yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

لداخ، چینی اور بھارتی فوجیوں میں پھر جھڑپ، بھارت کی خاموشی

MH Kazmi January 25, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت کی طرف سے لداخ کے متنازعہ علاقے میں چینی فوجیوں کی غیر معمولی نقل و حرکت کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کی متنازع سرحد پر ایک مرتبہ پھر کشیدگی دیکھی جارہی ہے اور شمالی سکم کی سرحد پر ہونے والی جھڑپ میں دونوں فریقین کے متعدد فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شمالی سکم کے علاقے ناکو لا میں دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تصادم ہوا جس میں کئی فوجی زخمی ہوئے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ صورتحال اب مکمل طور پر کنٹرول ہے اور دونوں ملکوں کی افواج کے اعلیٰ حکام اعلیٰ سطحی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ریاست سکم کے نکو لا پاس میں گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا، میڈیا رپورٹس میں ہندوستانی فوجی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقین کے فوجی زخمی ہوئے ہیں۔بھارتی فوج نے چین کے ساتھ ریاست سکم میں نکولا پاس کے قریب ہونے والے حالیہ تنازع کو معمولی قررا دیا۔ بھارتی فوج کی جانب سے یہ مختصر بیان میں کہا گیا کہ پہلے سے طے شہد پروٹوکولز کے تحت مقامی کمانڈرز نے معاملہ حل کردیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق گشت پر مامور چینی فوجیوں سے جھڑپ میں چار بھارتی فوجی زخمی ہوئے۔ انہوں نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کو نامعلوم حد تک نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان آخری تصادم اسی مقام پر 9مئی کو ہوا جس میں دونوں فریقین کے مجموعی طور پر 150 فوجی آپس میں گتھم گتھا ہو گئے تھے اور نتیجتاً متعدد فوجی زخمی ہوئے تھے۔ حال ہی میں دونوں فریقین کے درمیان اتوار کو کشیدگی میں کمی کے لیے مذاکرات ہوئے لیکن دونوں فریقین میں سے کوئی بھی پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے گزشتہ ماہ اپنے بیان میں کہا تھا کہ گزشتہ سال ہونے والے واقعات کے نتیجے میں دونوں پڑوسی کے تعلقات بری طرح خراب ہوئے ہیں

Indian and Chinese soldiers clashed in Ladakh after Sikkim incident

مذکورہ واقعے سے چند دن قبل 5 مئی 2020 کو مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان خطرناک تصادم میں 250 فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ایٹمی طاقت سے لیس دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کئی دہائیوں سے فوجی بحران جاری ہے جس میں حالیہ کچھ عرصے میں شدت آئی ہے اور مغربی ہمالیہ میں گزشتہ سال جون میں دونوں فوجوں کے درمیان ہونے والے غیرمسلح تصادم میں 20 بھارتی فوجیوں کے ساتھ ساتھ نامعلوم تعداد میں چینی فوجی بھی مارے گئے تھے۔

اس حادثے کے بعد دونوں فریقین نے معاملات میں بہتری کے لیے مذاکرات شروع کیے تھے اور کہا تھا کہ وہ سرحد پر صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے راہیں تلاش کررہے ہیں لیکن بات چیت کے نتیجے میں بہت کم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں فریقوں نے شدید سردی کے باوجود علاقے میں بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے۔

گزشتہ ماہ ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ تصادم کو روکنے کے مقصد سے ہونے والے سفارتی اور فوجی مذاکرات کے متعدد دوروں سے ‘کوئی معنی خیز نتیجہ’ برآمد نہیں ہو سکا۔

راج ناتھ سنگھ نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے ساتھی اشتراک کرنے والے ادارے اے این آئی کو انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اگر حالات بدستور برقرار رہتے ہیں تو یہ یقینی ہے کہ فوجی نفری میں کمی نہیں کی جائے گی۔لیکن انہوں نے کہا کہ دونوں فریق ابھی بھی سرحدی صورتحال پر پیغامات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور فوجی مذاکرات کا ایک اور دور بھی آخری مرحلے میں ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور چین اپنے تقریباً 3500 کلومیٹر (2 ہزار میل) طویل سرحد پر اتفاق نہیں کرسکے ہیں اور اس کے لیے 1962 میں دونوں کے درمیان جنگ بھی ہوئی تھی تاہم نصف صدی کے دوران گزشتہ موسم گرما میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی عروج پر پہنچ گئی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post بینجمن نیتن یاہو فروری میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کا دورہ کرینگے
Next Post پی ڈی ایم میں اختلاف منظر عام پر آچکا، م اور ش کے بعد مولانا اور بلاول کا اختلاف واضح ہے، شاہ محمود قریشی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.