yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کھیل

بھارتی نخرے دیکھ کر پاکستان نے پلان ’’بی‘‘ بنا لیا

Yes 2 Webmaster June 6, 2015June 6, 2015 1 min read
Shahryar Khan
Share this:
Shahryar Khan
Shahryar Khan

کراچی : بھارت کے نخرے دیکھ کر پاکستان نے پلان ’’بی‘‘ بنا لیا، چیئرمین شہریار خان کے مطابق دسمبر میں یو اے ای میں سیریز کے انعقاد کا70 فیصد امکان ہے، اگر کوئی مسئلہ ہوا تو ہم نے دوسرے آپشن کا سوچ رکھا ہے، ان کے مطابق براڈ کاسٹر نے بی سی سی آئی سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں، اگر تنازع کا حل نہ نکلا تو ہمیں کوئی قدم اٹھانا ہوگا، ہم بھارتی بورڈ کے ساتھ 6سیریز کا معاہدہ خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

چیئرمین بورڈ نے شکیل شیخ کی زیرسربراہی کرکٹ کمیٹی ختم کرکے سابق اسٹارز پر مشتمل کمیٹی بنانے کا عندیہ دے دیا، وہ فٹنس کے معاملے پر کھلاڑیوں کو اب کوئی رعایت دینے کو تیار نہیں اور سخت ایکشن لینے کا اعلان کر دیا، شہریار خان کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر اتفاق ہو گیا، ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل دستخط ہو جائیں گے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہریارخان نے کہا کہ دسمبر میں بھارتی ٹیم کے سیریز کیلیے یو اے ای آنے کا 70 فیصد امکان ہے، لیکن ایسا نہ ہوا تو ہمارے پاس پلان ’’بی‘‘ بھی موجود ہے، البتہ انھوں نے اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں، چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ روایتی حریف سے مقابلوں کی بڑی اہمیت ہے،آئی سی سی بھی اسے ایشز سے زیادہ خاص قرار دے چکی۔

دونوں بورڈز کے درمیان 8برس میں6سیریز کھیلنے کیلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے،اس کے تحت پہلی سیریز ہماری میزبانی میں یو اے ای میں ہونی ہے، معاہدے کے وقت بھارت میں من موہن سنگھ کی حکومت تھی، اب نریندر مودی آ گئے ہیں، بی سی سی آئی کو ان سے اجازت لینی ہوگی۔

البتہ مودی نے گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کو تیار ہیں، ایک اور اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اگر کوئی بڑا حادثہ نہ ہوا تو سیریز ضرور کھیلی جائے گی، اب تک تو ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہوا، انھوں نے کہا کہ سیریز میں ایک پیچیدگی ٹی وی رائٹس کے حوالے سے ہے، بھارتی بورڈ کو ٹین اسپورٹس کے ساتھ کچھ مسائل ہیں۔

اس نے ہم سے زبانی کہا کہ کسی اور چینل کو رائٹس فروخت کر دیں،ہم نے یہ بات تحریری صورت میں مانگی تو جواب نہ دیا، دیگر بڈرز کی بولی بہت کم تھی اس لیے ہمیں مذکورہ ادارے سے ہی معاہدہ کرنا پڑا، اب اس کی بھارتی حکام سے بات چیت شروع ہو چکی، امید ہے کہ کوئی حل نکل آئے گا،اگرایسا نہ ہوا تو ہمارے پاس دوسرا آپشن بھی ہوگا، ہمیں یہ سیریز ضرور کرانی ہے، اگر مسئلہ طے نہ ہوا تو 8سال میں6سیریز کے منصوبے پر پانی پھر جائے گا۔

شہریارخان نے کہا کہ پی سی بی سابق اسٹارز پر مشتمل ایک کرکٹ کمیٹی بنا رہا ہے، اس میں شامل پلیئرز کا مخصوص تعداد میں میچز کھیلنا لازمی ہو گا، اس حوالے سے گورننگ بورڈ میٹنگ میں تجویز پیش کی جائے گی، یہ شکیل شیخ کی زیرسربراہی موجودہ کرکٹ کمیٹی کی جگہ لے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوںکا فٹنس لیول دنیا میں سب سے کم 10ہے، سب سے زیادہ 14آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ،13 نیوزی لینڈ، بھارت 12سے 13 ہے، بنگلہ دیش بھی اب ہم سے آگے 11،12تک آ گیا ہے۔

سری لنکا بھی ہمیں پیچھے چھوڑ چکا، موجودہ پاکستانی ٹیم کے 2،3کرکٹرز کا لیول تو 10بھی نہیں ہے، اب ہم ایسے کھلاڑیوں کیخلاف سخت ایکشن لینے والے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر اتفاق ہو گیا، ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل دستخط ہو جائیں گے، انھوں نے کہا کہ پہلے بھی 99 فیصد معاملات طے ہو گئے تھے، مگر پلیئرز تھوڑی تبدیلی چاہتے تھے۔

ہم نے مصباح الحق اور اظہر علی سے بات چیت کی اور معاملات حل کر لیے، دراصل بورڈ انفرادی کے بجائے اجتماعی انعامات پر زور دینا چاہتا ہے، سنچری یا5وکٹوں پر ایک لاکھ روپے سے انفرادی کارکردگی پر زور دینے کی ترغیب ملتی ہے، ہم اس تاثر سے بچنا چاہتے تھے اس لیے بطور ٹیم ترغیبات زیادہ رکھی ہیں، کرکٹرز بھی یہ بات مان گئے، بولنگ کوچ مشتاق احمد سے بھی بات ہوئی تھی، امید ہے کہ ایک،2روز میں اعلان ہو جائے گا۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Railway Track
Previous Post جیکب آباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، 8 افراد زخمی
Next Post قومی ہاکی کیمپ کا آغاز : کھلاڑیوں کی بھرپور مشقیں
Pak Hockey Team

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.