yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

بھارت اپنی دفاعی صلاحتیوں پر نظر ڈالے جو بالاکوٹ میں بے نقاب ہوئیں:دفترخارجہ

MH Kazmi October 9, 2020 1 min read
Good to see that IAF Wing Commander Abhinandan is safe!
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت بالا کوٹ میں بے نقاب ہونے والی اپنی دفاعی صلاحیتوں پر نظر ڈالے، بھارتی ائیر چیف کے بیان سے وہ صرف اکھنڈ بھارت کی سوچ دکھا رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت اپنی دفاعی صلاحتیوں پر نظر ڈالے جو بالاکوٹ میں بے نقاب ہوئیں۔ بھارتی ائیر چیف کا چین اور پاکستان کے ساتھ جنگ سے متعلق بیان جنگی جنون کا عکاس ہے۔ بھارت کا اصل چہرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ سامنے آ رہا ہے۔ رپورٹس میں بھارت کو دہشتگرد ریاست قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی سرکاری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحتیوں پر نظر ڈالے جو بالاکوٹ میں بے نقاب ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کے پاکستان دشمنی میں بیانات علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ بھارتی ائیر چیف ایسے بیان دیتے ہوئے لداخ اور بالاکوٹ میں ہونے والی شرمندگی کو یاد رکھیں۔ بھارت تیسری صدی کے چنکیا ڈاکٹرائن کے بجائے 21ویں صدی کے حالات کے مطابق عمل کرے۔ بھارت یاد رکھے کہ پاکستانی عوام اور افواج ہر قسم کے مس ایڈونچر سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ائیر چیف کو اپنی دفاعی صلاحیتیں ہرگز بھولنا نہیں چاہیں جو دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں۔ بھارتی ائیر فورس کو پہلے بالاکوٹ میں شرمندگی اٹھانی پڑی اور پھر ان کی اصلیت لداخ میں سب کے سامنے آئی۔ بھارت کو پاکستانی قوم کے عزم اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی صلاحیت کو بھولنا نہیں چاہیے۔ بھارتی جاسوس بارے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو سے متعلق تیسری قونصلر رسائی کی پیشکش کی ہے۔ ہائیکورٹ کے کلبھوشن کے معاملہ پر پیشکش سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری 431 روز سے غیر قانونی محاصرے میں ہیں۔ بھارتی افواج کی طرف سے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ تشدد میں شوپیاں میں مزید دو کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کی زندہ مثال ہے۔ 18 جولائی کو بھارتی افواج نے تین کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل کیا۔ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ ان کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ سری نگر میں وکیل بابر قادری کے قتل کی بھی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post روس کی کوششوں سے آرمینیا اور آذربائیجان مذاکرات کے لیے تیار ہو گئے
Next Post پاکستان غیر وابستہ تحریک کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کے حوالے سے پر عزم ہے،نیم اور عالمی برادری علاقائی تنازعات کو پرامن اور جلد حل کیلئے موثر آواز اٹھائے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا غیر وابستہ تحریک سے خطاب

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.