن ایوارڈ اکادمی ادبیات پاکستان ، حکومت فرانس کی جانب سے ستمبر ٢٠١٤ کو آفیسر آف دی آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز ایوارڈ سمیت بے شمار قومی اور بین الاقوامی اعزازت سے نوازا گیا۔

انتظار کی کہانی اور پاکستان کا سفر ساتھ ساتھ چلتے ہیں، ان منظوم تاثرات کا اظہار کر رہے تھے تقریب کے مہمانِ خصوصی اصغر ندیم سید،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بدلتے حالات ان کے افسانوں میں تبدیل ہوئے۔انہوں نے تہذیبی مکالموں کی روایت کا آغاز کیاا ور سماجی مصروفیات کی گھن گھرج میں بہت سلیقے اور دھیمے سروں میں داخل ہو نا بھی انتظار کی ایک بڑی بامعنی بات ہے۔انتظار حسین سیاسی شعور رکھنے والے مذاہمتی ادیب تھے انہوں نے تھر کے حالتِ زار پر سب سے پہلے آواز بلند کیا اور اس حوالے سے ”مور نامہ” لکھ کر انسانیت کو نئی فکر دی۔

لذیز روایتی لاہوری ناشتے کے بعد ادبی بیٹھک کا آغاز ہوا اور قرآن پاک کی تلاوت باسعادت شعیب مرزا نے حاصل کی جبکہ طاہر پرویز مہدی نے حمد باری تعالی”کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے”پیش کی اور دلوں کو حبِ الہی سے منور کردیا۔نظامت کے فرائض محترمہ آمنہ مفتی نے اپنے منفرد روایتی انداز وبیان میں بڑی خوش اسلوبی سے سرانجام دیتے ہوئے کہا کہ آج خوشی کا دن بھی ہے اور دکھ کا احساس بھی ہے کیونکہ اتنی خوبصورت محفل جس خوبصورت ادبی شخصیت کیلئے سجائی گئی ہے وہ ہم میں نہیں۔یو ایم ٹی پریس فورم کے روح رواں محترم مرزا محمدالیاس نے اپنی گفتگو کا آغاز اپنے فورم کے اغراض و مقاصد کے تذکرے سے کیا۔

intizar-hussain
intizar-hussain

انہوں نے ادب کے حوالے سے اپنے خیالات کے اظہار میں کہا کہ اپنی پسند ناپسند کے پیش نظر ادب میں موجود حدبندیوں کی بدولت قاری کا مطالعہ محدود ہو کر رہ گیا ہے ،جس کے باعث سوچنے سمجھنے کا انداز بھی محدود ہو گیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اِس سماج میں افراد میںحائل فاصلوں میںاضافہ ہو رہا ہے۔تہذیبوں میں مابین مقابلہ تبھی ممکن ہے جب افراد میں مقابلہ ہوگامگر ہم ایک دوسرے کی رائے کو برادشت کرنے کو تیار نہیں۔ہماری کوشش ہے کہ افراد کو قریب لایا جائے اور معاشرے میں مثبت سوچ و فکر کو پروان چڑھا سکیں۔محترمہ عمرانہ مشتاق نے انتظار حسین کی ادبی خدمات کو منظوم خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے اپنی ایک دلکش کلام سماعتوں کی نذر کیااور داد و تحسین کی حقدار بنی۔خوبصورت کلام پیشِ خدمت ہے۔۔

کھلا نہیں ہے کہ جانے کیا تھا
وہ آدمی تھا کہ اک دیا تھا
ادب کی گلیوں کو روشنی دی
اسے بکھرنا تھا وہ ضیا تھا
یہاں پہ اس سا نہیں ہے کوئی
ادب کی دنیا میں وہ جدا تھا
مثالِ سبزہ، مثالِ خوشبو
یہیں کہیں وہ تو رہ رہا تھا
ادیب بھی وہ عظیم تھا اور
وہ آدمی بھی بہت بڑا تھا
ابھی وہ کل تو مجھے ملا تھا

مقررین جن میںڈاکٹر محمد قاسم، حسن پرویز مراد صاحب،محترمہ نیلوفر ،نذیر قیصر،حسن جعفری زیدی،مسعود آشعر،شعیب مرزا،الطاف حسن قریشی، فراصت بخاری شامل تھے ،نے انتظار حسین کی شخصیت اور فن کے حوالے سے اپنے گفتگو میں کہ انکے جانے ایسا احساس ہوا ہے کہ شجر سایہ دار سر پر نہیں رہا اور سر پر کڑی دھوپ ہے ۔تہذیب بہت بڑے فقدان کا شکار ہو گئی ہے۔انہوں نے اپنی تحریریں میں سوچ و فکر کی کھڑکیاں ماضی کی طرف کھول رکھی تھی اور مستقبل کے حالات و اقعات سے بھی بے خبر اور بے فکر نہیں تھے۔کشادہ دل و دماغ کے مالک تھے۔

Literacy
Literacy

مردہ الفاظ کو چھو کر زندہ کر دینے کا ہنر خوب جانتے تھے ،وہ ادب میں ترقی پسندی کے خلاف نہیں تھے بلکہ نظریات میں جبریت کے خلاف تھے،اپنے عہد کے تمام مسائل کے ساتھ بہت مربوط تھے۔انکی تحریروں میں استعارے،علامتیں اور جدیدیت نمایاں تھی وہ حالات کے ساتھ چلنے کے عادی تھے،انہوں نے نثری ادب کی تمام اصناف پر بڑی ہنرمندی سے اپنایا نام منوایا ہے۔ انہوں نے تہذیبی تاریخی زبان میں اپنے افسانوں کو لکھ کر قاری کو خوب متاثر کیا ہے۔مگر افسوس انہیں جتنا لکھا گیا اتنا پڑھا بھی نہیں جا سکا۔

اِس موقع پر صدرِمحفل ڈاکٹر محمد قاسم نے انتظار حسین کی خدمات کے اعتراف میں انکے نام سے منسوب سالانہ تین ایوارڈز کی تقسیم کا بھی اعلان کیا۔تقریب میں حافظ مظہرمحسن، سید بدر سعید، وسیم عباس، اختر سردار چوہدری، ظہیر بدر، اسلام اعظمی، نورالہدی، حافظ محمد زاہد، اسد نقوی، عبدالماجدمالک، مسٹر اینڈ مسز شہزاد اسلم راجہ، ملک قمر عباس،احمد خیال،مقصود چغتائی سمیت ادبی حلقے کی نامور شخصیات شریک ہوئیں۔

پاکستان کے یہ واحد ادیب جنہوں نے پوری تہذیب کو اپنے تحریروں میں ضم کیا ہے۔جنہوں نے زمانے،حالات تاریخ کی لہروں کے ساتھ اپنے آپ کو وابستہ رکھا اور اپنی تحریروں سے تہذیبوں کے درمیان رشتہ استوار کیا آخر ٩٢ سال کی عمر میں٢ فروری ٢٠١٦ کو لاہور کے ایک ہسپتال میں انتقال فرما گئے اورادبی دنیا کو ویران کر گئے مثالِ سبزہ، مثالِ خوشبو۔۔۔ یہیں کہیں وہ تو رہ رہا تھا۔

Haseeb-Ejaz-Aashir
Haseeb-Ejaz-Aashir

تحریر : حسیب اعجاز عاشر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Daata-Darbar
Previous Post داتا تیری نگری میں
Next Post ایک ہی سکے کے دو رخ
MQM-and-PPP

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.