yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھارتی ایٹمی ہتھیار دہشت گرد کے ہاتھوں میں!

Yes 2 Webmaster November 4, 2015 1 min read
Terrorism
Share this:
Pakistan and India
Pakistan and India

تحریر: میر افسرامان کالمسٹ
کسی متعصب بھارتی دانشور کا تجزیہ پڑھا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ بھارت پاکستان کو ختم کر دے یا پاکستان بھارت کو ختم کر دے ۔گمان ہے کہ اس بھارتی دانشور کے ذہن میں یہ حقیقت ہو گی کہ بھارت تو پاکستان سے چھ گناہ بڑا ہے وہ ہی پاکستان کو ختم کر سکتا ہے۔ کیا بھارت اسی پالیسی پر اکھنڈ کے بھارت کے تصور کے تحت اپنے تعلیمی نصاب میں پاکستان اور افغانستان کو بھارت میں شامل کر کے اپنی نسل کو اس مفروضے پر تیار کر رہا ہے۔ کیا یہ مفروضہ وہ ہی نہیں ہے جس کو پاکستان بنتے وقت سوچا گیا تھا جس میں بھارتی لیڈر شپ کے ساتھ ساتھ برطانیہ کے اس وقت کے وزیر اعظم اٹلی نے بھی کہا تھا کہ پاکستان قائم نہیں رہ سکے گا۔

کیا اس میں وہ مکاملہ بھی شامل کر لیا جائے جو قائد اعظم اور لارڈ مونٹ بیٹن کے درمیان پاکستان اور بھارت کا مشترکہ گورنر جنرل بننے کی خواہش کے وقت ہوا تھا تو اسی ذہنیت کی وجہ سے قائد اعظم نے موئونٹ بیٹن کو پاکستان کا پہلا گورنر جنرل بننے سے منع کر دیا تھا۔ موئونٹ بیٹن نے قائد سے کہا تھا کہ تمہیں معلوم ہے اس کی کیا قیمت دینی پڑے گی تو قائد نے کہا تھاکہ معلوم ہے شاید پاکستان کے سرمائے سے چند کروڑ کی محرومی۔اُس نے کہا، نہیں تمام سرمایوں اور پاکستان سے بھی محرومی (یوسف صراف ”کشمیر فائٹ فار فاریڈم”فیرز سنز راولپنڈی صفحہ ٧٤٣) اسی سازشی ذہن کے تحت برطانیہ نے بھا رت کوپاکستان کی شہ رگ پر قبضہ کرایا گیا تھا۔ برطانیہ میں مقیم دہشت گرد الطاف جو کراچی میں دہشت گردی کراتا ہے کو ایم آئی سیکس کا مہمان کہا گیا ہے۔

بلوچستان کی علیحدگی کی تحریک چلانے والے لندن میں بیٹھے ہیں۔ اسی شہ کی وجہ سے اب تک پاکستان کو ختم کرنے کے لیے بھارت نے ٤ جنگیں مسلط کیں جس میں آدھا پاکستان ختم کرنے میں بھارت کامیاب بھی ہو گیا ہے۔اسی سازش کے تحت پاکستان کے دریائوں کے رخ موڑ کر، درجنوں ناجائز ڈیم بنا کر پاکستان کے پانیوں کو بھارت کے دوسرے صوبوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے اور پاکستان میں قحط سالی پیدا کرنے اور بارشوں کے زمانے میں ان ہی ڈیموں سے پانی چھوڑ کر پاکستان میں سیلابی کیفیت پیداکرنے کی پلائنگ ہے۔ کیا بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف وردی کرتے مشرقی پاکستان کو علیحدہ کرنے اور اسے بنگلہ دیش بنانے میں بھارت فوجوں کو استعمال نہیں کیا۔ مودی نے خود بنگلہ دیش کے دورے کے دوران اعلان کیا کہ بھارت نے پاکستان توڑا ہے اسی سلسلے کی کڑی نہیںہے۔

Modi
Modi

یہ تو سب کاروائیاں نام نہاد سیکولر بھارت کے زمانے ہیں ہوئیں۔ اب بھارت میں ہندواتا کی دہشت گرد مودی حکومت ہے۔ مودی دہشت گرد تنظیم کا بنیادی رکن ہے ۔اس لیے جیسے ہی وہ جب ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ منتخب ہوا اس نے مسلمانوں کے خلاف دہشت گرد کاروائی کی۔جس میں ٢٥٠٠ سے زائد مسلمانوں کو سنگھ پریوار کی تنظیموں کے غنڈوں اور مودی سرکار کی پولیس کی ملی بگھت کے تحت ہوئی تھی۔ جس پر امریکی حکومت نے مودی کو دہشت گرد تسلیم کرتے ہوئے اس کا امریکا میںداخلہ بند کر دیا تھا۔مودی کو بھارت کی سنگھ پریوار کی تمام جماعتوں ،راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ،شیو سینا ،بجرنگ دل، ویشوا ہندو پریشد دہشت گرد تنظیموں نے اس معاہدے کے تحت کامیاب کروایا تھا کہ وہ بھارت کا وزیر اعظم بن کر بھارت کی سیکولر حکومت ختم کر کے ہندو مذہبی حکومت قائم کرے گا جس پر مودی عمل کر رہا ہے اور بھارت میں دہشت گردی جاری ہے۔

