yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت نے فوراً اپنا نمائندہ روانہ کردیا۔۔!! طالبان سے روابط استوار کرنے کا خواہشمند کیوں نکلا؟ غیرملکی خبر رساں ادارے نے ساری گیم بے نقاب کردی

MH Kazmi February 29, 2020 1 min read
INDIA, SENT, ITS, DELEGATION, TO, TALIBAN, FOR, STARTING, RELATIONSHIP, WITH, NEW, AFGANISTAN, FORCE
Share this:

دوحہ (ویب ڈیسک) بھارت ابتدا سے ہی طالبان حکومت کا مخالف رہا ہے، تاہم اب افغانستان میں قیام امن کی بدلتی صورتحال کی وجہ سے بھارت نے ان طالبان کے ساتھ روابط استوار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برسوں کی بات چیت کے بعد انتیس فروری ہفتے کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان ایک امن معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لیے بھارت نے بھی اپنا ایک سفیر بھیجنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز دفتر خارجہ نے اپنی معمول کی بریفنگ میں اس سے متعلق کچھ بھی کہنے سے گریز کیا تھا، لیکن بھارتی میڈیا میں اب یہ خبر شہ سرخیوں میں ہے کہ بدلتے حالات کے پیش نظر بھارت نے بھی امریکا طالبان امن معاہدے میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق قطر نے ہفتے کے روز کی تقریب کے لیے بھارت کو بھی دعوت نامہ بھیجا تھا اور اس مسئلے پر اعلیٰ قیادت سے صلاح و مشورے کے بعد دوحہ میں بھارتی سفیر کو اس میں شریک ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ دوحہ میں یہ پہلاموقع ہوگا جب طالبان کے ساتھ کسی بھی طرح کی میٹنگ میں بھارتی نمائندہ بھی موجود ہوگا۔ افغانستان میں سن 1996 سے 2001 تک طالبان کی حکومت تھی لیکن بھارت نے طالبان کی حکومت کو نہ تو حکومتی اور نہ ہی سفارتی سطح پر تسلیم کیا۔ لیکن بھارت کے اس فیصلے سے لگتا ہے کہ افغانستان میں بدلتی سیاسی صورت حال کے پیش نظر اس نے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کی ہے اور وہ طالبان کے ساتھ اپنے روابط استوار کرنے کا خواہاں ہے۔ دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی تقریب میں بھارت کی موجودگی طالبان اور بھارت کے درمیان ممکنہ سفارتی روابط کے قیام میں پہلا قدم بتایا جا رہا ہے۔

جنوبی ایشیائی امور کے ماہر قمر آغا نے جرمن خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمت عملی کے اعتبار سے افغانستان بھارت کے لیے بہت اہم ہے۔ بھارت نے بہت کچھ داؤ پر لگا رکھا ہے اور وہ اس کا تحفظ چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”اب بھارت کے پاس کوئی متبادل نہیں بچا ہے۔ افغان حکومت بھی طالبان کے ساتھ معاہدے پر متفق ہوچکی ہے تو بھارت الگ تھلگ کیسے رہ سکتا ہے۔ بھارت کی کوشش یہ ہے کہ افغانستان میں وہ اپنے اثاثے کسی طرح محفوظ رکھ سکے۔ اس نے وہاں بہت سرمایہ کاری کی ہے وہ ان پر حملے یا ان کی بربادی نہیں چاہتا۔” ایک سوال کے جواب میں قمر آغا نے بتایا کہ علاقائی امور کے تعلق سے اب بھی بھارت اور امریکا کے درمیان کافی اختلافات ہیں اور افغانستان کے بارے میں تو کچھ زیادہ ہی لیکن بھارت کے پاس آپشنز نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا، ”طالبان ہمیشہ بھارت کے مخالف اور بھارت میں عسکریت پسندی کو ہوا دینی والی قوتوں کے حامی رہے ہیں، تو اگر افغانستان میں دوبارہ عدم استحکام ہوتا ہے تو پھر اس سے کشمیر میں بڑے مسائل کھڑے ہوسکتے ہیں اور بھارت ان سے بچنا چاہتا ہے۔” حال ہی میں امریکی صدر کے دورہ بھارت کے دوران بھی افغانستان پر بات چيت ہوئی تھی اور بھارت و امریکا کے مشترکہ بیان میں اس حوالے سے ذکر ملتا ہے۔

چند روز قبل ہی امریکی وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ افغانستان میں جنگ کے اختتام کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان ایک امن معاہدہ طے ہوگیا ہے جس پر 29 فروری کو دوحہ میں دستخط ہوں گے۔ بھارتی حکومت اور طالبان کے درمیان پہلی بار براہ راست گفتگو مسافر طیارے کی ہائی جیکنگ کے علاوہ کبھی بھی نہیں ہوئی ہے۔ 24 دسمبر سن 1999 میں بعض افراد نے بھارت کی سرکاری فضائی کمپنی انڈین ایئرلائن کے ایک مسافر بردار طیارے آئی سی 814 کو اغوا کر لیا تھا۔ یہ جہاز کھٹمنڈو سے دہلی آرہا تھا جس میں 176 مسافر سوار تھے۔ پہلے یہ جہاز بھارتی شہر امرتسر میں رکا پھر اسے لاہور لے جایا گيا اس کے بعد دبئی میں رکا لیکن آخر ميں اغوا کاروں نے اسے قندہار میں اترنے پر مجبور کیا۔ تب بھارتی حکومت نے مسافروں کی بازیابی کے لیے طالبان سے پہلی بار بات چیت کی تھی اور دہلی کے تہاڑ جیل میں قید بعض شدت پسندوں کی رہائی کے بدلے میں بھارتی مسافر طیارے کو رہا کیا گيا تھا۔ سن 2018 میں افغانستان میں قیام امن کے لیے روس کی قیادت میں بھی طالبان سے ماسکو میں بات چیت ہوئی تھی اور اس میں بھارت کے دو سابق سفیر بطور آبزرور شریک ہوئے تھے لیکن وہ حکومت کے نمائندے نہیں تھے۔

INDIA, SENT, ITS, DELEGATION, TO, TALIBAN, FOR, STARTING, RELATIONSHIP, WITH, NEW, AFGANISTAN, FORCE

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
IRANI, MEMBER, PARLIAMENT, DIED, TODAY, BECAUSE, OF, CORONA, VIRUS
Previous Post انا للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!!! ایران سوگ میں ڈوب گیا، بڑی شخصیت کے انتقال کی خبر
Next Post تمام گلے شکوے ختم۔۔۔!!! امریکہ نے ایران کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی
USA, OFFERED, IRAN, TO, FOUGHT, WITH, NOVEL CORONA, VIRUS

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.