yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انڈیا کے شہر بھوپال میں طلاق سے زیادہ خلع کے کیس

MH Kazmi November 17, 2016 1 min read
Indian city of Bhopal divorce in the divorce case
Share this:
Indian city of Bhopal divorce in the divorce case
Indian city of Bhopal divorce in the divorce case

تین طلاقوں کو مسلم خواتین کے ساتھ زیادتی کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور انڈیا میں گذشتہ کچھ دنوں سے اس مسئلے پر کافی بحث ہوتی رہی ہے۔

اس بارے میں ممکن ہے کہ مقامی عدالتوں کے اعداد و شمار مختلف ہوں لیکن بھوپال کی شرعی عدالت کے اعداد و شمار ایک اور ہی کہانی بیان کر رہے ہیں۔

بھوپال کی شرعی عدالت کے اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2012 کے بعد سے شہر میں طلاق کے مقابلے میں خلع کے کیس زیادہ رجسٹر ہوئے ہیں۔

شرعی قانون کے مطابق شادی کو ختم کرنے کے سلسلے میں اگر مرد اپنی بیوی سے الگ ہونا چاہتا ہے تو وہ عورت کو طلاق دیتا ہے لیکن اگر عورت اپنے شوہر سے الگ ہونا چاہتی ہے تو اسے بھی علیحدگی کا حق حاصل ہے اور اس عمل کو ‘خلع’ کہا جاتا ہے۔

ہماری ملاقات ایک ایسی ہی مسلم خاتون منہاج سے ہوئی۔ 32 سالہ منهاج کا نکاح تقریباً چھ سال پہلے ہوا تھا۔ چند برس قبل منہاج کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات خراب ہونا شروع ہوئے۔ ان کے شوہر علیحدگی نہیں چاہتے تھے لیکن منہاج کے لیے وہ رشتہ برقرار رکھنا مشکل تھا۔

منہاج نے خلع کی کی پوری وجہ تو نہیں بتائی لیکن انھوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

وہ کہتی ہیں: ‘میں نے کافی سوچا اور اس کے بعد مجھے یہی لگا کہ میرے لیے بہتر یہی ہے کہ میں اپنا راستہ خود منتخب کروں۔ میرے خاندان میں ایسے بہت سے لوگ تھے جو میری رائے سے اتفاق نہیں رکھتے تھے لیکن میں نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کر لیا۔ میں نے گذشتہ برس خود کو پوری طرح سے آزاد کر لیا۔’

بھوپال کی شرعی عدالت کے مطابق سنہ 2012 میں شہر میں 6،587 نکاح ہوئے اور 355 خلع کے معاملے پیش آئے۔ 2013 میں

Indian city of Bhopal divorce in the divorce case
Indian city of Bhopal divorce in the divorce case

5،725 شادیاں ہوئیں اور 369 خلع ہوئے۔ سنہ 2014 میں 5،621 نکاح اور 355 خلع جبکہ 2015 میں 5،859 شادیاں ہوئیں اور 359 خلع کے معاملے پیش آئے۔ رواں برس 30 ستمبر تک 1627 نکاح ہو چکے ہیں جبکہ 212 خواتین خلع لے چکی ہیں۔

شرعی عدالت کے مطابق طلاق سے زیادہ خلع کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

اس طرح کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مسلم خواتین کی سوچ اب تیزی سے بدل رہی ہے اور کم سے کم بھوپال جیسے شہر میں تو خواتین اپنی زندگی کے فیصلے خود ہی کر رہی ہیں۔

شہر کے قاضی مفتی سید مشتاق علی ندوی کہتے ہیں: ‘جب کوئی ہمارے پاس آتا ہے تو سب سے پہلی کوشش باہمی مفاہمت کی ہوتی ہے اور جب کوئی راستہ نہ نکلے تو پھر اس صورت میں الگ ہونا ہی بہتر ہے۔’

وہ کہتے ہیں: ‘نکاح ایک عبادت ہے اور اگر وہ کیا جائے تو زندگی بھر ادا کرنے کی نیت سے کیا جائے۔ اگر کسی وجہ سے میاں بیوی کا رشتہ نبھ نہیں پا رہا تو مار کر پھینکنے، جلانے یا زہر دینے کے بجائے طلاق بہتر حل ہے۔’

Indian city of Bhopal divorce in the divorce case
Indian city of Bhopal divorce in the divorce case

طلاق جیسے معاملات پر کام کرنے والی بھارتی مسلم خواتین نامی تنظیم کی ریاستی سطح کی رابطہ کار صفیہ اختر کہتی ہیں کہ طلاق دینے کے لیے مرد اب نئے نئے طریقے بھی نکال رہے ہیں لیکن اس کا طریقہ وہی ہونا چاہیے جو قرآن میں بتایا گیا ہے۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Muddy sea bottom surface of Pluto
Previous Post پلوٹو کی سطح کے نیچے گدلا سمندر
Next Post آصفہ بھٹو ٹخنے پر چوٹ لگنے کے باعث ہسپتال منتقل
asifa bhutto zardari injured

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.