yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت کلبھوشن کے معاملے پر عالمی عدالت میں غلط بیانی کررہا ہے، پاکستان

MH Kazmi June 1, 2017June 1, 2017 1 min read
India misrepresentation in the World court on kulbhushan issue, Pakistan
Share this:

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی پھانسی پرحکم امتناعی عالمی عدالت کاحتمی فیصلہ نہیں، بھارتی جاسوس کی پھانسی کے عمل کو حتمی فیصلہ ہونے تک روکنا ایک قانونی اور معمول کا حکم ہے اور ابھی تو عالمی عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل ہونا باقی ہیں عالمی عدالت اپیل کورٹ کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

India misrepresentation in the World court on kulbhushan issue, Pakistan
India misrepresentation in the World court on kulbhushan issue, Pakistan

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی پولیس مقابلوں میں ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں کشمیری غائب اور لاپتا ہیں، بھارتی فوج کاکشمیریوں کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا ظالمانہ فعل ہے پاکستانی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی جانب اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مبذول کرائی،  انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی بھارتی آرمی چیف کے بیان کوظالمانہ قراردیا، بھارتی وزیر داخلہ کا کشمیر کے مستقل حل کا بیان اس کا عملی ثبوت نہیں بھارتی وزیر داخلہ نے بیان بھارتی آرمی چیف کے بیان کے پس منظرمیں دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف حق خودارادیت ہے اقوام متحدہ کشمیرمیں جاری خونریزی روکنے کے اقدامات کرے اور کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت ایک طرف کشمیری عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اپنے مظالم پر سے عالمی تنظیموں کی توجہ ہٹانے کے لئے  آئے روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے آج بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور بھاری فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 مقامی شہری شہید جب کہ  3 زخمی ہوئے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کلبھوشن کےمعاملے پرعالمی عدالت میں غلط بیانی سے کام  لے رہا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھارت کے جھوٹے بیانات کا نوٹس لیا ہے، کلبھوشن کی پھانسی پرحکم امتناعی عالمی عدالت کاحتمی فیصلہ نہیں، بھارتی جاسوس کی پھانسی کے عمل کو حتمی فیصلہ ہونے تک روکنا ایک قانونی اور معمول کا حکم ہے،عالمی عدالت نے خود کہا ہے کہ ابھی عدالت میرٹ پر دلائل سن کر حتمی فیصلہ دے گی۔ اور پھر ابھی تو عالمی عدالت کے دائرہ اختیار پر دلائل ہونا باقی ہیں عالمی عدالت اپیل کورٹ کا کردار ادا نہیں کرسکتی۔

دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر بھارتی میڈیا بھی گمراہی پھیلا رہا ہے، بھارتی میڈیا نے 8 مئی کے خط کو سزا روکنے کے لئے کامیابی سے عبارت کیا اور عالمی عدالت انصاف کے خط کو بھی غلط استعمال کیا گیا، بھارت کا معاہدے کے متروک ہونے کا پروپیگنڈا درست نہیں،  2008 کا قونصلررسائی کا معاہدہ ابھی مستند ہے، کلبھوشن زندہ ہے اور اس کے پاس انصاف کے حصول کا پورا موقع ہے یہ کیس بالکل واضح ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی ملنی چاہئے یا نہیں، اس میں سلسلے میں بھارت کے ساتھ رابطے میں رہے لیکن بھارت کا اس وقت تک کوئی جواب نہیں آیا۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستانی وکیل خاور قریشی کی قابلیت پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ خاور قریشی برطانیہ کے قابل ترین اور عالمی عدالت انصاف میں پیش ہونے والے کم عمر وکیل ہیں، وہ پاکستان سے انتہائی کم معاوضہ وصول کررہے ہیں جب کہ اپنے جونیئر کی فیس خود برداشت کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کابل دھماکے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان گزشتہ 40 سالوں سے حالت جنگ میں ہے اور پاکستان نے افغان امن میں ہمیشہ مخلصانہ کوششیں کیں، ہزاروں افراد افغانستان سے پاکستان آتے اور جاتے ہیں جبکہ افغان پاکستان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے گزشتہ روز کابل دھماکے میں پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار بھی زخمی ہوئے لیکن افغان خفیہ ایجنسی کی جانب سے کابل دھماکے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا بے بنیاد اور قابل مذمت ہے پاکستان اس قسم کے تمام بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران سرحد پر جرائم پیشہ گروپس موجود ہیں اور یہ گروپ انسانی اسمگلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں اور ان  کے خلاف کارروائیاں بھی ہوتی ہیں جب کہ اس حوالے سے ایران سے اعلیٰ سطح کے دورے کئے گئے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Bias was demonstrated in investigation then will gon to public court, Hussain Nawaz
Previous Post تفتیش میں تعصب کا مظاہرہ کیا گیا تو عوام کی عدالت جائیں گے، حسین نواز
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید
2 more kashmiri young martyred by Indian troops in occupied Kashmir

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.