اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے بھارت کی طرف سے افغانستان کے راستے دہشتگردی کی پشت پناہی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کو بڑھاوا دے رہا ہے۔ انہوں نے ایک غیرملکی جریدے نیوزویک کے ساتھ ایک انٹرویومیں کہاکہ پاکستان کے پاس اس سلسلے میں متعددشواہدموجود ہیں جو ہم اقوام متحدہ میں پیش کرچکے ہیں اورمزید ثبوت فراہم کئے جائیں گے۔ منیراکرم نے کہاکہ خطے میں دہشت گردی کی اصل جڑبھارت ہے اورپاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کے اس گھنائونے کردار کو بے نقاب کرنے کے لئے تمام ترکوششیں کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحالیہ حملہ بھارت کے زیراثرایسے ہی دہشت گردوں کی کارروائی تھی۔
افغانستان کے راستے پاکستان میں بھارت کا دہشتگردی کا منصوبہ، انتہا پسند مودی کو کہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، اقوام متحدہ سے آوازیں اٹھنے لگیں

