yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودی ریال، عالمی نقشہ میں مقبوضہ کشمیر بھارت کے نقسشے اور آزادکشمیر گلگت بلستان پاکستان کے نقشے سے غائب

MH Kazmi November 1, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی عرب کی طرف سے جی ٹوئٹنی اجلاس کی صدارت یادگار بنانے کے لیے جہاں بہت سے اقدامات سامنے آرہے ہیں وہیں سعودی حکومت نے بیس ریال کے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں جن پر مقبوضہ کشمیر کو آزاد حیثیت میں ظاہر کیا ہے۔ بھارت نے علاقائی حدود سے متعلق کرنسی نوٹ کے اجراء پر سعودی عرب سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے فوری طور پر تبدیل کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق جی 20 سربراہی اجلاس کی صدارت سعودی فرما روا شاہ سلمان نے کی تھی۔ اجلاس کی میزبانی بھی سعودی عرب نے کی جو دارالحکومت ریاض میں ہونی تھی تاہم کورونا وائرس کی وبا کے وجہ سے یہ کانفرنس آن لائن ہوئی۔ اسی کی یاد میں سعودی عرب نے اپنا 20 ریال کا جو نیا بینک نوٹ جاری کیا ہے اس پر عالمی نقشہ بھی موجود ہے۔ نوٹ پر شائع ہونے والے اس نقشے میں جموں و کشمیر سمیت لداخ کو بھارت میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس نوٹ پر شائع ہونے والے نقشے پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پاکستان بھی سعودی عرب کو اپنا اتحادی ملک سمجھتا ہے تاہم حالیہ کچھ مہینوں سے دونوں کے رشتوں میں تلخی بھی دیکھی گئی ہے اور باور کیا جاتا ہے کہ کشمیر کے پاکستانی علاقوں کو نقشے میں شامل نہ کر کے سعودی عرب نے ایک طرح سے پاکستان کے ساتھ بھی خفگی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ سریواستو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں سعودی عرب کے نئے بینک نوٹ کے بارے میں معلوم ہے جس پر ”بھارت کی بیرونی سرحدوں کو غلط پیش کیا گیا ہے۔ یہ نوٹ سعودی عرب کے حکام نے جی 20 سربراہی اجلاس کی صدارت کرنے کی یادگار کے طور پر 24 اکتوبر کو جاری کیا تھا۔” انوراگ سری واستو کا کہنا تھا کہ اس بارے میں، ”ہم نے، یہاں نئی دہلی میں سعودی سفارتکار کے ذریعے اور ریاض میں بھی سفارتی چینل کے ذریعے، اپنی شدید تشویشات سے سعودی عرب کو آگاہ کر دیا ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری اور قانونی بینک نوٹ پر بھارت کے سرحدی علاقوں کو جس طرح پیش کیا گیا ہے۔ ہم نے سعودی عرب سے اس بارے میں فوری طور پر اصلاح کرنے کو کہا ہے۔” بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس موقع پر ایک بار پھر جموں و کشمیر سے متعلق حسب معمول اپنا بیان دہراتے ہوئے کہا کہ ”میں اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ جموں و کشمیر اور لداخ سمیت مرکز کے زیر انتظام علاقے بھارت کا اٹوٹ حصہ ہیں۔”چند روز قبل ہی کی بات ہے ٹویٹر نے متنازعہ خطہ لداخ کے مرکزی شہر لیہ کو چین میں دکھا یا تھا اور اس پر بھی بھارت نے سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی کو، ”بھارتی عوام کے احساسات کا خیال رکھنا چاہیے۔” بھارت نے اس سلسلے میں ٹویٹر کے سربراہ کے نام اپنے ایک مکتوب میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کمپنی کو لداخ سے متعلق اپنے نقشے کو فوری طور پر درست کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹویٹر نے اپنی لوکیشن سیٹنگ میں خطہ لداخ کے مرکزی شہر لیہ کو چین میں دکھایا تھا۔ لیہ شہر سے ایک براہ راست نشریاتی پروگرام کے دوران اس کے جیو ٹیگنگ فیچر میں لیہ ”جموں اینڈ کشمیر، پیپلز ریپبلک آف چائنا” کے نام سے دکھائی دے رہا تھا۔ اس پر سوشل میڈیا کے بہت سے بھارتی صارفین نے بھی اعتراض کیا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے بطور احتجاج ٹویٹر کے سربراہ جیک ڈروزی کے نام ایک خط تحریر کیا تھا۔

INDIA, OBJECTS, ON, SAUDI, MAP, ON, CURRENCY, NOTE, SHOWING, LADAKH, AND, KASHMIR, OUT, OF, INDIA

گزشتہ چند برسوں کے دوران سعودی عرب اور بھارت کے درمیان قربتیں بڑھی ہیں۔ مودی کی حکومت نے خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بہتر کرنے کے ساتھ ہی سفارتی رشتے بھی مضبوط کیے ہیں۔ عرب ممالک نے بھارت میں زبردست سرمایہ کاری کی ہے اور بھارت میں وہ اپنے تجارتی مفاد کے لیے مودی حکومت سے کافی قریب ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس جب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارت کا دورہ کیا تھا تو تمام سفارتی ضابطوں کو درکنار کرتے ہوئے خود مودی ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ تک گئے تھے۔ اسے بھارت اور سعودی عرب کے درمیان نئے دور کے آغاز سے تعبیر کیا گیا تھا۔ خلیجی ممالک انہیں تجارتی مفاد کے مد نظر کشمیر کے سوال پر پاکستان کے موقف کی تائید سے بھی نظریں چراتے رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کے درمیان قربتیں کافی بڑھ چکی ہیں ایسے میں یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ اس نقشے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ کیا شاہی خاندان اس سے بے خبر تھا؟ اگر ہاں تو کیا نوٹ تصحیح کے بعد دوبارہ شائع ہوگا؟ اور اگر نہیں تو پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ مودی کی خارجہ پالیسی بھی موثر نہیں ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post چين ميں ایک سے زیادہ بچوں کی اجازت کے بعد نئی مردم شماری کا آغاز
Next Post دفتر خارجہ نے گلگت بلستان سے متعلق بے بنیاد بھارتی بیان مسترد کردیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.