yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت کا لاڈلا

Web Editor May 15, 2018 1 min read
India's dear
Share this:

’’عدلیہ کا لاڈلا عمران خان‘‘ ایوان سے اٹھتے اس نعرے کی گونج ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ بھارت کے لاڈلے نے وہ کام کیا کہ پوری قوم حیرت میں مبتلا ہوگئی۔ ’’بھارت ماتا کی جے‘‘ یہ نعرہ بھارتی قوم اپنے ملک سے وفا کا ثبوت دیتے ہوئے لگاتی ہے لیکن ہمارے میاں محمد نواز شریف کی کیا ہی بات ہے جو اس نعرے کے بغیر ہی بھارت سے اپنی وفاداری نباہنے میں بھارتیوں سے کم نہیں۔ پاکستان کے خلاف نواز شریف کا یہ پہلا بیان نہیں، پہلے بھی نواز شریف پاکستان اور پاک افواج کے خلاف کئی بار ہرزہ سرائی کرچکے ہیں۔

نواز شریف کی بھارت سے محبت یک طرفہ نہیں بلکہ بھارت کو بھی نواز شریف کا دفاع کرتے کئی باردیکھا گیا۔ یہ بات اس وقت پاکستانیوں کے سامنے کھل کر آئی جب نواز شریف کے خلاف پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی میں ثبوتوں کے انبار پیش کیے گئے اور جے آئی ٹی میں ثبوت پیش ہونے کی دیر تھی کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گی۔ تشویش کی یہ لہر نہ صرف بھارتی حکمرانوں میں پائی گئی بلکہ بھارتی میڈیا بھی اپنے حواس کھو بیٹھا۔

ایک بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے اس وقت خبر شائع کی کہ نوازشریف مسند اقتدار سے الگ ہوئے تو کشمیر کی جدوجہدآزادی کو مزید تقویت ملے گی اور کشمیریوں کی آزادی کو روکنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوجائے گا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان دنوں پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے باوجود نواز مودی تعلقات بہترین رہے۔

نواز شریف کا اس طرح پاکستان کے خلاف کھل کر سامنے آنا کچھ لوگوں کےلیے تعجب کی بات نہیں کیونکہ ڈاکٹر طاہرالقادری اپنی تقاریر میں بارہا اس بات کا ذکر کرچکے ہیں کہ نواز شریف اقتدار میں آئے نہیں، لائے گئے ہیں۔ اس میں ہمسایوں اور 7 سمندر پار کے دوستوں کی ہیوی انویسٹمنٹ شامل ہے، قوم تصویر کے اس رخ کو ذہنوں سے اوجھل نہ ہونے دے۔

نواز شریف نہ صرف پاکستان کےلیے بلکہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کےلیے بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ نواز شریف کشمیر کےلیے خطرے کا باعث کیسے؟

1947 سے بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا اور اب تک لاکھوں کشمیری شہید ہوچکے ہیں اور مسلسل قابض بھارتی افواج کی بربریت کا شکار ہیں۔ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے حق میں دنیا بھر میں آواز بلند کرتا آیا ہے اور گزشتہ کئی سال سے اقوام متحدہ میں پاکستان کشمیریوں کے حق کےلیے لڑ رہا ہے۔ جب بھی اقوام متحدہ کا اجلاس ہوا، پاکستان کے نمائندے کشمیر کے حوالے سے اپنا دو ٹوک مؤقف پیش کرتے آئے ہیں لیکن جب بھی پاکستان کی نمائندگی نواز شریف نے کی، نہ صرف کشمیر کے حوالے سے بلکہ لائن آف کنٹرول کی کشیدہ صورتحال پر بھی واضح مؤقف دینے میں ناکام رہے۔

مولانا فضل الرحمن نواز شریف کی منتخب کردہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے کئی سال سرکاری خزانے پر بوجھ بنے رہے، جو کشمیر مسئلے کا حل تو دور کی بات کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم پر مذمت کرنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ نواز شریف اور فضل الرحمن نے کشمیریوں پر ہونے والے بدترین ظلم پر مسلسل خاموشی اختیار کیے رکھی جس نے انڈیا کے حوصلے اتنے بڑھا دیئے کہ انہوں نے پہلی بار کشمیریوں پر کیمیکل حملے شروع کیے جو انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

نواز شریف پاکستان کےلیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔ ان کی پاکستان اور پاکستانی اداروں کے خلاف مہم جوئی دشمنوں کا ایجنڈا ہے۔ نواز شریف عوام اور اداروں کے درمیان فاصلے پیدا کرکے دشمنوں کو کھل کھیلنے کا موقع دے رہے ہیں۔

پاکستانی عوام بھارتی وزیراعظم کی اچانک لاہور آمد کیسے بھول سکتے ہیں جب نواز شریف کی نواسی مہرالنساء صفدر کی رسم مایوں منعقد کی گئی جس میں نوازشریف سمیت، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔ مہرالنساء کی مایوں کی تقریب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے۔ اس موقعے پر دھوم دھڑکے، ہلے گلے، موج مستی اور گانے بجانے کا بھی خاص اہتمام کیا گیا۔

ایسا نہ صرف کشمیری عوام بلکہ لائن آف کنٹرول پر ہر روز بھارتی درندگی کا نشانہ بننے والے پاکستانیوں کے خون سے غداری ہے۔ شیخ مجیب کے نقش قدم پر چلنے والے اس سیاسی سنپولیے کا اژدھا بننے سے پہلے سر کچلنا ہوگا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Actor Inder Kumar suicide video viral before death
Previous Post اداکار اندر کمار کی مرنے سے پہلے خودکشی کی ویڈیو وائرل
Next Post کامیابی کے لیے محنت ضروری، سفارش اور پیسے سے کوئی نام نہیں بنا سکتا، سائرہ پیٹر
Work hard for succeed, any one cannot be make name from recommendation and money, Saira peter

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.