yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارت/تینوں مسلح افواج کو تیاری کا حکم

MH Kazmi June 18, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز)بھارت اور چین کے درمیان میجر جنرل کی سطح پر بات چیت بے نتیجہ رہنے کے بعد ’بھارت کو ہر ممکن صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہئے‘

بھارت نے اپنے تینوں مسلح افواج کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ اس دوران بھارت کے سابق فوجی سربراہوں کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کو ہر صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

بھارت کے بیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد چین کے ساتھ میجر جنرل سطح پر بدھ کو ہونے والی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ یہ بات چیت آج بھی جاری ہے تاہم دونوں ملکوں کے اپنے اپنے موقف پر مصر رہنے کی وجہ سے کسی مثبت نتیجے کی امید کم دکھائی دے رہی ہے۔

اس دوران بھارت کے کئی سابق فوجی سربراہوں کا کہنا ہے کہ چین کے رویے پر بھروسہ کرنا مشکل ہے اور نئی دہلی کو کسی بھی ممکنہ صورت حال سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہئے۔

Protests, against, Chinese, President, in, India

سابق آرمی چیف جنرل شنکر رائے چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت کو ایک ایسے تصادم کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہئے جو شدت کے لحاظ سے جنگ سے کم لیکن سرحد پر ہونے والی جھڑپوں سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو اس مسئلے کو سفارتی سطح پر بھی حل کرنے کی کوشش جاری رکھنی چاہئے۔

جنرل چودھری کا خیال ہے کہ بھارت کو اس لیے بھی تیار رہنا چاہیے کیوں کہ چین فوجی طاقت کے لحاظ سے پاکستان سے کہیں زیادہ مضبوط ہے، جسے بھارت بھرپور طریقے سے جواب دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا 1962میں جب دونوں پڑوسیوں کے درمیان جنگ ہوئی تھی اس کے بعد سے دونوں کی فوجی طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا، “بھارت اب 1962کا بھارت نہیں ہے اور ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ چین بھی اب 1962کا چین نہیں ہے۔”

نومبر 1994 سے ستمبر 1997تک بھارت کے آرمی چیف رہنے والے جنرل چودھری کا کہنا تھا کہ 1962میں چھوسل میں شمالی سرحدوں پر مختصر جھڑپ کے بعد سے چین کے ساتھ کوئی بڑی جنگ نہیں ہوئی اور یہ علاقہ بڑی حد تک پرسکون رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے لیکن بدقسمتی سے اقتصادی محاذ پر ایسا نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ، “فوجی لحاظ سے ہم چین کا مقابلہ کرسکتے ہیں لیکن اس کے لیے کافی پیسے کی ضرورت ہوگی۔”بھارت کے سابق فوجی سربراہ کا کہنا تھا “فوجی لحاظ سے تیاری کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں خود کو اقتصادی لحا ظ سے بھی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اور بھارت کو اپنے مختلف پروجیکٹ چینی کمپنیوں کو دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔”

بھارت کے ایک اور سابق آرمی چیف جنرل وید پرکاش ملک کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان پچھلے چند برسوں کے دوران فوجی، سفارتی اور سیاسی سطح پر اعتماد کی جو فضا قائم ہوئی تھی، حالیہ فوجی کارروائی سے وہ تباہ ہوگئی ہے۔

جنرل ملک کا کہنا تھا کہ حقیقی کنٹرول لائن پر امن اور سکون برقرار رکھنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور پروٹوکول پر دستخط، خصوصی نمائندوں کی سطح پر بات چیت اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کے باوجود چینی فوج کی طرف سے غیر متنازعہ یا متنازعہ علاقوں میں دراندازی کے کوششیں بڑھ گئی ہیں۔

جنرل ملک کا کہنا تھا، “میں سمجھتا ہوں کہ حقیقی کنٹرول لائن پر ہمیں اپنے علاقے اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فوجیوں کی تعداد بڑھانی ہوگی اور وہاں جو فوجی تعینات ہیں ان کے لیے فوجی انفراانسٹرکچر کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ضرورت ہوگی۔”

لیکن سوال یہ ہے کہ حقیقی کنٹرول لائن پر اپریل سے پہلے کی صورت حال واپس لانے کے لیے بھارت کے پاس کیا آپشن ہیں؟ سابق آرمی چیف جنرل ملک کا کہنا تھا کہ، “مسلح افواج کو کسی بھی طرح کی فوجی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا لیکن کوئی بھی فیصلہ سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کو ہی کرنا ہوگا۔ اور میرا خیال ہے کہ حکومت اب سابقہ پوزیشن کو بحال کرنے کے لیے تمام سفارتی اور سیاسی آپشن بروئے کار لائے گی۔”جنرل وی پی ملک کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں فوجی سطح پر مذاکرات کا شاید ہی خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوسکے۔ اسے سفارتی اور سیاسی سطح پر ہی حل کرنا چاہیے۔ تاہم موجودہ حالات میں مسلح افواج کو پہلے سے زیادہ چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

بھارت کے پچیسویں آرمی چیف (ریٹائرڈ) جنرل بکرم سنگھ کا خیال ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کو بہت سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے سفارتی سطح پر معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور فوجی طاقت کا استعمال آخری آپشن کے طور پر استعمال کرنے کی بات کہی ہے۔ ان کے خیال میں، “ہمارے پاس اپنے قومی مفادات کی حفاظت کے لیے بہت سارے متبادل موجود ہیں۔”

جنرل بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ، “ہم چین پر بھروسہ نہیں کرسکتے۔ دھوکہ اور فریب کو بھی ہمیں اپنے ذہن میں رکھنا ہوگا۔ جہاں تک بات چیت کا معاملہ ہے وہ فریب اور مکر سے کام لینے کے لیے مشہور ہیں۔ چین کی طرف سے جاری ہونے والے بیانات اور زمینی اقدامات ایک دوسرے سے متضاد ہوتے ہیں۔”

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ’’والدہ سے بچھڑے8 سال! ماں آپکی رہنمائی ہر وقت ہمارے ساتھ رہتی ہے۔‘‘ فوزیہ وہاب کی برسی، مرتضی وہاب کا والدہ کی یاد میں جذباتی پیغام آگیا
Next Post معروف شاعر جاوید اختر نے بھارتی سیکولرازم کے منہ پرزناٹے دار تھپڑ جڑ دیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.