yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت اور امریکہ کا فوجی گٹھ جوڑ علاقائی امن کے لئے نیک شگون نہیں ، چینی دانشور

MH Kazmi October 29, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ ایک عالمی مصیبت ساز ہے جبکہ بھارت ایک علاقائی پریشانی، بھارت اور امریکہ کا فوجی گٹھ جوڑ علاقائی امن کے لئے نیک شگون نہیں اور ان دونوں ممالک کے عسکری تعلقات ایشیابحر الکاہل کے خطے میں امن و استحکام کے لئے مفید نہیں ہو سکتے۔ یہ بات چین کی سائوتھ ویسٹ یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لاکے پروفیسر ، جنوبی ایشیائی ممالک میں سابق دفاعی اتاشی اور اقوام متحدہ کے سابق سینئر فوجی مبصر چینگ ژیونگ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ مائیک پومپیو کب تک امریکہ کے سیکرٹری خارجہ رہیں گے تاہم ان کی یہ خواہش ضرور ہوگی کہ عہدہ چھوڑنےسے پہلے مشکلات پیدا کرنے کی اپنی روایتی صلاحیت کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہوگا کہ امریکہ اور بھارت باہمی مذاکرات کے لئے کس وقت کا انتخاب کرتے ہیں۔ وقت کے انتخاب کا فیصلہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے لئے بہت مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کورونا وائرس کی وبا پرقابو نہیں پا سکا ، اس کی معیشت تیزی سے گر رہی ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات بھی تناؤ کا شکار ہیں۔ اندرون و بیرون ملک مشکل صورتحال کے باعث اس وقت بھارت کو امریکہ کے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے میں امریکہ اور بھارت کی طرف سے بنیادی تبادلہ اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کوئی خاص اہمیت نہیں رکھتے ۔ بی ای سی اے2002 کے بعد دونوں ممالک کا چوتھا بنیادی فوجی معاہدہ ہے جس کے تحت دونوں ملک سیٹلائٹ سمیت دیگر سنسر کے اعداد و شمار شیئر کریں گے۔ سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے امریکہ دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ ہے تاہم اس کا دارومدار دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک تعاون پر ہے کہ امریکہ بھارت کے ساتھ کتنی معلومات اور ٹیکنالوجی شیئر کرے گا ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ دوسروں کو ٹیکنالوجی دینے میں فیاضی نہیں کرتا۔ پروفیسر چینگ ژیونگ نے کہا کہ اس وقت امریکہ اور بھارت کے دفاعی تعلقات زیادہ عملی یا حقیقت پسندانہ نہیں ہیں۔ امریکہ بھارت سے بحر الکاہل کے حوالے سے سٹریٹجی شیئرکرنے کا تقاضا کرتا ہے جبکہ بھارت کی خواہش ہے کہ امریکہ اسے جدید اسلحہ اور فوجی ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ تاحال امریکہ نے بھارت کے لئے صرف 20 بلین امریکی ڈالر کے اسلحہ کی منظوری دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں ملک ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے مشاہدے کے مطابق بھارت جانتا ہے کہ اس نے بین الاقوامی امور میں اپنا کردارکیسے ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بھارت خود کو امریکہ کی مساوی طاقت سمجھتے ہوئے چاہتا ہے کہ وہ نہ صرف ایشیا میں بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک بڑی طاقت بن جائے ، اس لئےمجھے یقین ہے کہ وہ جاپان ، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کی طرح امریکہ کا ایک تابع ملک نہیں بننا چاہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک عالمی مصیبت ساز ہے جبکہ بھارت ایک علاقائی پریشانی ۔ مجھے لگتا ہے کہ دونوں ملکوں میں اگرکوئی بات مشترک ہے تو وہ یہی ہے کہ پریشانی پیدا کرنا اور دوسروں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور بھارت کا فوجی تعاون خطے میں امن و استحکام کے لئے مناسب نہیں کیونکہ اس سے ہمالیائی خطے کے حالات میں پیچیدگیاں بڑھیں گی

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post دبئی میں کفیل سسٹم کا اختتام، غیرملکیوں کو کاروبار کے ملکیتی حقوق کا فیصلہ
Next Post بھارت امریکہ مشترکہ اعلامیہ امتیازی بیان ہے، بھارتی جاسوس پکڑے جانے کے بعد سزا کاٹ رہے ہیں، دفتر خارجہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.