yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

بھارت اپنے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کیلئے عالمی کھلاڑیوں کی اجازت کا منتظر، کوئی حرکت کی تو فروری 2019 کی طرح فوری اور موثر جواب دیا جائیگا

MH Kazmi December 18, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بھارت نے اپنے انتہائی تیزی سے بڑھتے ہوئے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کیخلاف سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ سرجیکل اسٹرائیک کیلئے بھارت اپنے پارٹنرز کی اجازت کا منتظر ہے۔پاکستان پرامن ملک ہے لیکن جواب دینے کی مکمل اہلیت رکھتا ہے،اور فروری 2019 کی طرح فوری اور موثر جواب دیگا۔بھارت نے اگر کوئی حرکت کی تو اس سے افغان امن عمل بھی متاثر ہوگا یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعہ کو ابوظہبی میں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں دورے پر ان دنوں جو ملاقاتیں ہوئیں اور اس دوران اہم پیشرفت ہوئی ہیں جو میں پاکستان کے عوام اور بین الاقوامی برادری سے شیئر کرنا چاہتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں انٹیلی جنس ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ بھارت پاکستان سرجیکل اسٹرائیک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور یہ ایک انتہائی سنجیدہ پیشرفت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے پاس یہ اطلاعات بھی ہیں انہوں نے اہم ‘کھلاڑیوں’ سے اس کی منطوری لینے کے لیے رابطہ بھی کیا ہے جنہیں وہ اپنا پارٹنر تصور کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ماننا ہے کہ بھارت نے یہ منصوبہ انتہائی اہم اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا ہے جو بھارت میں تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کبھی بھی اچھی نہیں رہی بلکہ مستقل خراب ہوتی جا رہی ہے جبکہ بھارت میں موجودہ بھارتیا جنتا پارٹی کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھر میں کسان احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکام رہے جو سب کو معلوم ہے،بھارت کی پالیسیوں کے خلاف پورا ہندوستان سراپا احتجاج ہے۔اس کے ان کی معیشت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں آپ سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اپوزیشن، وکلا، سول سوسائٹی اور ٹریڈ یونینز نے کسانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اقلیتیں بھارت میں مستقل بے چینی کا شکار ہیں، آسام میں این آر سی کی وجہ سے آپ نے جو صورتحال دیکھی وہ ابھی ختم نہیں، وہ مسئلہ ابھی موجود ہے جبکہ مسلم، دلت اور سکھ سمیت متعدد اقلیتیں انتہائی پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو دیکھتے ہوئے وہ توجہ ہٹانا چاہتے ہیں اور ان کی نظر میں پاکستان کو نشانہ ایک تقسیم شدہ ملک کو متحد کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ڈوزیئر کے ذریعے بھارت کے منصوبوں بے نقاب کردیا اور اس ڈوزیئر کو میڈیا اور بین الاقوامی برادری سے اس سال 14نومبر کو شیئر کردیا گیا تھا جس میں پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوتوں کی نشاندہی کی تھی کہ کس طرح وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں، کس طرح سے وہ پڑوسی ملک پاکستان میں دہشت گردی کے لیے منصوبہ بندی، مالی مدد سمیت معاونت فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای یو ڈس انفو لیب نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے بنائی گئی جعلی ویب سائٹس، جعلی انٹرویوز، غیر رسمی پارلیمانی گروپس کو نقاب کردیا جن کا واحد مقصد پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آپ کے ذریعے بھارت کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ان کے منصوبوں کا جواب اور انہیں شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ہم یہ موثر طریقے سے کریں گے جیسا کہ ہم نے فروری 2019 میں فوری اور مؤثر طریقے سے جواب دیا تھا اور اگر آپ نے اپنی روش نہ بدلی اور یہ راستہ اپنایا تو ہم پھر موثر طریقے سے جواب دیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اہم ممالک تک یہ بات پہنچا دی ہے اور ہمارے پاس موجود تمام معلومات ان سے شیئر کردی ہیں لہٰذا وہ بھی بھارتی منصوبوں اور ہمارے عزم سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان محسوس کرتا ہے کہ اگر وہ کوئی اس طرح کا مس ایڈونچر کرتے ہیں تو یہ افغان امن عمل کو بری طرح سے متاثر کرے گا جو آگے کی جانب گامزن ہے اور اگر ایسا کچھ ہوا تو اس کے لیے بھارت کو ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔ وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ یہ خطے کے امن اور استحکام کو داؤ پر لگا دے گی اور اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے جبکہ میں پاکستان کے مؤقف کی تائید پر عالمی برادری کو سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے مشرقی ہمسایوں کو خبردار کرتا ہوں کہ ہم ان کی ذہنیت اور منصوبوں سے آگاہ ہیں، ہم آپ کی سوچ سے کہیں زیادہ جانتے ہیں لہٰذا اس پریس کانفرنس کے ذریعے میں غیر ذمے دار عناصر پر یہ بالکل واضح کردینا چاہتا ہوں جو اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی خرابی سے سیاسی مقاصد کے لیے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں کہ وہ یہ جان لیں کہ پاکستان آگاہ ہے اور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں دو روزہ دورے پر آیا تھا اور یہاں میری کچھ اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، میری دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المختوم سے ملاقات ہوئی، ہماری دوطرفہ تعلقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجود تجارت اور دیگر مواقعوں پر اچھی گفتگو ہوئی۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے مشکل وقت میں پاکستان کی غیرمشروط حمایت پر متحدہ عرب امارات اور وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، ہم اسٹریٹیجک پارٹنرز ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے ہمارا موقف واضح اور غیر متزلزل ہے ہم مسئلہ فلسطین کے حوالے سے دو ریاستی حل کے موقف پر قائم ہیں

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل خانہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے متحرک
Next Post ایل او سی: بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا، ترجمان دفترخارجہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.