yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھارتی خواہش پر امریکہ دنیا کے مستقبل کو امن وتحفظ سے محروم نہ کرے !

Yes 2 Webmaster February 14, 2016 1 min read
India and America
Share this:
Pak Army
Pak Army

تحریر: عمران چنگیزی
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان اور افواج پاکستان نے دنیا کو پر امن بنانے کیلئے جو تاریخ ساز و لازوال قربانیاں دی ہیں اور ناقابل تلافی نقصانات اٹھائے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ سمیت مہذب و پر امن دنیا کا پاکستان اور اس کی فوج سے زیادہ مخلص دوست کوئی اور کسی بھی طور نہیں ہوسکتا گوامریکہ نے اس جنگ کیلئے پاکستان کی بڑے پیمانے پر امداد بھی کی ہے مگر یہ امداد ان نقصانات کا عشر عشیر بھی نہیں ہیں جو پاکستان نے دنیا کو پر امن بنانے کیلئے اٹھائے ہیں۔

ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ امریکہ دنیا کے محفوظ مستقبل کیلئے قربانیاں دینے والی اس ریاست کو معاشی و دفاعی طور پر مستحکم و مضبوط ترین اور ناقابل تسخیر بنانے کیلئے اپنے تمام وسائل استعمال کرتااور افواج پاکستان کو ہرقسم حربی سہولیات و سائل اور جدید ترین ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرتا مگر امریکہ نے پاکستان کو معاشی اور دفاعی طور پر مستحکم ‘ مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے کی بجائے محض معمولی امداد پر ہی اکتفا کیا اور تمام نوازشات کا رخ دنیا کے پر امن مستقبل کیلئے خطرات پیدا کرنے والے بھارت کی جانب رکھا جس کی وجہ سے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے اور پڑوسی ممالک کو کمزور بناکر ان پر قبضے کی خواہش میں بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی معاونت سرپرستی خطے کے امن و مستقبل کیلئے ہی نہیں بلکہ اقوام عالم کیلئے بھی خطرہ بن رہی ہے۔

India and America
India and America

اسلئے اگر امریکہ حقیقی معنوں میں دنیا سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے امن قائم کرنے کا خواہاں ہے تو اسے پاکستان و افواج پاکستان کے کردار کو صرف سراہنے کی بجائے پاکستان اور افواج پاکستان کو معاشی و دفاعی طور پر مضبوط و مستحکم اور ناقابل تسخیر بنانے پر توجہ دینی ہوگی اور بھارت کے جارحانہ جذبات کے ساتھ پڑوسی ممالک میں دہشتگردوں کے بھارتی کردار کو بھی نکیل ڈال کر محدود کرنا ہوگا اور پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادت کی جانب سے شروع کئے جانے والے آپریشن ضرب عضب کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے پاکستان کو داخلی و خارجی دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے پاکستان کی ہر طرح سے معاونت و امداد کے علاوہ افغانستان کو بھی پاکستان سے تعاون کا پابند بنانے اور بھارت کو دہشتگردوں کی سرپرستی سے باز رکھنے کیلئے تمام وسائل و اختیارات استعمال کرنے چاہئیں۔

مگر امریکی کردار اس کے برخلاف و متضاد دکھائی دے رہا ہے اور پاکستان و افواج پاکستان کی خدمات و قربانیوں کا اعتراف کرنے والا امریکہ بھارتی جارحیت و سازشوں کو لگام ڈالنے کی بجائے اس کے جھوٹے الزامات پر آنکھیں بند کرکے یقین کرنے کے ساتھ پاکستان پر اعتماد و یقین سے بھی عاری دکھائی دے رہا ہے اور اس کی جانب سے ”ڈو مور “ کی گردان کے ساتھ دہشتگردوں کیخلاف پاکستان کے عزم پر شک و حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کیلئے پاکستان سے بے وجہ اصرار اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھارتی ایماءپر پاکستان کو کمزور دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان کو امریکہ کی جانب سے F-16 طیاروں کی فراہمی کے حوالے سے ”مروڑ “ کا شکار بھارتی لابی کاروں کی فرمائش پر امریکی سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین باب کروکر نے بھارتی عینک لگاکر پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی تصوراتی پناگاہوں کو تلاش کرلیا ہے جس کی بنیاد پر وہ امریکہ سے پاکستان کو F-16 طیاروںکی فراہمی رکوانے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں جو دراصل پاکستان کوامریکہ سے F-16 طیاروں کی فراہمی رکوانے کی بجائے دہشتگردی کیخلاف جنگ کو ناکام اور دنیا کو پر امن بنانے کیخلاف سازش ہی کہلائی جاسکتی ہے ۔

US-F16-Aircrafts
US-F16-Aircrafts

کیونکہ امریکہ کی جانب سے F-16 طیارے نہیں دیئے گئے تو پاکستان یہ طیارے اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں خرید لے گا مگرامریکہ کی اس طوطا چشمی کے بعد پاکستان یقینا پاک امریکہ تعلقات پر نظر ثانی اور اپنی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی کے ساتھ دوست و دشمن عالمی قوتوں کے نئے سرے سے انتخاب پر مجبور ہوگا۔ جس کے بعد پاکستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے پاکستان کا مستقبل تو یقینا محفوظ ہوجائے گا مگر فرنٹ لائن اسٹیٹ کی اس جنگ سے علیحدگی کے نتیجے میں دنیا کو پر امن بنانے کا وہ امریکی خواب باطل ہوجائے گا جو امریکہ گزشتہ تین دہائیوں سے دنیا کو دکھا کر نہ صرف اسے ڈرا رہا بلکہ چوہدری بن کر مال بھی کمارہا ہے اور ان سارے مضمرات کا ذمہ دار بھارتی خوشنودی کے حصول کیلئے حقائق فراموش کرنے والی امریکی و واشنگٹن انتظامیہ و پالیسی ساز ہوں گے۔

تحریر: عمران چنگیزی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی :فائنل راؤنڈ میں نادر مگسی کی گاڑی فنی خرابی کا شکار
Next Post حکومت ہر بحران سے نپٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، خان یوسف

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.