بھارت کے سیکولر آئین میں تمام مذاہب کو دیے گئے حقوق
کے مطابق مسلمانوں کی مذہبی آزادی دہشت گردی سے سلب کر لی گئی ہے۔ ایک مسلمان کو اس شک کی بنیاد پر دہلی کے قریب گائوں میں مندروں سے اعلان کر کے کہ اس کے گھر میں گائے کا گوشت رکھا ہوا پتھر مار مار کر ختم کر دیا گیا۔ اس پر حکومت نے انکواری کمیٹی بنائی جس نے تحقیق کے بعد رپورٹ جاری کی کہ گوشت گائے کا نہیں بکرے کا تھا اور شیو سینا کے دہشت گردوں نے پہلے سے پلان بنا کر اس مسلمان کو شہید کیا ہے۔ایک مسلمان جو اپنے ٹرک میں گائے کہیں ٹرانسپورٹ کر رہا تھا کو پکڑ کر شہید کر دیا گیا۔ ایک مسلمان کو ذبردستی ایک کیمپ میں رکھ کر ہندو بنایا گیا۔ گھر واپسی اسکیم کے تحت مسلمانوں کوپورے ہندوستان میں واپس ہندو بنانے کی اسکیم پر عمل در آمند ہو رہا ہے۔ پاکستان سے مذاکرات کے دروازے بند کر دیے گئے۔

پاکستانی کرکٹ والوں کو بلا کر واپس کر دیا گیا۔ غزل گانے والے کو بھارت نہیں آنے دیا بلکہ ایک بھارت کے غزل گو نے کہا کہ میں تو پاکستان غزل گانے نہیں جاتا پاکستان سے غزل گو کیوں بھارت آتے ہیں۔ ایک پاکستانی لکھاری کتاب جس کی روہنمائی کے لیے کلکرنی صاحب نے بمبئی بلایا تھا۔ اپنے ہی میز بان جس نے بھارت کے جھنڈے کا لباس پہنا ہوا تھا اس کے منہ پر کالک مل کر بھارت کے سیکولر چہرے پر کالک مل دی۔ مودی سرکار میںایسے واقعات تیزی سے ہو رہے ہیں آج ہی اخبارت میں خبر لگی ہے کہ شید سینا نے کہا کہ ہمیں ایسے واقعات پر کوئی شرمندگی نہیں ۔شرمندگی کیسی یہ تو آپ کے ایجنڈے پر چل کر مودی کر رہے اور کرتے رہیں نگے۔ اس لیے ذرائع اس بات پر زور دے رہیںکہ بھارت کے ایٹمی اثاثے بھارت کی دہشت گرد تنظیموں کے سردارمودی دہشت گرد کے ہاتھ لگ گئے ہیں جس سے وہ پاکستان دشمنی میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتا ہے۔ پاکستان بھی ایٹمی قوت ہے۔

Terrorism
Terrorism

جس سے انسانیت کی مکمل تباہی میں دیر نہیں لگے گی۔اسی بنا پر بھارت کے تاریخ دان، صحافی، ادیب اور سیکولر ذہن رکھنے والے حضرات نے احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے قومی ایوارڈ واپس کرنا شروع کر دیے ہیں۔ فلمسازبھٹ نے بھی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ شاہ رخ خان (گنگ خان) نے بھی ایوراڈ واپس کرنے کو کہا ہے۔کیا آزاد دنیا کو بھارت کی دہشت گرد تنظیموں کے سربراہ کی دہشت گرد کاروائیں نظر نہیں آ رہیں ۔اس نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات بند کر دیے ہیں۔ ورگنگ بائنڈری اور لائین آف کنٹرول پر بلا اشتعال بمباری کر کے درجنوں پاکستانی شہریوں کو شہید کر چکا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے پیش کردہ امن کے نکات پر رضا مندی کے بجائے پاکستان پر دہشت گردی کے الزا م لگا رہا ہے۔ جب پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آزاد دنیا واویلا کرتی تھی کہ ایٹمی اثاثے ان کے ہاتھ نہ لگ جائیں اب تو بھارت میں دہشتگردوں کے ہاتھ ایٹمی اثاثے لگ گئے ہیں۔

پاکستان دشمنی میں کسی وقت بھی انہیںاستعمال میں لا سکتے ہیں آزاد دنیا آنکھیں بند نہ کرے ورنہ تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔ اب کیایہ سب دہشت گردی بھارت میں نظر نہیں آتی یا گریٹ گیم کے تحت صرف پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف بات کی جاتی ہے اب بھی گریٹ گیم کے سربراہ امریکا بہادر کو پاکستان کے ہی ایٹمی اثاثوں کی فکر ہے کیا بھارت کے اثاثے جو دہشت گرد وں کے ہاتھ پہنچ چکے ہیں ان کی فکر نہیں ہے؟پاکستان نے ضرب عضب کی کاروائیوں کے تحت دہشت گردی کو قریب قریب ختم کر دی ہے جس پر پوری آزاد پر امن دنیا اس کی تعریف کر رہی ہے۔ پاکستان نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار پرامن ملک ہے اس کے ایٹمی اثاثوں کا کنٹرول مضبوط نظام کے تحت محفوظ ہے ۔ آزاد دنیا کو بھارت کے ایٹمی ہتھیار جو دہشت گردوں کے ہاتھوں میں ہیں کی فکر کرنی چاہیے۔

Mir Afsar Aman
Mir Afsar Aman

تحریر: میر افسرامان کالمسٹ
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان اسلام آباد(سی سی پی)

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
PML-N France
Previous Post عمران خان محاذ آرائی کی سیاست ترک کر دیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس
Next Post بھابھی
Reham Khan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.