yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

بھارت: بارود بھرے پھل کھانے سے حاملہ ہتھنی ہلاک

MH Kazmi June 4, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) حاملہ ہتھنی کیرالہ کے ضلع پلک کاڈ کے سائلنٹ ویلی نیشنل پارک کی ایک جھیل میں کم از کم تین دن تک شدید زخمی حالت میں کھڑی رہنے کے بعد ہلاک ہوگئی تھیں۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے مقامی جنگلات میں بارود بھرے پھل کھانے سے شدید زخمی ہونے کے بعد حاملہ ہتھنی کی ہلاکت کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ ہتھنی کی ہلاکت کے بعد مقامی محکمہ جنگلات نے ہتھنی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا تھا، جہاں معلوم ہوا کہ وہ حاملہ تھیں اور اپنے پیٹ میں پلنے والے بچے کے لیے خوراک کی تلاش میں تھیں۔

ہلاک ہونے والی ہتھنی کی عمر 14 سے 15 سال بتائی جا رہی ہے اور اس کا تعلق بھارت میں پائی جانے والی ہاتھیوں کی سب سے بڑی نسل ایشین ہاتھیوں سے تھا۔ ایشین ہاتھی اگرچہ پورے جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں پائے جاتے ہیں تاہم ان کی سب سے زیادہ تعداد بھارت میں پائی جاتی ہے، اس کے باوجود یہ بھارت میں خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل ہے۔ مذکورہ ہاتھی کی یہ نسل سری لنکا اور نیپال سمیت دیگر جنوبی ایشیائی ممالک میں پائی جاتی ہے۔

ہتھنی کی ہلاکت سے متعلق سب سے پہلے جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے سماجی کارکن موہن کرشنن نے گزشتہ ماہ 30 مئی کو اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا تھا۔ موہنن کرشن نے ہتھنی کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جذباتی پوسٹ میں ہتھنی کو اپنی بہن قرار دینے سمیت ان سے معافی بھی طلب کی تھی۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کے مطابق ہاتھی کی ہلاکت 27 مئی کو ہوئی تھی جب کہ اس نے 23 یا 24 مئی کو بارود اور پٹاخوں بھرے پھل کھائے تھے، جو ان کے منہ میں پھٹ گئے تھے۔بارود اور پٹاخوں بھرے پھل کھاتے ہی وہ پھل ہتھنی کے منہ میں پھٹ گئے تھے، جس وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں، ان کے دانت اور جبڑا شدید متاثر ہوا تھا اور وہ زخمی حالت میں وہیں تین دن تک کھڑی رہی اور کھڑے کھڑے ہی ہلاک ہوگئی۔

محکمہ جنگلی حیات کے ماہرین کے مطابق مذکورہ واقعے سے قبل ہتھنی کو اپنی خوراک کی تلاش کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سماجی کارکن اور محکمہ جنگلی حیات کے عہدیدار موہن کرشنن کی جانب سے ہتھنی کی ہلاکت کی جذباتی پوسٹ کیے جانے کے بعد وہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور بھارت بھر سے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اور 2 اور تین جون کو بھارتی میڈیا میں ہتھنی کی ہلاکت کی خبریں شائع ہوئیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہتھنی کی ہلاکت پر بھارت بھر سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر افسوس و غم و غصے کا اظہار کیا، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی فوجداری قانون کے تحت تحقیق شروع کردی۔

پولیس نے ہتھنی کی ہلاکت کا کیس نامعلوم افراد کے خلاف دائر کرکے واقعے کی کرمنل تحقیق شروع کردی اور اگر واقعے میں کسی شخص کو ملوث پایا گیا تو ملزمان کو جرمانے اور قید کی سزا ہوسکتی ہے۔رائٹرز کے مطابق ہتھنی نے جس پارک کی جھیل میں بارود اور پٹاخوں سے بھرے پھل کھائے، وہاں کسانوں کے کھیت ہیں اور کسان اپنی فصلوں کو جانوروں سے بچانے کے لیے پھلوں میں پٹاخے بھر دیتے ہیں تاکہ وہ دھماکوں سے ڈر کر بھاگ جائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post دنیا کے وہ ممالک جو کورونا کو صحافت کے خلاف ہتھیار کے طورپراستعمال کر رہے ہیں
Next Post کرونا کے بعد چین نے بڑی پابندی ہٹا دی، عالمی سطح پر کاروبار بحالی کی طرف اہم قدم

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.